استنبول
ترکی کا سب سے بڑا شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
ترکی کا سب سے بڑا شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
استنبول (تلفظ: /ˌɪstænˈbʊl/,[8][9]ترکی زبان: İstanbul [isˈtanbuɫ] ( سنیے)) جسے ماضی میں بازنطیوم اور قسطنطنیہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ترکیہ کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور ملک کا معاشی، ثقافتی اور تاریخی مرکز ہے۔ استنبول یوریشیا کا بین براعظمی شہر بھی ہے جو بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود کے درمیان میں آبنائے باسفورس کے دونوں کناروں پر واقع ہے۔ یہ آبنائے ایشیا کو یورپ سے جدا کرتی ہے۔ اس کا تجارتی اور تاریخی مرکز یورپی جانب ہے اور اس کی آبادی کا ایک تہائی حصہ آبنائے باسفورس کے ایشیائی کنارے کے مضافاتی علاقوں میں رہتا ہے۔[10] اس کے میٹروپولیٹن علاقہ میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی مجموعی آبادی ہے[3] جس کی بنا پر استنبول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ عالمی طور پر یہ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شہر اور یورپ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ نیز یہ استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کا انتظامی مرکز بھی ہے۔
Istanbul İstanbul | |
---|---|
میٹروپولیٹن بلدیہ | |
اوپر سے گھڑی وار: شاخ زریں مابین قرہ کوئے و سرائے بورنو تاریخی علاقے میں; میڈن ٹاور; استنبول یاد ماضی ٹراموے بمقام شارع استقلال; لیوینٹ کاروباری ضلع مع دولماباغچہ محل; اورتاکوئے مسجد باسفورس پل کے سامنے; اور ایاصوفیہ۔ | |
ترکیہ میں مقام##یورپ میں مقام | |
متناسقات: 41°00′49″N 28°57′18″E | |
ملک | ترکیہ |
ترکی کے علاقے | مرمرہ علاقہ |
ترکی کے صوبے | استنبول |
صوبائی نشست[ا] | جاغال اوغلو، فاتح |
اضلاع | 39 |
حکومت | |
• ناظم شہر | اکرم امام اوغلو (ریپبلکن پیپلز پارٹی) |
• والی | علی یرلیکایا |
رقبہ[1][2][ب] | |
• شہری | 2,576.85 کلومیٹر2 (994.93 میل مربع) |
• میٹرو | 5,343.22 کلومیٹر2 (2,063.03 میل مربع) |
بلندی | 39 میل (128 فٹ) |
آبادی (31 دسمبر 2019)[3] | |
• میٹروپولیٹن بلدیہ | 15,519,267 |
• درجہ | ترکی کے شہر |
• شہری | 15,214,177 |
• شہری کثافت | 5,904/کلومیٹر2 (15,290/میل مربع) |
• میٹرو کثافت | 2,904/کلومیٹر2 (7,520/میل مربع) |
نام آبادی | استنبولائٹ (Istanbulite) (ترکی زبان: İstanbullu (استانبولو)) |
منطقۂ وقت | ترکی میں وقت (UTC+3) |
رمزِ ڈاک | 34000 to 34990 |
ٹیلی فون کوڈ | 212 (یورپی حصہ) 216 (ایشیائی حصہ) |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | 34 |
خام ملکی پیداوار | 2018[4][5] |
- کل | امریکی ڈالر 244.757 بلین[6] - 31.02 % ترکی کا – |
- فی کس | امریکی ڈالر 16,265 |
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2017) | 0.812[7] – انتہائی اعلیٰ |
جغرافیائی اعلیٰ ترین ڈومین نیم | ۔ist، ۔istanbul |
ویب سائٹ | ibb www |
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | |
باضابطہ نام | استنبول کے تاریخی علاقے |
معیار | ثقافتی: (i)(ii)(iii)(iv) |
حوالہ | 356bis |
کندہ کاری | 1985 (9 اجلاس) |
توسیع | 2017 |
علاقہ | 765.5 ha (1,892 acre) |
سرائے بورنو کے مقام پر 600 ق م[11] میں بازنطیوم کے نام سے آباد ہونے والے شہر کے اثر و رسوخ، آبادی اور رقبہ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا رہا اور یہ تاریخ کا سب سے اہم شہر بن گیا۔ 330ء [12] میں قسطنطنیہ کے نام سے از سر نو آباد ہونے کے بعد یہ شہر تقریباً 16 صدیوں تک متعدد سلطنتوں کا دار الحکومت رہا جن میں رومی سلطنت/بازنطینی سلطنت (330ء–1204ء)، لاطینی سلطنت (1204ء–1261ء)، فالیولوجی بازنطین (1261ء–1453ء) اور سلطنت عثمانیہ (1453ء–1922ء) شامل ہیں۔ رومی سلطنت اور بازنطینی دور میں شہر نے مسیحیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 1453ء میں فتح قسطنطنیہ کے بعد یہ مسلمانوں کا مرکز اور خلافت عثمانیہ کا دارالخلافہ بن گیا[13] اور قسطنطنیہ کے نام سے 1923ء تک یہ سلطنت عثمانیہ کا دار الحکومت رہا۔ اس کے بعد دار الحکومت کو انقرہ منتقل کرکے اس شہر کا نام استنبول رکھ دیا گیا۔
اس شہر کو بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے درمیان میں ایک اہم تزویراتی مقام بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں یہ شہر تاریخی شاہراہ ریشم پر بھی واقع تھا۔[14] اس سے بلقان اور مشرق وسطی کے درمیان میں ریل نیٹ ورک کو کنٹرول کیا جاتا تھا اور بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے درمیان میں واحد سمندری راستہ تھا۔ 1923ء میں ترک جنگ آزادی کے بعد انقرہ کو جمہوریہ ترکی کا نیا دار الحکومت بنانے کا فیصلہ ہوا اور ساتھ ہی شہر کا نام قسطنطنیہ سے بدل کر استنبول رکھا گیا۔ تاہم شہر نے جغرافیائی، سیاسی اور ثقافتی معاملات میں اپنی اہمیت کو اب تک برقرار رکھا ہے۔ 1950ء کی دہائی کے بعد سے اس شہر کی آبادی دس گنا بڑھ چکی ہے کیونکہ اناطولیہ سے آنے والے تارکین وطن بڑی تعداد میں یہاں آباد ہو چکے ہیں اور ان کی سکونت کے لیے حدود شہر میں اضافہ بھی ہوا ہے۔[15][16] بیسویں صدی کے اواخر میں یہاں پر فنون لطیفہ، موسیقی، فلم اور ثقافتی میلوں کا انعقاد شروع ہوا اور آج بھی یہ شہر ان کی میزبانی کر رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی بہتر صورت حال نے شہر میں نقل و حمل کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک تیار کر دیا ہے۔
یورپی ثقافت کا صدر مقام نامزد ہونے کے پانچ سال بعد 2015ء میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین استنبول آئے۔ سیاحوں کے اس رجوع عام کی وجہ سے یہ شہر دنیا کا پانچواں مقبول ترین سیاحتی مقام بن چکا ہے۔[17] شہر کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اس کا تاریخی مرکز ہے جو جزوی طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درج ہے۔ نیز اس کا ثقافتی اور تفریحی مرکز ضلع بے اوغلو میں واقع شہر کی قدرتی بندرگاہ شاخ زریں بھی ہے۔ استنبول کو عالمی شہر[18] سمجھے جانے کی وجہ سے یہاں متعدد ترک کمپنیوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس کے مراکز بھی قائم ہیں اور ملک کی مجموعی خام ملکی پیداوار کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ بنتا ہے۔[19] اس کی ترقی اور تیز رفتار توسیع کی امید میں استنبول نے گرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے بیس سالوں میں پانچ بار بولی لگائی ہے۔[20]
شہر کا پہلا معلوم نام بازنطیوم ہے (یونانی: Βυζάντιον، Byzántion) جو اسے میگارا کے آباد کاروں نے اندازہْ 600 ق م میں دیا تھا۔ [21] خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نام ذاتی نام بیزاس سے ماخوذ ہے جو یونانی اساطیر میں ایک کردار ہے۔ قدیم یونانی روایت میں یہ یونانی نوآبادیات کے رہنما اور ایک مشہور بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ جدید علما نے یہ قیاس بھی کیا ہے کہ بیزاس کا نام مقامی تھریسیائی یا الیلیریائی تھا اور اسی وجہ سے میگاریائی آباد کاری کا قیاس کیا گیا ہے۔[22]
330 عیسوی میں قسطنطین اعظم کے اسے رومی سلطنت کے نئے مشرقی دار الحکومت بنانے کے بعد شہر کو عام طور پر قسطنطنیہ کہا جانے لگا جو (Κωνσταντινούπολις) کی لاطینی شکل ہے جس کے معنی قسطنطین کا شہر کے ہیں۔ [21] اس نے نام "نووا روما" (Nova Roma) اور اس کے یونانی متبادل ("Νέα Ῥώμη") نیا روم کو فروغ دینے کی بھی کوشش کی، لیکن یہ بڑے پیمانے پر استعمال نہیں ہوا۔[23] جمہوریہ ترکی کے قیام تک مغرب میں اس شہر کا نام قسطنطنیہ عام استعمال ہوتا تھا، جس نے دوسرے ممالک کو استنبول کے استعمال کی تاکید کی۔ [24][25] (عثمانی ترکی زبان: قسطنطينيه) اور استنبول وہ نام تھے جو عثمانیوں نے اپنے اقتدار کے دوران متبادل طور پر استعمال کیے۔[26] اگرچہ تاریخی اعتبار سے درست ہے، لیکن قسطنطنیہ کا استعمال عثمانی دور کے دوران میں شہر کے نام کے لیے، 2009ء تک اکثر ترکی میں اسے "سیاسی طور پر غلط" سمجھا جاتا ہے۔ [27]
انیسویں صدی تک اس شہر کے لیے دوسرے نام استعمال ہوتے تھے جو غیر ملکیوں یا ترکوں کے زیر استعمال تھے۔ یورپی مکمل شہر کے لیے قسطنطنیہ کا استعمال کرتے تھے، لیکن شاخ زریں اور بحیرہ مرمرہ فصیل بند جزیرہ نما کو ترکوں کی طرح ستانبول (Stamboul) کہتے تھے۔ [27] یونانی لفظ پیرا (Pera) (یونانی زبان سے "پار" کے لیے) شاخ زریں اور باسفورس کے درمیان میں کے علاقے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن ترکوں نے اس کے لیے بے اوغلو استعمال کیا جو موجودہ استنبول کے اضلاع میں سے ایک کا نام بھی ہے۔[28]
نام استنبول (ترکی تلفظ: [isˈtanbuɫ] ( سنیے)، عام بول چال میں [ɯsˈtambuɫ]) قرون وسطی کی یونانی سے ("εἰς τὴν پولس (شہری ریاست)" تلفظ [is tim ˈbolin]) اخذ تصور کیا جاتا ہے جس کا معنی "شہر بنے" ہیں۔[29] اور اس طرح قسطنطنیہ کا ذکر مقامی یونانیوں نے کیا۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے آس پاس یہ واحد شہر تھا۔ سلطنت عثمانیہ میں قسطنطنیہ کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اسے 'دیر سعادت' معنی 'خوش حالی کا دروازہ' کہا جاتا تھا
عثمانی دنیا میں قسطنطنیہ کی اہمیت بھی عثمانی میں اس کے عثمانی نام 'ڈیر سعادت' کے معنی میں 'خوش حالی کا دروازہ' سے ظاہر ہوتی ہے۔ ایک متبادل نظریہ یہ ہے کہ یہ نام قسطنطنیہ سے براہ راست تیار ہوا، جس میں پہلا اور تیسرا نصاب گر گیا۔ ایک متبادل نظریہ یہ ہے کہ یہ نام قسطنطنیہ سے براہ راست اخذ کیا گیا ہے جس میں حروف کو کم کر دیا گیا ہے۔ [21] ایک ترک لوک روایت کے اعتبار نام "اسلام بول" معنی "اسلام کافی زیادہ"[30] سے بنا ہے کیونکہ اس شہر کو اسلامی عثمانی سلطنت کا دار الحکومت کے طور پر اسے "اسلامبول" ("بہت زیادہ اسلام") یا "اسلامبول" ("اسلام ڈھونڈنا") کہا جاتا تھا۔ فتح کے فوراً بعد اس کی پہلی بار استعمال کیا گیا اور کچھ معاصر مصنفین نے اسے خود سلطان محمد فاتح کی ایجاد قرار دیا ہے۔ [31] سترہویں صدی کے کچھ عثمانی ذرائع جیسے اولیا چلبی نے اسے اس وقت کا عام ترک نام قرار دیتے ہوئے بیان کرتے ہیں سترہویں صدی اور اٹھارہویں صدی کے شروع میں یہ رسمی طور پر استعمال میں تھا۔ سکوں پر "اسلامبول" کا پہلا استعمال 1703ء (1115ھ) میں سلطان احمد ثالث کے دور میں ہوا۔[32] جدید ترکی میں اسے (İstanbul) نقطے والی "İ" سے لکھا جاتا ہے۔[33] ترکی زبان میں شہر کے رہائشی کو "استنبولو" (İstanbullu) اور جمع "استنبولولار" (İstanbullular) کہتے ہیں۔[34]
اکیسویں صدی کے آغاز میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے کئی مقامات سے نئے سنگی دور کی اشیا دریافت کیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ استنبول کا تاریخی جزیرہ نما چھ ہزار صدی قبل مسیح کے دور میں بھی آباد تھا۔[35] یہ ابتدائی آبادی قریب مشرق سے یورپ تک نئے سنگی دور کے پھیلاؤ میں اہم تھا جو پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ڈوب جانے سے پہلے تقریباً ایک ہزار سال تک جاری رہا۔[36][37][38][39] ایشیائی طرف پہلی انسانی آبادکاری فقیر تپہ ٹیلے پتہ تانبے کے دور کی ہے اور اس سے ملنے والے نوادرات 5500 سے 3500 قبل مسیح کے دور کے ہیں۔[40] یورپی طرف جزیرہ نما میں سرائے بورنو کے قریب پہلی صدی قبل مسیح کے شروع میں ایک تھریسی بستی آباد تھی۔ جدید مصنفین نے اسے تھریسی علاقائی نام لیگوس سے جوڑا ہے، [41] جس کا ذکر پلینیوس نے بازنطیوم کے پہلے نام کے طور پر کیا ہے۔[42]
اصل شہر کی تاریخ 600 ق مسے شروع ہوتی ہے،[43][44] جب میگارا کے یونانی باشندوں نے باسفورس کے یورپی جانب بازنطیوم قائم کیا۔ آباد کاروں نے ابتدائی تھریسی بستیوں کے مقام پر شاخ زریں سے ملحق ایک ایکروپولس تعمیر کیا جس سے شہر کی جدید معیشت کو تقویت ملی۔[45][46] پانچویں صدی ق م کے آغاز پر یہ شہر ایک مختصر عرصہ کے لیے فارس کے زیر نگیں آیا لیکن یونانیوں نے جلد ہی فارس۔ یونانی جنگیں کے دوران میں اس پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔[47] 355 قبل مسیح میں آزادی حاصل کرنے سے قبل بازنطیوم دوسری ایتھنین لیگ کے حصے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔[48] رومیوں سے طویل عرصے سے اتحادی ہونے کے بعد بازنطیوم رسمی طور پر 73 عیسوی میں رومی سلطنت کا ایک حصہ بن گیا۔[49] رومی شہنشاہ سیپٹیمیوس سیورس کے خلاف طالع آزما پیسینیوس نیجر کا ساتھ دینے پر شہر کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، 195ء کے آخر میں ہتھیار ڈالنے تک محاصرے کے دو سالوں کے شہر کو بالکل تباہ کر دیا۔[50] پانچ سال بعد سے سیپٹیمیوس سیورس نے بازنطیوم کی تعمیر نو کرنا شروع کی اور شہر میں دوبارہ خوش حالی آئی۔[51]
انسان کم از کم کے نئے سنگی دور سے استنبول کے طور پر جانے جانے والے علاقے میں رہائش پزیر تھے۔ 6700 قبل مسیح کی ابتدائی مشہور آبادی کے آثار تاریخی جزیرہ نما قسطنطنیہ کے یورپی حصے میں 2008ء میں ینی قاپی سب وے اسٹیشن اور مرمرائی سرنگ کے تعمیراتی کام کے دوران میں دریافت ہوئے۔[52][53][54] اناطولیہ کی طرف پہلی انسانی آبادی فقیر تپہ ٹیلا پر 5500 سے 3500 قبل مسیح کی تانبے کے دور کی ہے۔[55] قریبی قاضی کوئے میں فونیقی دور کی ایک بندرگاہ آبادی کے آثار ہی ملے ہیں۔
قسطنطین اعظم مؤثر طور پر ستمبر 324ء میں پوری رومی سلطنت کا شہنشاہ بنا۔[56] دو ماہ بعد اس نے بازنطیوم کو ایک نئے مسیحی شہر مِں تبدیل کرنے کا ایک منصوبے مرتب کیا۔ سلطنت کا مشرقی دار الحکومت ہونے کے ناطے اس شہر کا نام نیا روم (Nova Roma) رکھا گیا، لیکن زیادہ تر لوگ اسے قسطنطنیہ کہتے تھے جو نام بیسویں صدی تک برقرار رہا۔[57] 11 مئی 330ء کو قسطنطنیہ رومی سلطنت کا دار الحکومت ہونے کا اعلان کیا گیا، جو بعد ازاں 17 جنوری 395ء کو تھیودوسیوس اول کی موت پر اس کے دونوں بیٹوں کے مابین مستقل طور پر تقسیم ہو گئی اور یہ شہر مشرقی رومی سلطنت (بازنطینی سلطنت) کا دار الحکومت بن گیا۔ [58]
قسطنطنیہ کا قیام قسطنطین اعظم کے سب سے پائیدار کارناموں میں سے ایک تھا، اس نے رومی طاقت کے مرکز کو مشرق کی طرف منتقل کیا جس سے یہ شہر یونانی ثقافت اور مسیحیت کا مرکز بن گیا۔ [58][59] ایاصوفیہ سمیت پورے شہر میں متعدد گرجا گھر تعمیر کیے گئے۔ ایاصوفیہ جو جستین اول کے دور میں تعمیر ہوا، ایک ہزار سال تک دنیا کا سب سے بڑا گرجا گھر رہا۔ [60] قسطنطین نے قسطنطنیہ کے گھڑ دوڑ کے میدان کی ایک بڑی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام بھی کیا جس میں دسیوں ہزاروں شائقین کی گنجائش تھی۔ گھڑ دوڑ کے میدان شہری زندگی کا مرکز بن گیا اور پانچویں اور چھٹی صدی میں نیکا فسادات سمیت بے امنی کا مرکز بنا۔[61][62] قسطنطنیہ کے محل وقوع نے اس کے وجود کو یقینی بنایا اور کئی صدیوں تک اس کی دیواروں اور سمندری حدود نے یورپ کو مشرقی اور مسلم حملہ آوروں کی پیش قدمی سے بچایا۔ [59] قرون وسطی کے بیشتر دور کے دوران میں جو بازنطینی عہد کا آخری حصہ تھا شہر براعظم یورپ کا سب سے بڑا اور دولت مند شہر تھا اور کئی اوقات میں یہ دنیا کا بھی سب سے بڑا شہر تھا۔[63][64] 1025ء میں باسل دوم کے دور حکومت کے خاتمے کے بعد قسطنطنیہ کی تنزلی کا دور شروع ہوا۔ 1204ء میں چوتھی صلیبی جنگ اپنے مقصد سے ہٹا دی گئی اور صلیبیوں نے اس شہر کو لوٹا کھسوٹا۔[65] انھوں نے راسخ الاعتقاد بازنطینی سلطنت کی جگہ لاطینی سلطنت قائم کی۔[66] ایاصوفیہ کو 1204ء میں کیتھولک چرچ میں تبدیل کر دیا گیا۔ 1261ء میں بازنطینی سلطنت بحال ہو گئی تاہم وہ کافی کمزور ہو چکی تھی۔[67] قسطنطنیہ کے گرجا گھر، دفاع اور بنیادی خدمات ناکارہ ہو گئیں[68] اور آٹھویں صدی کے دوران میں اس کی آبادی نصف ملین سے کم ہو کر ایک لاکھ ہو گئی۔ [پ] تاہم 1261ء کی بحالی کے بعد اس شہر کی کچھ خدمات بحال ہو گئیں۔
آندرونیکوس دوم کی وضع کردہ متعدد معاشی اور فوجی حکمت عملیوں، جیسے فوج کی تعداد میں کمی نے سلطنت کو کمزور کیا اور اسے حملے کے خطرے سے دوچار کیا۔[69] چودہویں صدی کے وسط میں عثمانی ترکوں نے آہستہ آہستہ چھوٹے قصبوں اور شہروں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا اور قسطنطنیہ کی رسد کے راستوں کو منقطع کرنے کی حکمت عملی کا آغاز کیا۔[70] 29 مئی 1453ء کو آٹھ ہفتوں کے محاصرے کے بعد (جس کے دوران میں آخری رومی شہنشاہ قسطنطین یازدہم مارا گیا)، سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ پر قبضہ کر لیا اور اسے سلطنت عثمانیہ کا نیا دار الحکومت قرار دیا۔ شہر میں داخلے کے کئی گھنٹوں بعد سلطان ایاصوفیہ میں گیا اور ایک امام کو طلب کیا جس نے شہادت کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا کیونکہ شہر نے امن سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تھا۔[71] سلطان محمد فاتح نے اپنے لیے نیا لقب "قیصرِ روم" اختیار جو رومی لقب قیصر کے برابر قرار دیا گیا اور عثمانی ریاست کو عثمانی سلطنت میں تبدیل کر دیا گیا۔[72]
قسطنطنیہ کی فتح کے فوراً بعد سلطان محمد فاتح نے شہر کی بحالی کا کام شروع کیا۔ [ت] اس نے محاصرے کے دوران میں شہر سے فرار ہونے والے واپس آنے کا کہا اور اناطولیہ کے دیگر علاقوں سے مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں کو یہاں پر آباد کیا۔ اس نے حکم دیا کہ ستمبر تک پانچ ہزار گھرانوں کو قسطنطنیہ میں منتقل کیا جائے۔[74] پوری اسلامی سلطنت سے جنگی قیدیوں اور ملک بدر لوگوں جنھیں سورگون (ترکی زبان: Sürgün; یونانی: σουργούνιδες) کہا جاتا تھا، کو شہر بھیج دیا گیا۔[75] بہت سے لوگ شہر سے دوبارہ فرار ہو گئے اور کئی بار طاعون کی وبا پھیلی اس لیے 1459ء میں سلطان نے جلاوطن یونانیوں کو شہر میں واپس آنے کی اجازت دے دی۔[76] اس نے پورے یورپ سے لوگوں کو دار الحکومت میں مدعو کیا جس سے ایک کثیر ثقافتی معاشرہ تشکیل پایا جو عثمانی دور کے بیشتر حصوں میں قائم رہا۔[77]
قسطنطنیہ میں باقی صدی تک طاعون کی وبا برقرار رہی، کیونکہ یہ 1520ء کے سے بعد کچھ سالوں تک رہی اور پھر یہ 1529ء اور 1533ء کے درمیان میں پھر سے آئی اور پھر 1549ء اور 1552ء کے درمیان میں رہی اور اس کے بعد کچھ سال کا وقفہ ریا اور پھر سے 1567ء سے 1570ء تک یہ وبا رہی۔ وبائی امراض کا آغاز مغرب اور حجاز اور جنوبی روس میں ہوتا تھا۔[78] اناطولیہ میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے قسطنطنیہ کو اپنے نقصانات کی تلافی میں مدد ملی اور اس کی آبادی 1800ء تک 500،000 کے قریب برقرار رہی۔ محمد فاتح نے شہر کے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھی کام کیا جس میں پانی کا پورا نظام والنس آبراہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گرینڈ بازارکی تعمیر شروع کی اور سلطان کی سرکاری رہائش گاہ توپ قاپی محل تعمیر کیا۔ [79] ادرنہ سے قسطنطنیہ میں دار الحکومت کی منتقلی کے بعد نئی ریاست کو رومی سلطنت کا جانشین اور تسلسل قرار دیا گیا۔[80]
عثمانیوں نے جلد ہی اس شہر کو مسیحیت کے گڑھ سے بدل کر اسلامی ثقافت کی علامت بنا دیا۔ معماری کی شہکار شاہی مساجد کی تعمیر کے لیے مذہبی تنظیمیں قائم کی گئیں، اکثر مساجد اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی حماموں کے ساتھ ملحق ہوتی تھیں۔ [79] 1517ء میں عثمانی خاندان خلافت کا دعوی بھی کر دیا اور قسطنطنیہ چار صدیوں تک اس آخری خلافت عثمانیہ کا دار الحکومت رہا۔ [13] سلیمان اول کا دور حکومت 1520ء سے لے کر 1566ء تک رہا اور خاص طور پر اس دور میں معمار سنان پاشا شہر میں متعدد عمارتیں تعمیر کی جو فن تعمیر اور اس کی عظیم فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جبکہ عثمانی فنوں برائے اور اسلامی خطاطی کو بھی بہت فروغ ملا۔[81] اٹھارہویں صدی کے آخر تک قسطنطنیہ کی آبادی 570،000 نفوس پر مشتمل تھی۔ [82]
انیسویں صدی کے آغاز میں بغاوت کا ایک دور شروع ہوا اور ترقی پسند سلطان محمود ثانی کے عروج کا نتیجہ بھی بنا، اس کے نتیجے میں آخر کار دور تنظیمات کا آغاز ہوا۔ جس نے سیاسی اصلاحات کیں اور شہر میں نئی ٹکنالوجی متعارف کروانے کی اجازت دی۔[83] اس دور میں شاخ زریں پر پل تعمیر کیے گئے،[84] اور 1880ء کی دہائی میں قسطنطنیہ باقی یورپی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو گیا۔ [85] جدید سہولیات جیسے پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک، بجلی، ٹیلی فون اور ٹرام آہستہ آہستہ اگلے دہائیوں میں قسطنطنیہ میں متعارف کروائے گئے، گو کہ دوسرے یورپی شہروں کی نسبتاً تاخیر سے ہوئے۔[86] تاہم جدید کاری کی کوششیں سلطنت عثمانیہ کے زوال کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں تھیں۔
سلطان عبدالحمید ثانی 1908ء کو نوجوان ترک انقلاب نے معزول کر دیا۔ مجلس عمومی (عثمانی پارلیمان) جو 14 فروری 1878ء سے بند تھی، 30 سال بعد 23 جولائی 1908ء کو دوبارہ کھول دی گئی جس نے آئینی آئین کے دوسرے دور کا آغاز کیا۔ اور عثمانی پارلیمنٹ (⎘ جنرل اسمبلی)، جو 14 فروری 1878 سے بند تھی، 30 سال بعد 23 جولائی 1908 کو دوبارہ کھول دی گئی، جس نے آئین کے دوسرے دور کا آغاز کیا۔۔[87] بیسویں صدی کے اوائل میں جنگوں کا ایک سلسلہ جیسے اطالیہ-ترک جنگ (1911ء-1912ء) ور بلقان کی جنگیں (1912ء–1913ء) جس کے نتیجے میں کمزور سلطنت کا دار الخلافہ مزید مشکلات کا شکار ہوا اور 1913ء میں عثمانی بغاوت ہوئی اور تین پاشا دور کا آغاز ہوا۔[88]
سلطنت عثمانیہ نے مرکزی طاقتوں کی طرف سے پہلی جنگ عظیم (1914ء–1918ء) میں شمولیت اختیار کی اور بالآخر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 24 اپریل 1915ء کو آرمینیائی لوگوں کی جلاوطنی ان اہم واقعات میں شامل تھی جس پہلی جنگ عظیم کے دوران میں آرمینی نسل کشی کا آغاز کا کیا تھا۔[89] جنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے واقعات کے نتیجے میں شہر کی مسیحی آبادی 1914ء سے 1927ء کے درمیان میں 450،000 سے کم ہو کر 240،000 ہو گئی۔[90] 30 اکتوبر 1918ء کو معاہدۂ مدروس پر دستخط ہوئے اور اتحادیوں نے 13 نومبر 1918ء کو قسطنطنیہ پر قبضہ کر لیا۔ عثمانی پارلیمنٹ (مجلس عمومی) 11 اپریل 1920ء کو اتحادیوں کے ذریعہ تحلیل ہو گئی اور عثمانی وفد کی سربراہی میں داماد فرید پاشا کو 10 اگست 1920ء کو معاہدہ سیورے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ترک جنگ آزادی (1919ء–1922ء) کے بعد انقرہ میں ترکی قومی اسمبلی نے 1 نومبر 1922ء کو سلطنت عثمانیہ کو ختم کر دیا اور آخری عثمانی سلطان سلطان محمد وحید الدین کو ترکی کے لیے نا مناسب شخص قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔ 17 نومبر 1922ء کو برطانوی بحریہ کے جنگی جہاز ملایا پر سوار ہو کر وہ جلاوطنی میں چلا گیا اور 16 مئی 1926ء کو سان ریمو، اطالیہ میں انتقال کر گیا۔ 24 جولائی 1923ء کو معاہدہ لوازن پر دستخط ہوئے اور قسطنطنیہ کا قبضہ 4 اکتوبر 1923ء کو شہر سے اتحادیوں کی آخری افواج کی روانگی کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ [91] انقرہ حکومت کی ترک افواج 6 اکتوبر 1923ء کو ایک تقریب کے ساتھ شہر میں داخل ہوئی جس کی کمان شکرو نایلی گوکبرک کے رہے تھے۔ اس دن کو یوم آزادی استنبول (ترکی: İstanbul'un Kurtuluşu) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اس کی سالگرہ پر سال منائی جاتی ہے۔ [91] 29 اکتوبر 1923ء کو ترکی قومی اسمبلی نے ترک جمہوریہ کے قیام کا اعلان کیا اور انقرہ کو اس کا دار الحکومت قرار دیا۔ مصطفٰی کمال اتاترک جمہوریہ کے پہلے صدر بنے۔[92]
انقرہ کو 1923ء میں ترک جمہوریہ کے لیے دار الحکومت کے طور پر منتخب کیا گیا تا کہ سیکولر جمہوریہ کو عثمانی تاریخ سے دور رکھا جائے۔[93] مؤرخ فلپ مانسل کے مطابق:
1940ء کی دہائی کے اواخر اور 1950ء کی دہائی کے اوائل میں استنبول میں بڑی ساختی تبدیلیاں آئیں چونکہ پورے شہر میں بعض اوقات تاریخی عمارتوں کو گرا کر نئے عوامی چوکوں، بولیورڈز اور راستوں کی تعمیر کی گئی تھی۔۔[95] 1970ء کی دہائی میں استنبول کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوا، جب اناطولیہ کے لوگ شہر میں ہجرت کر کے آئے جو یہاں پر بہت ساری نئی فیکٹریوں میں ملازمت ڈھونڈ رہے تھے جو وسیع و عریض شہر کے مضافات میں تعمیر ہوئیں تھیں۔ شہر کی آبادی میں اس اچانک اور تیز اضافہ نے مکانات کی بڑی مانگ بہت زیادہ اضافہ کر دیا اور بہت سے مضافاتی دیہات اور جنگلات استنبول کے میٹروپولیٹن علاقے میں شامل ہو گئے۔[96]
استنبول شمال مغربی ترکی میں مرمرہ علاقہ میں واقع ہے جس کا کل رقبہ 5،343 مربع کلومیٹر (2،063 مربع میل) ہے۔ [ب] بحیرہ مرمرہ کو بحیرہ اسود سے جوڑنے والی آبنائے باسفورس اس شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے جس میں تاریخی اور معاشی مرکز پر مشتمل یورپی حصہ تھریس اور ایک ایشیائی حصہ اناطولیہ شامل ہیں۔ اس شہر کو مزید شاخ زریں بھی تقسیم کرتا ہے، جو جزیرہ نما کے ساتھ منسلک ایک قدرتی بندرگاہ جہاں سابقہ بازنطیوم اور قسطنطنیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ بحیرہ مرمرہ، باسفورس اور شاخ زریں کا سنگم موجودہ استنبول کے مرکز میں ہزاروں سالوں سے افواج کو اس پر حملہ کرنے سے روکتا رہا اور اب یہ شہر کے مناظر کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ [59]
روم کے ماڈل کے طرز پر یہ تاریخی جزیرہ نما سات پہاڑیوں کی خصوصیات والا کہا جاتا ہے جس میں ہر ایک پر ایک شاہی مسجد موجود ہے۔ ان پہاڑیوں کے مشرقی ترین حصے سرائے بورنو پر توپ قاپی محل واقع ہے۔[101] شاخ زریں کی مخالف سمت میں ایک اور مخروطی پہاڑی ہے جہاں جدید بے اوغلو ضلع واقع ہے۔ مقامی جغرافیہ کی مناسبت سے بے اوغلو پر عمارتیں سیڑھی دار طرز پر بنی ہیں اور سڑکیں بھی مرحلہ وار بنائی گئی ہیں۔ [102] ایشیائی طرف میں واقع اسکودار بھی اسی طرح کی پہاڑی خصوصیات رکھتا ہے۔ خطہ بتدریج بلندی کم کرتے ہوئے باسفورس کے ساحل کے ساتھ جا ملتا ہے، لیکن شمسی پاشا اور ایازما یک لخت اٹھے ہوئے ہیں اور ایک کوہی راس بناتے ہیں۔ استنبول کا سب سے اونچا نقطہ چاملیجا پہاڑی ہے، جس کی اونچائی 288 میٹر (945 فٹ) ہے۔ [102] استنبول کا شمالی نصف حصہ جنوبی ساحلی حصے کے مقابلے میں اسطً زیادہ بلندی ہے، جس میں کچھ مقامات 200 میٹر (660 فٹ) تک بلند ہیں اور اس کی ڈھلوانی چٹٹانیں چٹانی کھاڑی کی مشابہت رکھتی ہیں، خاص طور پر باسفورس کے شمالی سرے کے آس پاس جہاں یہ بحیرہ اسود سے ملتی ہے۔
استنبول شمالی اناطولیائی دراڑ کے قریب واقع ہے جو افریقی اور یوریشائی ساختمانی تختیوں کے درمیان میں حدود کے قریب ہے۔ یہ رخنہ زون جو شمالی اناطولیہ سے بحیرہ مرمرہ تک جاتا ہے شہر کی تاریخ کے متعدد مہلک زلزلوں کا ذمہ دار رہا ہے۔ ان زلزلوں میں سب سے تباہ کن 1509ء کا زلزلہ تھا جس کی وجہ سے سونامی آیا جس نے شہر کی دیواریں توڑ دیں اور 10،000 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔ ابھی حال ہی میں 1999ء میں قریبی شہر ازمیت کے قریب واقع مرکز زلزلہ سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 18،000 افراد ہلاک ہوئے اس میں استنبول کے نواحی علاقوں کے ایک ہزار افراد بھی شامل ہیں۔ استنبول کے لوگوں کو یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ مستقبل قریب میں شہر میں اس سے بھی زیادہ تباہ کن زلزلے ثابت سکتے ہیں۔ کیونکہ حال ہی میں استنبول کی تیزی سے بڑھتی آبادی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تعمیر کیے گئے ہزاروں ڈھانچے درست معیار پر تعمیر نہیں ہو سکے ہیں۔ [103] ماہرین زلزلیات کہتے ہیں کہ استنبول کو 2030ء کے قریب ایک 7.6 شدت یا اس سے زیادہ کے زلزلے کے خطرے کا امکان 60 فیصد سے زیادہ ہے۔[104][105]
کوپن موسمی زمرہ بندی کے مطابق استنبول کی آب و ہوا بحیرہ روم کی آب و ہوا کی سرحد پر ہے، ایک مرطوب آب و ہوا اور سمندری آب و ہوا، ایک عبوری موسمی زون میں اس کے مقام کی وجہ سے ہے۔ چونکہ گرمی کے مہینوں میں بارش 20 سے 65 ملی میٹر (1 سے 3 انچ) تک ہوتی ہے، اس لیے مقام کے لحاظ سے اس شہر کو صرف بحیرہ روم یا مرطوب آب و ہوا کے درجہ میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔[106][107][108] اس کی جسامت کی وجہ سے متنوع ٹپوگرافی، سمندری مقام اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ شمال اور جنوب میں دو مختلف پانیوں کے ساحل کا خطہ ہونے کی وجہ سے استنبول خرد آب و ہوا کی نمائندگی کرتا ہے۔ شہر کے شمالی نصف حصے کے ساتھ ساتھ باسفورس کے ساحل، سمندری اور مرطوب نیم استوائی موسم کی خصوصیات کا اظہار ہے، کیونکہ بحیرہ اسود اور پودوں کی نسبتاً زیادہ ارتکاز سے نمی کا تناسب زیادہ ہے۔ بحیرہ مرمرہ پر جنوب کی طرف شہر کے آبادی والے علاقوں میں آب و ہوا گرم، خشک اور نمی سے کم متاثر ہے۔ [109] شمالی نصف حصے میں سالانہ بارش دگنا ہو سکتی ہے (باہچےکوئے، 1166.6 ملی میٹر)، بمقابلہ مرمرہ ساحلی علاقہ (فلوریہ 635.0 ملی میٹر)۔[110] شمالی اور جنوبی ساحلوں پر سالانہ اوسط درجہ حرارت میں بھی بہت زیادہ فرق ہے، باہچے کوئے 12.8 ° س (55.0 ° ف)، کرتال 15.03 ° س (59.05 ° ف)[111] صوبے کے وہ حصے جو دونوں سمندری علاقوں سے دور ہیں براعظم کے اثر و رسوخ کی نمائش کرتے ہیں، جہاں رات اور دن اور موسم گرما اور موسم سرما میں درجہ حرارت کا زیادہ فرق ہوتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں صوبے کے کچھ حصے رات کے وقت اوسطا نقطۂ انجماد یا اس سے بھی نیچے رہتے ہیں۔
استنبول کی مستقل طور پر زیادہ نمی جو صبح 80 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ [112] اس کی وجہ سے دھند بہت عام ہے، حالانکہ شہر کے شمالی علاقوں اور شہر کے مرکز میں کم ہے۔ [109] گھنی دھند کے باعث باسفورس سمیت اس خطے میں آمدورفت میں خلل پڑتا ہے، یہ موسم خزاں اور سردیوں کے مہینوں میں عام ہے جب نمی دوپہر تک زیادہ رہتی ہے۔[113][114][115] گرمی کے مہینوں میں مرطوب آب و ہوا اور دھند کی لہر دوپہر تک ختم ہوجاتی ہے، لیکن درجہ حرارت معمولی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ [112][116] گرمی کے ان مہینوں میں اعلیٰ درجہ حرارت اوسطا 29 ° س (84 ° ف) اور بارش غیر معمولی بات ہے۔ جون اور اگست کے درمیان میں بارش والے دن صرف پندرہ تک ہوتے ہیں۔ [117] گرمیوں کے مہینوں میں گرج چمک سب سے زیادہ ہوتی ہے۔[118]
استنبول میں بحیرہ روم طاس کے آس پاس کے بیشتر دوسرے شہروں کی نسبت سردیوں کا موسم زیادہ سرد ہے، کم درجہ حرارت اوسطا 1–4 ° س (34–39 ° ف) تک رہتا ہے۔ [117] بحیرہ اسود سے جھیل کا اثر برف عام ہے، اگرچہ اس کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہے، لیکن اس کے علاوہ شہر کے بنیادی ڈھانچے میں خلل اور دھند کی وجہ سے بھی درہم برہم ہو سکتی ہے۔[119] موسم بہار اور خزاں درجہ حرارت کم ہوتا ہے، لیکن اکثر گیلے اور غیر متوقع ہیں۔ شمال مغرب سے چلنے والی سرد ہواؤں اور جنوب سے گرم مرغولوں سے — بعض اوقات ایک ہی دن میں، درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا سبب بنتا ہے۔ [116][120] مجموعی طور پر استنبول کی سالانہ اوسطا 130 دن بارش کے دنوں کی اوسط کے ساتھ ہے، جو سالانہ 810 ملی میٹر (31.9 انچ) تک ہوتی ہے۔ [117][121] مرمرہ ساحل پر واقع شہر کے وسط میں اب تک کا سب سے زیادہ اور کم درجہ حرارت 40.5 ° س (105 ° ف) اور۔116.1 ° س (3 ° ف) درج ہے۔ ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ بارش 227 ملی میٹر (8.9 انچ) اور سب سے زیادہ برفباری کا 80 سینٹی میٹر ہے (31 انچ) ہے۔[122][123]
آب ہوا معلومات برائے استنبول(سارییر)، 1929–2017 | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
بلند ترین °س (°ف) | 22.0 (71.6) |
24.7 (76.5) |
29.3 (84.7) |
33.6 (92.5) |
34.5 (94.1) |
40.2 (104.4) |
41.5 (106.7) |
40.5 (104.9) |
39.5 (103.1) |
34.2 (93.6) |
27.8 (82) |
25.5 (77.9) |
41.5 (106.7) |
اوسط بلند °س (°ف) | 8.4 (47.1) |
9.0 (48.2) |
10.9 (51.6) |
15.4 (59.7) |
20.0 (68) |
24.6 (76.3) |
26.6 (79.9) |
26.8 (80.2) |
23.7 (74.7) |
19.1 (66.4) |
14.8 (58.6) |
10.8 (51.4) |
17.5 (63.5) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | 6.0 (42.8) |
6.1 (43) |
7.7 (45.9) |
12.0 (53.6) |
16.7 (62.1) |
21.4 (70.5) |
23.8 (74.8) |
23.8 (74.8) |
20.1 (68.2) |
15.7 (60.3) |
11.7 (53.1) |
8.3 (46.9) |
14.4 (57.9) |
اوسط کم °س (°ف) | 3.1 (37.6) |
3.1 (37.6) |
4.2 (39.6) |
7.6 (45.7) |
12.1 (53.8) |
16.5 (61.7) |
19.4 (66.9) |
20.1 (68.2) |
16.8 (62.2) |
12.9 (55.2) |
8.9 (48) |
5.5 (41.9) |
10.8 (51.4) |
ریکارڈ کم °س (°ف) | −13.9 (7) |
−16.1 (3) |
−11.1 (12) |
−2.0 (28.4) |
1.4 (34.5) |
7.1 (44.8) |
10.5 (50.9) |
10.2 (50.4) |
6.0 (42.8) |
0.6 (33.1) |
−7.2 (19) |
−11.5 (11.3) |
−16.1 (3) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 106.0 (4.173) |
77.7 (3.059) |
71.4 (2.811) |
45.9 (1.807) |
34.4 (1.354) |
36.0 (1.417) |
33.3 (1.311) |
39.9 (1.571) |
61.7 (2.429) |
88.0 (3.465) |
100.9 (3.972) |
122.2 (4.811) |
817.4 (32.181) |
اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 0.1 mm) | 17.3 | 15.2 | 13.8 | 10.3 | 8.0 | 6.2 | 4.3 | 5.0 | 7.6 | 11.2 | 13.0 | 17.1 | 129.0 |
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات | 89.9 | 101.7 | 142.6 | 195.0 | 272.8 | 318.0 | 356.5 | 328.6 | 246.0 | 176.7 | 120.0 | 83.7 | 2,431.5 |
اوسط روزانہ دھوپ ساعات | 2.9 | 3.6 | 4.6 | 6.5 | 8.8 | 10.6 | 11.5 | 10.6 | 8.2 | 5.7 | 4.0 | 2.7 | 6.64 |
ماخذ: ترکی ریاستی موسمیاتی خدمت[124] and Weather Atlas[125] |
آب ہوا معلومات برائے استنبول (کیریچبورنو، سارییر)، 1949–1999 | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
اوسط بلند °س (°ف) | 8.3 (46.9) |
8.7 (47.7) |
10.3 (50.5) |
15.2 (59.4) |
19.6 (67.3) |
24.2 (75.6) |
26.0 (78.8) |
26.1 (79) |
23.3 (73.9) |
19.0 (66.2) |
14.8 (58.6) |
10.9 (51.6) |
17.2 (62.96) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | 5.5 (41.9) |
5.5 (41.9) |
6.7 (44.1) |
10.9 (51.6) |
15.4 (59.7) |
20.1 (68.2) |
22.4 (72.3) |
22.6 (72.7) |
19.5 (67.1) |
15.5 (59.9) |
11.6 (52.9) |
8.1 (46.6) |
13.65 (56.58) |
اوسط کم °س (°ف) | 3.0 (37.4) |
2.9 (37.2) |
4.0 (39.2) |
7.5 (45.5) |
11.9 (53.4) |
16.2 (61.2) |
19.1 (66.4) |
19.7 (67.5) |
16.6 (61.9) |
12.8 (55) |
8.9 (48) |
5.6 (42.1) |
10.68 (51.23) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 103.6 (4.079) |
70.5 (2.776) |
71.0 (2.795) |
47.2 (1.858) |
45.8 (1.803) |
36.8 (1.449) |
35.6 (1.402) |
38.6 (1.52) |
51.9 (2.043) |
81.3 (3.201) |
100.8 (3.969) |
122.0 (4.803) |
805.1 (31.698) |
اوسط برفباری ایام (≥ 0.1 mm) | 3.6 | 4.9 | 2.8 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.3 | 1.5 | 13.1 |
ماخذ: ترکی ریاستی موسمیاتی خدمت[126] (1949–1999) |
آب ہوا معلومات برائے استنبول (باہچے کوئے، سارییر)، 1949–1999 | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
اوسط بلند °س (°ف) | 8.0 (46.4) |
8.6 (47.5) |
10.5 (50.9) |
15.9 (60.6) |
20.6 (69.1) |
24.7 (76.5) |
26.3 (79.3) |
26.6 (79.9) |
23.7 (74.7) |
19.2 (66.6) |
14.7 (58.5) |
10.4 (50.7) |
17.43 (63.39) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | 4.6 (40.3) |
4.7 (40.5) |
6.0 (42.8) |
10.5 (50.9) |
15.0 (59) |
19.3 (66.7) |
21.5 (70.7) |
21.6 (70.9) |
18.2 (64.8) |
14.1 (57.4) |
12.2 (54) |
6.8 (44.2) |
12.88 (55.18) |
اوسط کم °س (°ف) | 1.7 (35.1) |
1.6 (34.9) |
2.8 (37) |
6.4 (43.5) |
10.7 (51.3) |
14.5 (58.1) |
17.0 (62.6) |
17.6 (63.7) |
14.2 (57.6) |
10.8 (51.4) |
6.9 (44.4) |
3.9 (39) |
9.01 (48.22) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 152.1 (5.988) |
100.1 (3.941) |
105.2 (4.142) |
57.2 (2.252) |
45.8 (1.803) |
40.5 (1.594) |
37.4 (1.472) |
54.1 (2.13) |
67.3 (2.65) |
118.2 (4.654) |
135.1 (5.319) |
175.4 (6.906) |
1,088.4 (42.851) |
اوسط برفباری ایام (≥ 0.1 mm) | 4.6 | 5.2 | 3.9 | 0.1 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.0 | 0.5 | 3.0 | 17.3 |
ماخذ: ترکی ریاستی موسمیاتی خدمت[127] (1949–1999) |
استنبول کے آب و ہوا کے اعداد و شمار | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | Jan | Feb | Mar | Apr | May | Jun | Jul | Aug | Sep | Oct | Nov | Dec | Year |
اوسط سمندری درجہ حرارت °س (°ف) | 8.4 (47.1) |
7.7 (45.9) |
8.3 (46.9) |
10.2 (50.4) |
15.5 (59.9) |
21.3 (70.3) |
24.6 (76.3) |
24.9 (76.8) |
22.8 (73.0) |
18.4 (65.1) |
13.8 (56.8) |
10.5 (50.9) |
15.5 (60.0) |
مطلب روزانہ کی روشنی کے اوقات | 10.0 | 11.0 | 12.0 | 13.0 | 14.0 | 15.0 | 15.0 | 14.0 | 12.0 | 11.0 | 10.0 | 9.0 | 12.2 |
ماخذ: Weather Atlas [125] |
ترکی میں عالمی حرارت گرمی کی لہر،[128] خشک سالی،[129] طوفان،[130] اور سیلاب[131][132] کا سبب بن سکتا ہے۔ سطح سمندر میں اضافے سے شہر کے ڈھانچے کو متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، مثال کے طور پر قاضی کوئے میٹرو اسٹیشن کو سیلاب کا خطرہ ہے۔[133] سبز خالی جگہوں پر زیرسکیپنگ کا مشورہ دیا گیا ہے،[134] اور استنبول کا ایک آب و ہوا میں تبدیلی کا ایکشن پلان بھی ہے۔[135]
ضلع فاتح جس کا نام سلطان محمد فاتح کے نام پر رکھا گیا تھا 1453ء میں عثمانی فتح کردہ علاقے سے مطابقت رکھتا تھا قسطنطنیہ (آج دار الحکومت ضلع ہے اور اسے استنبول کا تاریخی جزیرہ نما کہا جاتا ہے) کا پورا شہر شاخ زریں کے جنوبی کنارے پر قرون وسطی کے جینوا کے قلعہ کے شمالی ساحل تک تھا۔ شہر کے شمال کی طرف توسیع کے لیے برج غلطہ کو چھوڑ کر غلطہ میں جینوائی قلعے بڑے پیمانے پر انیسویں صدی میں مسمار کر دیے گئے تھے۔[136] موجودہ دور میں غلطہ (قرہ کوئے) ضلع بے اوغلو میں موجود ہے جو استنبول کا تجارتی اور تفریحی مرکز ہے اور اس میں استقلال ایونیو اور تقسیم چوک بھی شامل ہیں۔[137]
آبنائے باسفورس کے کنارے ضلع بیشکتاش میں دولماباغچہ محل عثمانیہ دور میں حکومت کی نشست تھی۔ باب عالی جو عثمانی حکومت کے لیے ایک مجازی لفظ بن گیا تھا اصل میں توپ قاپی محل کے سب سے بیرونی صحن میں شاہی دروازہ (باب ہمایوں) کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن اٹھارہویں صدی کے بعد یہ توپ قاپی محل کے قریب قرہ اوغلو حصے میں صدر اعظم (وزیر اعظم) کمپاؤنڈ کے دروازہ تسلیم کیا جاتا تھا، جہاں صدر اعظم اور دیگر وزیروں کے دفاتر تھے اور جہاں غیر ملکی سفارت کاروں کا استقبال کیا جاتا تھا۔ اورتاکوئے کا سابقہ گاؤں بیشکتاش کے اندر ہے اور آبنائے باسفورس پر باسفورس پل کے نردیک واقع اورتاکوئے مسجد اسی کے نام پر ہے باسفورس کے دونوں یورپی اور ایشیائی کناروں پر قطار در قطار کھڑی پرتعیش عمارتیں اور تاریخی حویلیاں عثمانی اشرافیہ نے گرمیوں کے گھروں کے طور پر تعمیر کیں تھیں۔[138] اس شہر کی اندرونی رنگ روڈ سے باہر استنبول کے اہم کاروباری اضلاع لیوینٹ اور ماسلک ہیں۔[139]
عثمانی دور میں اسکودار اور قاضی کوئے شہری علاقے کے دائرہ کار سے باہر تھے جہاں سمندر کے کنارے حویلیاں، باغات اور حفاظتی چوکیاں موجود تھیں۔ لیکن بیسویں صدی کے دوسرے نصف حصے میں ایشیائی طرف کو بڑی شرح پر شہری ترقی کا سامنا تھا۔ قدیم رہائشی علاقوں کے مقابلے میں شہر کے اس حصے کی دیر سے ترقی اور بہتر انفراسٹرکچر اور صاف شہری منصوبہ بندی حاصل ہوئی۔ [10] باسفورس کے بیشتر ایشیائی حصے یورپی استنبول میں اقتصادی اور تجارتی مراکز کے مضافاتی علاقے ہیں، جہاں ان کے روزگار کا صرف ایک چوتھائی حصہ لیکن شہر کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہے۔ [10] بیسویں صدی میں استنبول کی نمایاں نمو کے نتیجے میں شہر کا ایک اہم حصہ گیچیکوندو (لفظی معنی "راتوں رات بنا ہوا") پر مشتمل ہے، غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارتوں کا حوالہ دیتا ہے۔ [140] موجودہ دور میں کچھ گیچیکوندو علاقوں کو آہستہ آہستہ مسمار کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ جدید بڑے رہائشی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ [141] مزید یہ کہ بڑے پیمانے پر نئے اور شہری تجدید منصوبے ہو رہے ہیں، [142] جیسا کہ تارلاباشی میں منصوبہ[143] اس طرح کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جبکہ سولوکولے میں منصوبے کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔[144] شہر کے تیسرے ہوائی اڈے استنبول ہوائی اڈے کے منصوبے کے ساتھ ترکی حکومت شہر کے یورپی طرف مغرب اور شمال کی طرف وسعت کے متمنی منصوبے بنا رہی ہے۔ شہر کے نئے حصوں میں چار مختلف بستیاں شامل ہوں گی جن میں مخصوص شہری کام اور 1.5 ملین افراد کی رہائش ہو گی۔[145]
استنبول میں کوئی بنیادی شہری پارک نہیں، لیکن اس میں متعدد سبز علاقے موجود ہیں۔ گل خانہ پارک اور یلدز پارک اصل میں استنبول کے دو محلات توپ قاپی محل اور یلدز محل کے میدان میں شامل تھے لیکن انھیں جمہوریہ ترکی کے ابتدائی عشروں میں عوامی پارکوں میں تبدیل کر دیا گیا۔[146] ایک اور پارک فتحی پاشا کوروسو اناطولیہ میں باسفورس پل سے متصل ایک پہاڑی پر واقع ہے جو یورپی طرف یلدز محل کے بالمقابل ہے۔ یورپی طرف اور فاتح سلطان محمد پل کے قریب امیرگان پارک ہے جو بازنطینی دور کے دوران میں کیپرادیس (سائپرس جنگل) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ سولہویں صدی میں عثمانی دور میں اسے پہلی بار نشانجی فریدون احمد بے کو عطا کیا گیا، جبکہ بعد میں سترہویں صدی میں سلطان مراد رابع نے اسے صفوی امیر گونے خان کو عطا کیا اور تب سے اس کا نام امیرگان ہے۔ 47 ہیکٹر (120 ایکڑ) کا ایک پارک انیسویں صدی میں خديويت مصر کے خدیو اسماعیل پاشا کی ملکیت تھا۔ امیرگان پارک اپنے پودوں کی تنوع کے لیے جانا جاتا ہے اور یہاں 2005ء سے سالانہ گل لالہ کا میلہ بھی لگایا جاتا ہے۔[147] جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی حکومت کا یہ فیصلہ کہ تقسیم گیزی پارک کی جگہ عثمانی دور کی تقسیم فوجی بیرکس کی نقل تیار کرنے کے منصوبے نے (جو 1921ء میں گیزی پارک کی تعمیر کے لیے منہدم ہونے سے پہلے، 1921ء میں تقمیم اسٹیڈیم میں تبدیل ہو گیا تھا) 2013ء میں ملک گیر مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں مختلف امور کا احاطہ کیا گیا تھا۔ استنبول کے شہریوں کے لیے موسم گرما کے دوران مقبول بلغراد جنگل ہے، جو شہر کے شمالی کنارے پر 5،500 ہیکٹر (14،000 ایکڑ) پر پھیلا ہوا ہے۔ جنگل اصل میں اس شہر کو پانی فراہم کرتا تھا۔ بازنطینی اور عثمانی دور کے دوران میں استعمال ہونے والے ذخائر کی باقیات یہاں موجود ہیں۔[148][149]
شہر کے مضافات میں جدید شاپنگ مالز، گھنے رہائشی اور ہوٹلوں کے برج اور تفریحی، تعلیمی اور دیگر سہولیات تاریخی مرکز کے باہر پائی جا سکتی ہیں۔ [150]
استنبول بنیادی طور پر اپنے بازنطینی اور عثمانی فن تعمیر کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس کی عمارتیں مختلف اقوام اور سلطنتوں کی عکاسی کرتی ہیں جنھوں نے اس شہر پر حکمرانی کی ہے۔ جینوائی اور رومی فن تعمیر کی مثالیں استنبول میں اپنے عثمانی ہم منصبوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ کلاسیکی یونانی دور کی کوئی تعمیر باقی نہیں بچی، لیکن رومی فن تعمیر زیادہ پائیدار ثابت ہوا ہے۔ قسطنطنیہ کا گھڑ دوڑ کے میدان میں تھیودوسیوس اول کا بنایا گیا ستون سلطان احمد چوک سے اب بھی نظر آتا ہے اور چوتھی صدی کے آخر میں تعمیر کی جانے والی والنس آبراہ کا ایک حصہ ضلع فاتح کے مغربی کنارے پر نسبتاً برقرار کھڑا ہے۔ [153] قسطنطین کا ستون جو رومی شہنشاہ قسطنطین اعظم کے حکم پر 330ء میں تعمیر کیا گیا ایک رومی یادگار ستون ہے۔ یہ بازنطیوم کے رومی سلطنت کے نئے دار الحکومت کے طور پر (قسطنطین اعظم نے اس کا نام بدل کر نووا روما (نیا روم) کے اعلان کی یادگار ہے۔ یہ قسطنطنیہ کا گھڑ دوڑ کا میدان کے قریب ہی واقع ہے۔ [153]
ابتدائی بازنطینی تعمیرات میں گنبدوں اور محرابوں والے کلاسیکی رومی ماڈل کی پیروی کیم لیکن ان عناصر پر بہتری آئی، جیسا کہ ایا صوفیہ اصغر میں فرق صاف ظاہر ہے۔ استنبول کا سب سے قدیم بچ جانے والا بازنطینی گرجا گھر، کھنڈروں میں بنایا گیا استودیوس کی خانقاہ ہے جو 454ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 1261ء میں قسطنطنیہ پر دابارہ قبضہ کرنے کے بعد، بازنطینیوں نے موجودہ دو اہم ترین گرجا گھروں خورا گرجا گھر اور پاماکاریستوس گرجا گھر کی توسیع کی۔ بازنطینی فن تعمیر کی سب سے عمارت اور استنبول کے سب سے نمایاں ڈھانچوں میں سے ایک آیا صوفیہ ہے۔ اس کے مرکزی گنبد کا قطر 31 میٹر (102 فٹ) کا ہے۔[154] آیا صوفیہ صدیوں تک دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر کی حیثیت سے برقرار ریا اور بعد میں اسے ایک مسجد میں تبدیل کر دیا گیا، تاہم اب یہ ایک عجائب گھر ہے۔ [60]
استنبول میں عثمانی فن تعمیر کی سب سے قدیم بچ جانے والی مثالوں میں انادولو حصاری اور قلعہ روملی حصار شامل ہیں جنھوں نے شہر کے محاصرے کے دوران میں عثمانیوں کی مدد کی۔[155] اگلی چار صدیوں کے دوران میں عثمانیوں نے استنبول میں عثمانی فن تعمیر کے کئی انمٹ نقوش چھوڑے، بڑی مساجد اور دیدہ زیب محلات بنائے۔ سب سے بڑا محل توپ قاپی فن تعمیر کی ایک متنوع مثال ہے، حرم کے اندر باروکی سے لے کر اس کے جدید کلاسیکل طرز تعمیر کا اندرون مکتب۔[156] شاہی مساجد میں فاتح مسجد، بایزید دوم مسجد، یاوز سلیم مسجد، جامع سلیمانیہ، سلطان احمد مسجد (نیلی مسجد) اور ینی مسجد شامل ہیں۔ یہ سب سولہویں صدی اور سترہویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے عروج کے دور میں تعمیر ہوئیں تھیں۔ اگلی صدیوں میں اور خاص طور پر دور تنظیمات کی اصلاحات کے بعد عثمانی فن تعمیر کو یورپی طرز کے ذریعہ سر انجام دیا گیا۔[157] اس کی ایک مثال شاہی نورعثمانیہ مسجد ہے۔ استقلال ایونیو کے آس پاس کے علاقوں میں جدید کلاسیکل طرز کے عظیم الشان یورپی سفارت خانوں اور عمارتوں کی قطاریں بھری ہوئی تھیں اس کی ایک عمدہ مثال دولماباغچہ محل ہے۔[158]
2004ء کے بعد سے استنبول کی بلدیاتی حدود اس کے صوبے کی حدود کے موافق ہیں۔[159] یہ شہر جو استنبول صوبہ کا دار الحکومت سمجھا جاتا ہے، کا انتظام استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ (ایم ایم آئی) کے زیر انتظام ہے، جو شہر-صوبے کے 39 اضلاع کا انتظام کرتا ہے۔ [ب]
موجودہ شہر کا ڈھانچہ انیسویں صدی میں تنظیمات کی اصلاحی دور سے ملتا ہے جس سے قبل قاضی اور امام صدر اعظم کی قیادت میں شہر کا انتظام سنبھالتے تھے۔ فرانسیسی شہروں کے نمونے پر اس مذہبی نظام کی جگہ ایک میئر اور شہر کے نمائندوں پر مشتمل (ملت) ایک شہر گیر کونسل شہر کا انتظام سنبھالتے تھے۔
|
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مآخذ: Jan Lahmeyer 2004آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ populstat.info (Error: unknown archive URL)، Chandler 1987، Morris 2010، Turan 2010 جمہوریہ سے پہلے کے اعداد وشمار[پ] |
اپنی پوری تاریخ میں استنبول دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں شامل رہا ہے۔ 500 عیسوی تک قسطنطنیہ میں 400،000 سے 500،000 افراد آباد تھے۔ اپنے پیشرو دنیا کے سب سے بڑے شہر روم سے بھی بڑھ کر۔[161]
قسطنطنیہ دوسرے ہم عصر بڑے تاریخی شہروں مثلاً بغداد، چانگ آن، کائفینگ اور مرو کے مقابلے میں بارہویں صدی تک اپنی حیثیت برقرار رکھی۔ اس کے بعد یہ کبھی دنیا کا سب سے بڑا شہر نہیں رہا، لیکن 1500ء سے 1750ء تک جب اسے لندن نے پیچھے چھوڑ دیا، یہ یورپ کا سب سے بڑا شہر رہا۔ [162]
ترک شماریاتی ادارے کے اندازے کے مطابق 2014ء کے آخر میں استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کی آبادی 14،377،019 تھی، جو ملک کی کل آبادی کا 19 فیصد ہے۔ [3] تب میٹروپولیٹن بلدیہ کے تقریباً 97–98% رہائشی شہر کی حدود میں تھے، 2007ء میں 89% تک،[163] اور 1980ء میں یہ صرف 61% رہ گئے۔[164] 64.9% رہائشی یورپی طرف اور 35.1% ایشیائی طرف رہتے ہیں۔ [165] یہ شہر دنیا کا پانچواں سب سے بڑے اصل شہر ہے، یہ شہری علاقے کے طور پر چوبیسویں مقام پر آتا ہے اور اور میٹرو ایریا کے طور پر یہ اٹھارہویں مقام پر ہے کیونکہ شہر کی حدود تقریباً برابر ہیں۔ آج یہ یورپ کے سب سے بڑی شہری جمعیت میں ماسکو کے ساتھ شامل ہے۔ [ٹ] انجمن اقتصادی تعاون و ترقی کے بطابق یہ3.45 فیصد شہر کی سالانہ آبادی میں اضافہ سے دنیا میں اٹھترویں مقام پر ہے۔ اعلیٰ آبادی میں اضافے کے باعث یہ ملک بھر میں شہریت کے رجحان کا آئینہ دار ہے، کیونکہ دوسرے اور تیسرے تیزی سے ترقی کرنے والی او ای سی ڈی میٹروپولیٹن میں ازمیر اور انقرہ شامل ہیں۔ [19]
بیسویں صدی کے دوسرے نصف حصے کے دوران میں استنبول نے خاص طور پر آبادی میں تیز رفتار ترقی سامنا کیا اور اس کی آبادی 1950ء سے 2000ء کے درمیان میں اس کی آبادی دس گنا بڑھ گئی ہے۔ [15] آبادی میں یہ اضافہ جزوی طور پر شہر کی حدود میں توسیع سے ہوا، خاص طور پر 1980ء اور 1985ء کے درمیان میں جب استنبول کی آبادی تقریباً دگنی ہو گئی۔ [98] غیر معمولی نمو کے باوجود مشرقی ترکی سے آنے والے تارکین وطن کو روزگار کے حصول اور رہائشی حالات میں مزید بہتری آئی۔ سات شمالی اور مشرقی صوبوں سے آنے والے استنبول کے رہائشیوں کی تعداد ان کے پورے متعلقہ صوبوں کی آبادی سے زیادہ ہے، صوبہ سیواس اور صوبہ کاستامونو ہر ایک سے استنبول میں نصف ملین سے زیادہ باشندے موجود ہیں۔ [16] استنبول کی غیر ملکی آبادی نسبتاً بہت کم ہے، 2007ء میں یہ42،228 رہائشیوں پر مشتمل تھی۔[168] شہر کے صرف 28 فیصد رہائشی اصل استنبول کے ہیں۔ [169] انتہائی گنجان آباد علاقوں میں یورپی طرف شمال مغرب، مغرب اور شہر کا مرکز ہے۔ ایشیائی طرف سب سے زیادہ گنجان آباد ضلع اسکودار ہے۔ [16]
استنبول اپنی پوری تاریخ میں ایک کثیر ثقافتی شہر رہا ہے لیکن سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد سے یہ مزید یکجا ہو گیا ہے۔
ترکی اور استنبول میں لوگوں کی اکثریت مسلمان ہے اور خاص طور پر اہل سنت ہیں۔ بیشتر سنی ترک حنفی مکتب فکر کی پیروی کرتے ہیں جبکہ کرد سنی شافعی مکتب کی پیروی کرتے ہیں۔ سب سے بڑا غیر سنی مسلم گروہ علوی شیعہ ہیں جو ترکی کی آبادی کا 10–20 فیصد ہیں۔[170] ملک کے تمام علوی شیعہ میں سے ایک تہائی استنبول میں رہتے ہیں۔ [169] جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد صوفیانہ تحریکوں جیسے تصوف بھی سرکاری طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی، لیکن وہ اب بھی متعدد پیروکاروں پر فخر کرتے ہیں۔[171] 1950ء کی دہائی سے استنبول ایک مہاجر شہر ہے۔ استنبول کی آبادی 1 ملین سے بڑھ کر 10 ملین رہائشیوں تک پہنچ گئی ہے۔ تقریباً 200،000 نئے تارکین وطن جن میں سے زیادہ تر ترکی کے دیہاتوں سے ہوتے ہیں ہر سال یہاں آتے ہیں۔
فتح قسطنطنیہ کے بعد بہت سے گرجا گھروں کو مساجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ درج ذیل ایسی مساجد کی ایک فہرست ہے۔
جمہوریہ ترکی کے دور میں چند جدید مساجد میں شیشلی مسجد (1949ء)، شاکرین مسجد (2009ء) اور چاملیجا مسجد (2016ء) (موجودہ ترکی کی سب سے مسجد) شامل ہیں۔
بطریق قسطنطنیہ کا چھٹی صدی کے بعد سے کل کلیسیا بطریق نامزد کیا گیا ہے اور یہ دنیا کے 300 ملین مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا کا رہنما سمجھا جاتا ہے۔[172] 1601ء کے بعد سے کل کلیسیا بطریق سینٹ جارج کیتھیڈرل، استنبول میں نشست پزیر ہے۔[173] انیسویں صدی میں استنبول کے مسیحی یا تو یونانی راسخ الاعتقاد کلیسیا یا آرمینیائی رسولی کلیسیا کے رکن یا شامی کیتھولک ہیں۔[174] بیسویں صدی کے دوران میں ہونے والے واقعات کے سبب جس میں یونان اور ترکی کے مابین 1923ء کا تبادلہ آبادی، 1942 میں ثروت ٹیکس اور 1955ء کے استنبول فسادات بھی شامل ہیں، کی وجہ سے یونانی آبادی جو اصل میں فینار اور ساماتیا میں مرکوز تھی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اکیسویں صدی کے آغاز میں استنبول کی یونانی آبادی 3،000 تھی۔ (1910ء کی مردم شماری کے مطابق کل 850،000 میں سے 260،000 اور 1919ء میں 350،000 کی سب سے زیادہ آبادی)[175][176] استنبول میں آج 50،000 سے 90،000 آرمینی باشندے موجود ہیں، جو 1913ء کی مردم شماری کے مطابق (جزوی طور پر آرمینی نسل کشی کی وجہ سے) تقریباً 164،000 سے کم ہوئے ہیں۔[177] شامی، لاطینی مسیحی جو عثمانی دور کے دوران میں غلطہ میں آباد تھے، انیسویں اور بیسویں صدی کے اوائل میں استنبول کی ثقافت اور تعمیر کی تشکیل میں ایک مرکزی کردار ادا کیا تھا، ان کی آبادی کم ہو گئی ہے بلکہ وہ شہر میں بہت کم تعداد میں باقی ہیں۔[178]
استنبول میں سب سے بڑی نسلی اقلیت کرد برادری ہے جو مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی سے ہیں۔ اگرچہ اس شہر میں کردوں کی موجودگی عثمانی دور کے ابتدائی دور کی ہے[179] تاہم شہر میں کردوں کی آمد کا عمل 1970ء کی دہائی کے آخر میں کرد-ترکی تنازع کے آغاز سے تیز ہوا ہے۔[180] استنبول کے 20 سے 40 ملین باشندے کرد ہیں، اس کا مطلب ہے کہ دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں استنبول میں کرد زیادہ ہیں۔ [181][182][183][184][185][186]
شہر میں دیگر اہم نسلی اقلیتیں بھی موجود ہیں۔ پورے بیرم پاشا ضلع میں بوشنیاک (بوسنیائی مسلم) اکثریت میں ہیں۔[187]
بالات محلے میں سفاردی یہودیوں ایک بڑی برادری آباد تھی، جو سب سے پہلے 1492ء میں ہسپانیہ سے بے دخل کے جانے بعد یہاں آباد ہوئے تھے۔[188] رومانیوت اور اشکنازی یہود سفاردیوں سے پہلے استنبول میں مقیم تھے لیکن اب ان کا تناسب کم ہو گیا ہے۔ آج استنبول کے 1 فیصد یہودی اشکنازی ہیں۔[189][190] بڑے پیمانے پر یہودی آبادی کی اسرائیل ہجرت کی وجہ سے ان کی آبادی 1950ء میں 100،000 سے کم ہوکر 2005ء میں 18،000 ہو گئی ہے، ان میں سے اکثریت استنبول یا ازمیر میں مقیم ہے۔[191]
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (جمہوری اتحاد) | 24 / 39
|
---|---|
ریپبلکن پیپلز پارٹی (قومی اتحاد) | 14 / 39
|
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (جمہوری اتحاد) | 1 / 39
|
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (جمہوری اتحاد) | 43 / 98
|
---|---|
ریپبلکن پیپلز پارٹی (قومی اتحاد) | 27 / 98
|
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (بغیر اتحاد) | 12 / 98
|
ایی پارٹی (قومی اتحاد) | 8 / 98
|
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (جمہوری اتحاد) | 8 / 98
|
سیاسی طور پر استنبول کو ترکی میں ایک اہم ترین انتظامی خطے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان سمیت بہت سے سیاست دانوں کا خیال ہے کہ استنبول میں سیاسی جماعت کی کارکردگی اس کی عام کارکردگی سے زیادہ اہم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ استنبول ترکی کا مالی مرکز ہے، اس کے انتخابی حلقے بڑے اور در حقیقت رجب طیب ایردوان خود 1994ء میں استنبول کا میئر منتخب ہوا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ترکی کا مالی مرکز، اس کے بڑے انتخابی حلقے اور اس حقیقت کی وجہ یہ ہے کہ ایردوان خود 1994 میں استنبول کا میئر منتخب ہوا تھا۔ 2019ء کے ترکی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے دوران، اردوان نے کہا تھا کہ 'اگر ہم استنبول میں ناکام ہو گئے تو ہم ترکی میں ناکام ہوجائیں گے'۔[192]
تاریخی طور پر استنبول نے 1995ء سے عام انتخابات میں فاتح پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ 2002ء کے بعد سے دائیں بازو کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) نے ہر عام انتخابات میں اکثریت حاصل کی ہے، 24 جون 2018ء کو ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اس کو 41.74 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اے کے پی کے صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان کو اسی دن ہونے والے صدارتی انتخابات میں 50.0 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 1994ء میں ایردوان کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، استنبول کے 2019ء تک 25 سالوں سے قدامت پسند میئر رہ چکے ہیں۔ استنبول کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت مرکز میں بائیں بازو کی ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) ہے جو ملک کی اصل حزب اختلاف جماعت بھی ہے۔ بائیں بازو کی کرد حمایت یافیہ جمہرری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اس شہر کی تیسری سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس کی اصل وجہ کافی تعداد میں کرد افراد جو جنوب مشرقی ترکی سے ہجرت کر یہاں آئے ہیں اس کے ووٹر ہیں۔
حال ہی میں استنبول اور ترکی کے بہت سے میٹروپولیٹن شہر حکومت اور ان کے دائیں بازو کے نظریہ سے دور رجحان کی پیروی کر رہے ہیں۔ 2013ء اور 2014ء میں بڑے پیمانے پر اے کے پی مخالف طاقتوں نے استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے شروع کیے جو پورے ملک میں پھیل گئے۔ یہ رجحان سب سے پہلے 2014ء کے میئر انتخابات میں واضح ہوا جہاں مرکز کے بائیں بازو کے حزب اختلاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل نہ کرنے کے باوجود 40 فیصد ووٹ حاصل کر لیے۔ استنبول میں حکومت کی پہلی شکست 2017ء کے آئینی ریفرنڈم میں ہوئی، جہاں استنبول نے 'نہیں' کو 51.4% سے 48.6% تک ووٹ دیا۔ اے کے پی کی حکومت نے 'ہاں' کے ووٹ کی حمایت کی تھی اور ملک کے دیہی علاقوں میں زیادہ حمایت کی وجہ سے یہ ووٹ قومی سطح پر جیت گیا تھا حکومت کو سب سے بڑی شکست ترکی بلدیاتی انتخابات، 2019ء میں ہوئی، جہاں میئر کے لیے ان کے سابق وزیر اعظم بن علی یلدرم امیدوار تھے جنھیں اپوزیشن کے امیدوار اکرم امام اوغلو نے ایک انتہائی کم فرق سے شکست دے دی۔ یلدرم کے 48.61% کے مقابلے میں امام اوغلو نے 48.77% ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح کے رجحانات اور اپوزیشن کو انتخابی کامیابیاں انقرہ، ازمیر، انطالیہ، مرسین، ادانا اور ترکی کے دیگر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی ملیں۔
انتظامی طور پر استنبول کو 39 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جو ترکی کے کسی بھی دوسرے صوبے سے زیادہ ہے۔ ایک صوبے کی حیثیت سے استنبول 98 رکن پارلیمان کو ترکی قومی اسمبلی میں بھیجتا ہے جس میں کل 600 نشستیں ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے مقصد کے لیے استنبول کو تین انتخابی اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، دو یورپی طرف اور ایک ایشیائی طرف سے جس میں بالترتیب 28، 35 اور 35 ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔
مساوی قوت خرید کے ساتھ استنبول کی خام ملکی پیداوار 301.1 بلین امریکی ڈالر ہے جس کا 2011ء میں دنیا کے شہری علاقوں میں درجہ انتیسواں ہے۔[193] 1990ء کی دہائی کے وسط سے استنبول کی معیشت او ای سی ڈی کے مطابق میٹرو علاقوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرتی رہی ہے۔ [19] استنبول ترکی کی خام ملکی پیداوار کے 27 فیصد کا شراکت دار ہے جبکہ ملک کی 20 فیصد صنعتی افرادی قوت شہر میں مقیم ہے۔ [19][194] اس کی فی کس خام ملکی پیداوار اور پیداواری صلاحیت قومی اوسط سے بالترتیب 70 فیصد اور 50 فیصد زیادہ ہے، جس کی وجہ اعلیٰ قیمت والی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس کی آبادی اور ترکی کی معیشت میں نمایاں شراکت کے ساتھ، استنبول ملک کے ٹیکس محصول کا دوتہائی حصہ ادا کرتا ہے۔ [19] اس میں استنبول میں مقیم 37 امریکی ڈالر ارب پتیوں کے ٹیکس بھی شامل ہیں جو دنیا بھر کے شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔[195]
اتے بڑے شہر کی توقع کے مطابق، استنبول کی متنوع صنعتی معیشت ہے وہ زیتون کے تیل، تمباکو، گاڑیاں اور الیکٹرانکس کی مختلف اشیا تیار کرتا ہے۔ [194] اعلیٰ ویلیو ایڈڈ کام پر توجہ دینے کے باوجود اس کا کم ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ کا شعبہ خاطر خواہ ہے جو استنبول کی جی ڈی پی کے صرف 26 فیصد نمائندگی کرتا ہے لیکن شہر کی کل برآمدات کا پانچ چوتھائی حصہ ہے۔ [19] 2005ء میں استنبول میں قائم کمپنیوں نے 41.4 بلین ڈالر کی برآمدات کیں اور مجموعی طور پر 69.9 بلین ڈالر کی درآمدات موصول ہوئیں۔ یہ اعدادوشمار بالترتیب 57 فیصد اور 60 فیصد کے برابر تھے۔[196]
استنبول ترکی کی واحد اسٹاک ایکسچینج بورسا استنبول کا گھر بھی ہے جو استنبول اسٹاک ایکسچینج، استنبول گولڈ ایکسچینج اور ترکی کی تبادلہ ایکسچینج کو ضم کرنے سے وجود میں آئی۔[197][198] سابقہ استنبول اسٹاک ایکسچینج اصل میں 1866ء میں عثمانی اسٹاک ایکسچینج کے طور پر قائم کی گئی تھی۔[199]بیسویں صدی کے اوائل کے دوران میں غلطہ میں بینک اسٹریٹ سلطنت عثمانیہ کا مالی مرکز تھا جہاں عثمانی اسٹاک ایکسچینج واقع تھی۔۔[200] بینک اسٹریٹ 1990ء کی دہائی تک استنبول کا اہم مالیاتی ضلع تھا تاہم اس کے بعد زیادہ تر ترک بینکوں نے اپنا مرکزی دفتر جدید مرکزی کاروباری اضلاع لیوینٹ) اور مسالک میں منتقل کرنا شروع کر دیے۔ 1995ء میں استنبول اسٹاک ایکسچینج (اب بورسا استنبول) ضلع ساریئر) میں اپنی موجودہ عمارت میں منتقل ہو گئی۔[201] عطا شہر میں ایک نیا مرکزی کاروباری ضلع بھی زیر تعمیر ہے اور تکمیل کے بعد ترکی کے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے صدر دفتر کی میزبانی کرے گا۔ [202]
بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے درمیان میں واحد بحری راستے کے طور پر آبنائے باسفورس دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔ ہر سال 200 ملین ٹن سے زیادہ تیل آبنائے سے گزرتا ہے اور باسفورس پر ٹریفک نہر سوئز سے تین گنا زیادہ ہے۔[203] اس کے نتیجے میں شہر کے یورپی طرف آبنائے کے متوازی استنبول کنال کے نام سے جانی جانے والی ایک نہر تعمیر کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہے۔[204] استنبول میں تین بڑی بندرگاہیں ہیں جو حیدر پاشا بندرگاہ، امبارلی بندرگاہ اور زیتون بورنو بندرگاہ ہیں۔ نیز باسفورس اور بحیرہ مرمرہ کے ساتھ کئی چھوٹی بندرگاہیں اور تیل کے ٹرمینلز موجود ہیں۔[205][206] حیدر پاشا بندرگاہ باسفورس کے جنوب مشرقی سرے پر موجود 2000ء کی دہائی کے اوائل تک استنبول کی سب سے بڑی بندرگاہ تھی۔ اس کے بعد امبارلی بندرگاہ شروع ہونے کے بعد یہ کافی مصروف بندرگاہ ہے اور حیدر پاشا کم استعمال ہو رہی ہے اور اس بندرگاہ کو بتدریج ختم کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔[207] 2007ء میں شہری مرکز کے مغربی کنارے پر واقع امبارلی کی سالانہ گنجائش 15 لاکھ ٹی ای یو تھی (حیدرپاشا میں 354،000 ٹی ای یو کے مقابلے میں)، جو اسے بحیرہ روم کے طاس میں چوتھا بڑا کارگو ٹرمینل بناتا ہے۔[208][209] زیتون برونو بندرگاہ کو موٹر ویز اور اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی قربت کا بھی فائدہ ہے۔[210] اور شہر کے لیے طویل مدتی منصوبوں میں تمام ٹرمینلز اور سڑک اور ریل نیٹ ورک کے مابین زیادہ سے زیادہ رابطے کی ضرورت ہے۔[211]
استنبول ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ 2000ء میں 2 لاکھ 40 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے اس شہر کا دورہ کیا۔ اس نے 2015ء میں 12.56 ملین غیر ملکی سیاحوں کا خیر مقدم کیا اور یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا شہر بنا۔ [17][212] استنبول انطالیہ کے بعد ترکی کا دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی گیٹ وے ہے جو ملک میں غیر ملکی سیاحوں کا ایک چوتھائی حصہ وصول کرنا ہے۔ استنبول کی سیاحتی صنعت یورپی طرف مرکوز ہے، شہر کے 90 فیصد ہوٹل یہیں موجود ہیں۔ سرائے بورنو میں سستے اور اوسط کرائے کے ہوٹل ہیں، اعلیٰ درجے کے ہوٹل بنیادی طور پر شاخ زریں کے شمال میں تفریحی اور مالی مراکز میں ہیں۔ استنبول میں ستر عجائب گھر موجود ہیں، جن میں توپ قاپی محل اور آیا صوفیہ سب سے زیادہ دیکھیے جانے والے ہیں، یہ عجائب گھر ہر سال 30 ملین ڈالر کی آمدنی دیتے ہیں۔ شہر کے ماحولیاتی ماسٹر پلان میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ استنبول میں تاریخی اہمیت کے حامل 17 محل، 64 مساجد اور 49 گرجا گھر موجود ہیں۔ [213]
استنبول تاریخی طور پر ایک ثقافتی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد دار الحکومت کی انقرہ منتقلی سے ثقافتی منظر نامہ کا رخ منتقل ہو گیا۔[215] نئی قومی حکومت نے ایسے پروگرام قائم کیے جن سے ترکوں کو موسیقی کی روایات کی طرف راغب کیا گیا، خاص طور پر وہ جو یورپ میں شروع ہوئے، لیکن موسیقی کے ادارے اور غیر ملکی کلاسیکی فنکاروں کے دورے بنیادی طور پر نئے دار الحکومت میں مرکوز ہیں۔[216] ترکی کے بیشتر ثقافتی منظر کی جڑیں استنبول میں ہی تھیں اور 1980ء اور 1990ء کی دہائی تک استنبول ایک ایسے شہر کی حیثیت برقرارنہ رکھ سکا جس کی ثقافتی اہمیت صرف اس کی ماضی کی عظمت پر مبنی ہے۔[217]
انیسویں صدی کے آخر تک استنبول ایک علاقائی فنکارانہ مرکز کے طور پر اپنے آپ کو قائم رکھا، ترکی، یورپی اور مشرق وسطی کے فنکار شہر کی طرف آ رہے تھے۔ انقرہ کو ترکی کا ثقافتی دل بنانے کی کوششوں کے باوجود استنبول 1970ء کی دہائی تک ملک کا بنیادی مرکز فن تھا۔ [218] جب 1980ء کی دہائی کے دوران میں استنبول میں اضافی جامعات اور آرٹ جرائد کی بنیاد رکھی گئی تھی تو پہلے سے انقرہ میں مقیم فنکار یہاں منتقل ہونا شروع ہو گئے۔[219] بے واغلو شہر کے فنکارانہ مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے، نوجوان فنکار اور بوڑھے ترک فنکار جو پہلے بیرون ملک مقیم تھے قدم جماتے نظر آتے ہیں۔ استنبول میں جدید عجائب گھر جن میں پیرا عجائب گھر، ثاقب سابانجی عجائب گھر اور استنبول ماڈرن شامل ہیں 2000ء کی دہائی میں نمائش گاہوں اور نیلام گھروں میں جدید اضافہ تھا جو شہر کی کثیر ثقافتی قدر کو بڑھانے کا موجب بنے۔[220] ان عجائب گھروں کو ابھی تک تاریخی جزیرہ نما کے پرانے عجائب گھروں کی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی ہے، اس میں استنبول آثاریات عجائب گھر اور ترکی اور اسلامی فنون عجائب گھر بھی شامل ہیں جو ترکی میں جدید عجائب گھروں کے عہد کا آغاز تھا۔ [213][214]
استنبول فیسٹیول کا قیام ثقافتی بازگشت کے ساتھ مربوط ہونا تھا، جس نے 1973ء میں ترکی اور پوری دنیا سے مختلف قسم کے فن کی نمائش شروع کی۔ اسی مشعل بردار فیسٹیول سے 1980ء کی دہائی کے اوائل میں بین الاقوامی استنبول فلم فیسٹیول اور استنبول انٹرنیشنل جاز فیسٹیول آیا۔ اس کی توجہ اب صرف موسیقی اور رقص پر مرکوز ہے، استنبول فیسٹیول کو 1994ء سے استنبول بین الاقوامی میوزک فیسٹیول کے نام سے جانا جاتا ہے۔[221] اصل استنبول فیسٹیول سے نکلے جانے والے دیگر تہواروں میں سب سے نمایاں استنبول بائینیئل ہے جو 1987ء کے بعد سے ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ اس کا ابتدائی مقصد ترکی کے بصری فن کی نمائش کرنا تھا، اس کے بعد یہ بین الاقوامی فنکاروں کے لیے کھلا اور وینس بینیال اور ساؤ پالو آرٹ بینیئل کے ساتھ ساتھ ایلیٹ بائناالس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔[222]
استنبول صدیوں کے دنیا کی عظیم ترین سلطنتوں کا دار الحکومت رہا جس کی یہ ثقافت کا ایک بڑا مرکز بھی ہے۔ شہر میں جا بجا تاریخی عمارتیں ہیں جن میں کئی اب عجائب گھروں میں تبدیل ہو جکی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی یہاں متعدد عجائب گھر موجود ہیں جن میں اہم عجائب گھر کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
ترکی میں پہلی فلم کی نمائش یلدز محل میں 1896ء میں ہوئی پیرس میں اس ٹیکنالوجی کے عوامی آغاز کے ایک سال بعد۔[223] بے اوغلو میں سینما گھر اور تھیٹر تیزی پھیلنا شروع ہو گئے، سینما گھروں کی بڑی تعداد سڑک کے کنارے مرکوز تھی جسے اب شارع استقلال کہا جاتا ہے۔[224] استنبول ترکی کی جدید فلم انڈسٹری کا دل بن گیا، حالانکہ 1950 کی دہائی تک ترک فلمیں مستقل طور پر تیار نہیں کی گئیں۔[225] تب سے استنبول ترکی ڈراموں اور مزاح نگاروں کی فلم بنانے کا سب سے مقبول مقام رہا ہے۔[226]
صدی کے دوسرے نصف حصے میں ترک فلمی صنعت میں تیزی آگئی اور اوزاک (2002) اور میرے والد اور میرے بیٹے (2005) دونوں کی عکس بندی استنبول میں کی گئی۔ ملکی فلموں میں بین الاقوامی سطح پر کافی کامیابی نظر آتی ہے۔[227] استنبول اور اس کی دلکش عمارتوں نے متعدد غیر ملکی فلموں کے پس منظر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ چند مشہور بین الاقوامی فلموں میں فرام رشیا ود لوو، دا ورلڈ از ناٹ اینف، ٹیکن 2، عثمانی لیفٹیننٹ، مشن استنبول اور توپ قابی شامل ہیں۔ استنبول میں فلمائی گئی دیگر فلموں میں جوانی پھر نہیں آنی 2، دل دھڑکنے دو، ایک تھا ٹائیگر، بیبی، ریس 2، ہجرت اور وار شامل ہیں۔
اس ثقافتی بازگشت کے ساتھ مربوط استنبول فیسٹیول کا قیام تھا، جس نے 1973ء میں ترکی اور دنیا بھر سے مختلف فنون کی نمائش شروع کی۔ اسی فلیگ شپ فیسٹیول سے سن 1980 کی دہائی کے اوائل میں بین الاقوامی استنبول فلم فیسٹیول اور استنبول انٹرنیشنل جاز فیسٹیول شہر میں منعقد ہونا شروع ہوا۔ اپنی پوری توجہ صرف موسیقی اور رقص پر مرکوز ہونے کی وجہ سے استنبول فیسٹیول کو 1994ء سے استنبول انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کے نام سے جانا جاتا ہے۔[228]
تاریخی سے جدید تک استنبول میں متعدد خریداری مراکز ہیں۔ بڑا بازار 1461ء کے بعد سے چل رہا ہے یہ دنیا کے قدیم ترین اور چھتے بازاروں میں سے ایک ہے۔[229][230] محمود پاشا بازار ایک کھلا ہوا بازار ہے جو بڑا بازار اور مصری بازار کے مابین پھیلا ہوا ہے جو 1660ء سے استنبول کی مسالا کی بڑی منڈی ہے۔ 1987ء میں جب گیلریا اتاکوئے کا افتتاح ہوا تو ترکی میں جدید شاپنگ مالز کے زمانے کا آغاز ہوا۔[231] اس کے بعد سے تاریخی جزیرہ نما کے باہر بڑے شاپنگ سینٹرز بن گئے ہیں۔
استنبول اپنے تاریخی سمندری غذا والے ریستورانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ شہر کے بہت سے مشہور اور اعلیٰ سمندری غذا والے ریستوراں باسفورسکے کنارے واقع ہیں خاص طور پر اورتاکوئے، بیبک، ارناوتکوئے، ینی کوئے، بے لربئی اور چنگال کوئے میں۔ بحیرہ مرمرہ کے ساحل کے ساتھ قوم قاپی پیدل چلنے والا زون ہے جس میں پچاس کے قریب مچھلی والے ریستوراں ہیں۔[232] جزائر پرنس شہر کے مرکز سے 15 کلومیٹر (9 میل)، سمندری غذا والے ریستوراں کے لیے بھی مشہور ہیں۔ ان ریستوراںوں، موسم گرما کی تاریخی حویلیوں اور کار سے پاک سڑکوں کی وجہ سے جزائر پرنس استنبول اور غیر ملکی سیاحوں کے درمیان میں چھٹیوں کا ایک مقبول مقام ہے۔[233]
استنبول عثمانی کھانوں کی جدید ترین اور وسیع پیمانے پر پکے پکوان کے لیے بھی مشہور ہے۔ 1960ء کی دہائی میں شروع ہونے والے جنوب مشرقی اور مشرقی ترکی سے آنے والے تارکین وطن کی آمد کے بعد صدی کے آخر تک اس شہر کے کھانے کا نظارہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ مشرق وسطی کے کھانا جیسے کباب کھانے کے منظر میں ایک اہم جگہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ غیر ملکی کھانوں والے ریستوراں بنیادی طور بے اوغلو، بیشکتاش، شیشلی اور قاضی کوئے اضلاع میں مرتکز ہیں۔
استنبول فعال رات کی زندگی اور تاریخی ٹیورنز کے لیے بھی مشہور ہے جو صدیوں سے شہر کی ایک خصوصیت ہے۔ شارع استقلال پر چیچک پاسجی اب شراب خانوں پب اور ریستوراںوں کا گھر ہے۔[234] استقلال ایوینیو جو اصل میں اپنے طعام خانوں کے لیے جانا جاتا ہے، خریداری کی طرف بڑھ گیا ہے، لیکن قریب کی نیویزادے اسٹریٹ اب شراب خانوں اور پبوں سے بھری ہے۔[235][236] استقلال ایونیو کے آس پاس کے کچھ دوسرے محلوں کو بے اوغلو کی رات کی زندگی کے لیے نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے، اب تجارتی گلیوں میں پب، کیفے اور ریستوراں موجود ہیں جن میں لائیو موسیقی ایک خاص خصوصیت ہے۔[237] استنبول کی رات کی زندگی کے دیگر فوکل پوائنٹ میں نشان تاشی، اورتاکوئے، بیبک اور قاضی کوئے شامل ہیں۔[238]
استنبول میں ترکی کے سب سے قدیم اسپورٹس کلبوں کا گھر ہے۔ "بیشکتاش جے کے" جو 1903ء میں قائم ہوا ان کھیلوں کے کلبوں میں سب سے قدیم سمجھا جاتا ہے۔ غلطہ سرائے اپورٹس کلب اور فنارباہچے اپورٹس کلب بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بالترتیب 22 اور 19 مرتبہ سوپر لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔[239][240][241] استنبول میں باسکٹ بال کی سات ٹیمیں ہیں جو ترک باسکٹ بال سپر لیگ میں کھیلنی ہیں۔[242]
سنان ایردم ڈوم یورپ کے سب سے بڑے انڈور کھیلوں کے میدانوں میں سے ایک ہے۔ اس نے 2010ء فیبا ورلڈ چیمپینشپ کے فائنل کی میزبانی، 2012ء آئی اے اے ایف ورلڈ انڈور چیمپین شپ، اس کے ساتھ ساتھ 2011ء–12ء یورو لیگ اور 2016ء–17ء یورو لیگ فائنل فور کی بھی میزبانی کی۔[243] اولکر اسپورٹس ارینا جو فنارباہچے باسکٹ بال ٹیم کا ہوم کورٹ ہے 2012ء میں کھلا۔ تعمیراتی عروج کے باوجود گرمائی اولمپکس کے لیے شہر نے پانچ بولیاں دیں جس میں 2000ء گرمائی اولمپکس، 2008ء گرمائی اولمپکس، 2012ء گرمائی اولمپکس، 2020ء گرمائی اولمپکس اور اس کے علاوہ یوئیفا یورو 2016ء شامل ہیں تاہم یہ کامیاب نہ ہو سکیں۔[244]
2005ء اور 2011ء کے درمیان میں استنبول پارک ریسنگ سرکٹ نے سالانہ فارمولا ون ترک گراں پری کی میزبانی کی۔[245] 1952ء میں قائم ہونے والا استنبول کشتی رانی کلب ہر سال استنبول کے آس پاس کی آبی گزرگاہوں پر ریس اور دوسرے کشتی رانی کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔[246][247] ترکی کے ساحل سمندر ریسنگ کلب میں بڑی کشتیاں بھی شامل ہیں جیسے کہ سالانہ نیول فورس ٹرافی۔[248]
اتاترک اولمپک اسٹیڈیم استنبول کے مغربی مضافات میں ترکی کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ اس کا نام جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفٰی کمال اتاترک کے نام پر ہے۔ اس کی تعمیر 1999ء میں شروع ہوئی اور 2002ء میں مکمل ہوئی۔ یہ 2008ء کے اولمپک کھیلوں کے لیے ترکی کی ناکام بولی کے لیے تعمیر کیا گیا تھا جو بالآخر بیجنگ کو دیا گیا تھا۔ اس پر تقریباً 140 ملین امریکی ڈالر لاگت آئی۔ [249]
ترک ٹیلی کام اسٹیڈیم استنبول، ترکی کے یورپی حصے کے ضلع سارییر میں ایک ایسوسی ایشن فٹ بال اسٹیڈیم ہے۔[250] کل نشستی اسٹیڈیم میں 52،223 میزبانی کرنے کی گنجائش ہے۔ [251] ترک ٹیلی کام اسٹیڈیم ترکی کا پہلا اسٹیڈیم تھا جو یوئیفا یورپی چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے یوئیفا یورو 2016ء کے معیار پر پقرا اترا۔[252]
شکرو سراج اوغلو اسٹیڈیم استنبول، ترکی کے ضلع قاضی کوئے میں ایک کثیر المقاصد اسٹیڈیم ہے۔ اس اسٹیڈیم کا افتتاح سنہ 1908ء میں ہوا اور 1929ء سے 1932ء، 1965ء سے 1982ء اور 1999ء سے 2006ء کے درمیان میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی۔ اسٹیڈیم کا انتخاب 2009ء کے یوئیفا کپ فائنل کی میزبانی کے لیے کیا گیا تھا۔[253][254][255]
ووڈافون پارک استنبول، ترکی کے ضلع بیشکتاش میں ایک کل نشستی کثیر المقاصد اسٹیڈیم ہے۔[256][257] یہ "بیشکتاش جے کے" سب سے قدیم کلب کا گھر ہے۔ اس میں تقریباْ 41،188 شائقین کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم نے یوئفا سپر کپ 2019ء کی میزبانی کی تھی۔
زیادہ تر سرکاری سطح پر چلنے والے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن انقرہ میں قائم ہیں، لیکن استنبول ترک میڈیا کا بنیادی مرکز ہے۔ سابقہ دار الحکومت میں اس صنعت کی جڑیں یہاں موجود ہیں۔ باب عالی اسٹریٹ تیزی سے شاخ زریں ترکی بھر میں پرنٹ میڈیا کا مرکز بن گیا۔[258] استنبول میں اب کئی طرح کے رسالے موجود ہیں۔ زیادہ تر ملک گیر اخبارات بیک وقت انقرہ، ازمیر اور استنبول سے شائع ہوتے ہیں۔ [259] حریت، صباح، پوستا اور سوزجو ملک کے اعلیٰ چار اخبارات ہیں، سب کا صدر دفتر استنبول میں ہے، جس میں ہر ایک میں 275،000 سے زیادہ ہفتہ وار فروخت ہوتے ہیں۔[260] استنبول میں آرمینیائی زبان میں بھی اخبارات شائع ہوتے ہیں۔ حریت 1948ء میں قائم ہونے والا ایک ترکی اخبار ہے۔ جنوری 2018ء میں ترکی میں اس کی گردش کسی بھی اخبار سے زیادہ تھی جس کہ 3193،000 کے قریب تھی۔ [261]
ترک ریڈیو وٹیلی ویژن کارپوریشن ترکی میں "عوامی نشریات "کا ذکر کرنے پر جو اولین اور واحد ادارہ ذہن میں آتا ہے وہ ٹی آر ٹی ہے جس کا قیام یکم مئی 1964 میں عمل میں آیا۔ 5 مئی 1927 کو اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا ریڈیو کا ادارہ بھی اسی تاریخ سے ٹی آر ٹی کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ بٹن دبانے یا پھر چینل گھمانے پر ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جانے والے ریڈیو کے ساتھ 1960 کی دہائی کے آخر میں ایک نیا دوست اس کے ساتھ شامل ہوا یعنی ٹیلی ویژن۔ ترکی میں ٹیلی ویژن پہلی دفعہ 31 جنوری 1968 میں ٹی آر ٹی کے وسیلے سے متعارف ہوا۔ 81 سالہ ریڈیو اور 40 سالہ ٹیلی ویژن نشریات کے ساتھ ٹی آر ٹی جمہوریت کی تاریخ کا حافظہ بننے کے ساتھ ساتھ مہارت، تعمیر اور ذمہ داری کے نقۡطہ نظر سے ایک بااعتماد اخوت اور اتحاد کا نشان بن گیا۔ اپنے کارکنوں کے عزم اور فداکاری کی وجہ سے ٹی آر ٹی نے ترک قوم کے دلوں مین کبھی نہ ختم ہونے والا مقام حاصل کیا ہے۔ ترکی کے نشر و اشاعت کی درس گاہ بننے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارے کی حیثیت سے آج کے دور تک پہنچنے والے ٹی آر ٹی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبہ نشریات ٰ٘ن کامیاب ترین پروگراموں کو بھی پروان چڑھایا۔ اس صورتِ حال میں قدرتی طور پر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور رنگین پروگرام ترکی ٹیلی ویژن کی رونق بنا۔ ٹی آر ٹی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں صرف ایک نشریاتی ادارے ہونے پر ہے انحصار نہیں کیا بلکہ ایک گہری بنیادوں کے حامل تعلیمی ادارے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ اور یہ زیر بحث کردار صرف نشریات سے وابستہ عملے کی ہی تعلیم و تربیت کے حوالے سے نہیں بلکہ فراہم کردہ خبروں اور معلومات کے ذریعے اپنے ناظرین کی تعلیم و تربیت کے نقطہ نظر سے بھی ایک ناقابلِ فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے با معنی اور اہم مشن کے حامل ٹی آر ٹی نے غیر جانبدار، قابلِ اعتماد خبر فراہم کرنے کے نقطہ نظر اور عوامی نشریات کے اصول کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انمول معیار کے پروگراموں کے ذریعے دنیا کے گنے چنے نشریاتی اداروں میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کو ان عنوانات کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے۔
استنبول یونیورسٹی ترکی کی ایک مشہور و معروف یونیورسٹی ہے جو استنبول میں واقع ہے۔ اس کا مرکزی کیمپس ضلع فاتح میں بایزید چوک سے ملحق ہے۔ 1453ء میں قائم یہ شہر کا سب سے قدیم کا تعلیمی ادارہ ہے۔ ابتدا میں یہ ایک اسلامی مدرسہ تھا۔ انیسویں صدی میں جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد اسے سیکولر کر دیا گیا اور قانون، طب اور سائنس کے شعبے قائم کیے گئے۔[262] استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی استنبول، ترکی میں واقع ایک بین الاقوامی تکنیکی یونیورسٹی ہے۔ یہ دنیا کی تیسری قدیم ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی ہے جو انجینئری علوم کے لیے مختص ہے۔[263][264][265] یہ دونوں عوامی جامعات شہر کی آٹھ جامعات میں سے دو ہیں۔[266] دیگر ممتاز جامعات میں معمار سنان فائن آرٹس یونیورسٹی فنون لطیفہ کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ترکی کی ایک ریاستی یونیورسٹی ہے۔ یہ ترکی کے شہر کے ضلع بے اوغلو میں واقع ہے۔[267] یہ جامعہ سلطنت عثمانیہ کے مایہ ناز معمار معمار سنان پاشا کے نام پر ہے۔ یہ 1970ء کے عشرے تک ترکی کا بنیادی ادارہ فن تھا۔ [218] مرمرہ یونیورسٹی استنبول، ترکی کے ضلع فاتح میں ایک عوامی جامعہ ہے۔ یہ 124 برسوں سے ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے۔ موجودہ صدر ترکی رجب طیب ایردوان نے اسی جامعہ سے معاشیات اور انتظامی علوم کی فیکلٹی سے گریجویشن کی ڈگری لی ہے۔ [268][269][270][271][ث]
استنبول میں قائم بہترین جامعات حکومت کے زیر انتطام ہیں تاہم اس شہر میں متعدد ممتاز نجی ادارے بھی ہیں۔ استنبول میں پہلی جدید نجی یونیورسٹی، جو ریاستہائے متحدہ سے باہر اس کا سب سے قدیم امریکی اسکول ہے رابرٹ کالج تھا جس کے بانی ایک امریکی سماجی کارکن کرسٹوفر رابرٹ تھے۔ 1971ء میں یہ بوغازچی یونیورسٹی بن گیا۔ جبکہ اس کا باقی حصہ آج بھی رابرٹ کالج کے نام سے کام کر رہا ہے۔ [272][273] 1982ء کے آئین سے قبل نجی جامعات کو ترکی میں باضابطہ طور پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ لیکن 1970ء تک استنبول میں پہلے ہی پندرہ نجی "ہائی اسکول" موجود تھے، جو مؤثر طریقے سے یونیورسٹیاں تھیں۔ 1982ء کے بعد استنبول میں قائم پہلی نجی یونیورسٹی کوچ یونیورسٹی تھی جس کا قیام 1992ء میں عمل میں آیا اور اگلی دہائی کے میں ایک درجن جامعات بنیں۔ [272] آج شہر میں کم از کم 30 نجی جامعات ہیں۔[274][275][276]
استنبول میں پانی کی فراہمی کا پہلا نظام شہر کی ابتدائی تاریخ سے ملتا ہے جب شہر کو آبراہوں سے پانی فراہم کیا جاتا تھا مثلاً والنس آبراہ ایک رومی آبراہ ہے جو مشرقی رومی سلطنت کے دار الحکومت قسطنطنیہ (جدید استنبول، ترکی) کو پانی فراہم کرنے والا سب سے بڑا نظام تھا۔ اسے چوتھی صدی عیسوی کے آخر میں رومی شہنشاہ والنس نے مکمل کیا۔ اس کا انتظام بازنطینیوں اور بعد میں عثمانیوں نے کیا اور اسے استعمال کیا گیا۔ اب یہ شہر کے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ ان آبراہوں سے پانی شہر کے متعدد تالابوں میں جمع کر دیا جاتا تھا۔ [277] سلیمان اول کے حکم پر کرک چشمہ (Kırkçeşme) پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک تعمیر کیا گیا۔ 1563ء تک یہ نیٹ ورک 158 مقامات کو ہر روز 4،200 مکعب میٹر (150،000 مکعب فٹ) پانی فراہم کرتا تھا۔ [277] بعد کے برسوں میں عوامی طلب کے بڑھنے پر مختلف چشموں سے پانی کو عوامی سبیلوں جیسے سبیل احمد ثالث سپلائی لائنوں کے ذریعہ شہر کو پانی فراہم کرتے تھے۔[278] آج استنبول میں ایک کلورینیٹڈ اور فلٹر پانی کی فراہمی اور نکاسی کا نظام کو استنبول واٹر اینڈ سیوریج انتظامیہ کے زیر انتطام ہے۔[279]
شاخ زریں کے ساتھ کوئلہ سے چلنے والا بجلی گھر، صلاحترآغا پاور اسٹیشن، 1914ء اور 1952ء درمیان میں استنبول کا واحد بجلی کا ذریعہ تھا۔ [280] جمہوریہ ترکی کی تشکیل کے بعد اس پلانٹ کو بہتر بنایا گیا تاکہ شہر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ اس کی گنجائش 1923ء میں 23 میگا واٹ سے بڑھ کر 1956ء میں 120 میگا واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ [280][281] صلاحیت میں کمی ہوتی رہی یہاں تک کہ پاور اسٹیشن اپنی معاشی زندگی کے اختتام کو پہنچا اور 1983ء میں بند ہو گیا۔ [280] سرکاری طور پر چلنے والی ترک الیکٹریکل اتھارٹی (ٹی ای کے) 1970ء سے 1984ء کے دوران میں اپنی بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر اجارہ داری تھی۔ لیکن اب اتھارٹی دو حصوں "ترکی بجلی کی پیداوار ٹرانسمیشن کمپنی" (TEAŞ) اور "ترک بجلی تقسیم کار کمپنی" (TEDAŞ) کے درمیان میں تقسیم ہو گئی ہے۔ [281]
عثمانی وزارت ڈاک اور ٹیلی گراف 1840ء میں قائم کیا گیا اور پہلا ڈاکخانہ ینی مسجد کے صحن کے قریب کھلا۔ 1876ء تک استنبول اور سلطنت عثمانیہ سے باہر کے علاقوں کے مابین پہلا بین الاقوامی ڈاک نیٹ ورک قائم ہو چکا تھا۔ [282] عبد المجید اول نے 1847ء میں ٹیلی گراف کے لیے سموئیل مورس کے کوڈ استعمال کرتے ہوئے پہلا سرکاری ٹیلی گراف بھیجا۔ استنبول اور ادرنہ کے مابین پہلی ٹیلی گراف لائن کی تعمیر 1856ء میں ہوئی جس پر جنگ کریمیا کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔[283]
استنبول میں 1881ء میں ٹیلی فون کا ایک نیا نظام ابھرنا شروع ہوا اور 1909ء میں استنبول میں پہلا دستی ٹیلی فون ایکسچینج چلنے کے بعد، ڈاک اور ٹیلی گراف کی "وزارت ڈاک، ٹیلی گراف اور ٹیلی فون" کی وزارت بن گئی۔ [282][284] جی ایس ایم سیلولر نیٹ ورک 1994ء میں ترکی پہنچا جہاں استنبول اس کی خدمت حاصل کرنے والے پہلے شہروں میں شامل ہے۔ [285] موجودہ دور میں نجی کمپنیوں کے ذریعہ موبائل اور لینڈ لائن سروس مہیا کی جاتی ہے کیونکہ "ترک ٹیلی کام" 1995ء میں "وزارت ڈاک، ٹیلی گراف اور ٹیلی فون" الگ ہو گئی اور 2005ء میں اس کی نجکاری کر دی گئی۔ [282][285] ڈاک سروسز اب بھی اسی دائرہ کار میں ہیں تاہم اس اس کا نام "پوسٹ اور ٹیلی گراف آرگنائزیشن" ہے۔ [282]
2000ء میں استنبول میں 137 اسپتال تھے جن میں سے 100 نجی تھے۔[286] ترک شہری سرکاری سطح پر چلائے جانے والے اسپتالوں میں امدادی صحت کی دیکھ بھال کے حقدار ہیں۔ [259] چونکہ سرکاری اسپتالوں میں بھیڑ ہوتی ہے یا زیادہ وقت لگتا ہے اس لیے نجی اسپتال ان لوگوں کے لیے افضل ہیں جو ان کی استطاعت رکھتے ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران میں ان کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چونکہ 2005ء سے 2009ء کے درمیان میں نجی اسپتالوں میں علاج کروانے والے مریضوں کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہو گئی ہے۔ [259][287] ان میں سے بہت سے نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ کچھ سرکاری اسپتال ہائی ٹیک آلات سے لیس ہیں۔[288] صحت کی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار خاص طور پر نجی اسپتالوں میں، ترکی میں طبی سیاحت میں حالیہ اضافے میں مدد ملی ہے (2007ء اور 2008ء کے درمیان میں 40 فیصد اضافے کے ساتھ)۔[289] طبی سیاحوں میں لیزر سے آنکھوں سرجری خاص طور پر عام ہے، کیونکہ ترکی اس طریقہ کار میں مہارت کے لیے جانا جاتا ہے۔[290]
استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ یہ ترکی کی شاہراہوں سے ملک کے دیگر علاقوں سے منسلک ہے۔ موٹر وے او-1 شہر کے گرد رنگ روڈ بناتی ہے۔ یورپی روٹ ای 80 ترکی کو یورپ کے دیگر ملکوں سے منسلک کرتی ہے۔ [291]
استنبول کی بنیادی موٹر وے (اوتویول) او-1، او-2، او-3 اور او-4 ہیں۔ او-1 شہر کی اندرونی رنگ روڈ جبکہ او-2 فاتح سلطان محمد پل سے ہوتے ہوئے بیرونی رنگ روڈ بناتی ہے۔ او-2 مغرب میں ادرنہ سے ملتی ہے جبکہ او-4 مشرق میں شہر کو انقرہ سے ملاتی ہے۔ او-2، او-3 اور او-4 یورپی روٹ ای 80 کا حصہ بھی ہیں۔ [291][292]
استنبول ایک بین براعظمی شہر ہے اور آبنائے باسفورس شہر کو ایشیائی اور پورپی حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ یہ بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے تنگ آبنائے ہے جو بحیرہ اسود کو بحیرہ مرمرہ سے ملاتی ہے۔ بری نقل و حمل کے لیے آبنائے پر پل بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح شاخ زریں آبنائے باسفورس کی ایک قدرتی خلیج ہے جو شہر کے یورپی حصے کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک قدرتی بندرگاہ بناتی ہے۔ آبنائے باسفورس کی طرح شاخ زریں پر بھی بری نقل حمل کے لیے پل موجود ہیں۔ استنبول کی بری نقل و حمل میں یہ پل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
باسفورس پل استنبول، ترکی میں آبنائے باسفورس پر قائم ایک پل ہے۔ یہ شہر کے یورپی علاقے اورتاکوئے اور ایشیائی حصے بے لربئی کو ملاتا ہے اور باسفورس پر قائم ہونے والا پہلا پل ہے۔ یہ پل 1510 میٹر طویل ہے جبکہ اس کی عرصے کا عرض 39 میٹر ہے۔ اس کے دونوں برجوں کے درمیان میں فاصلہ 1074 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 64 میٹر بلند ہے اور 1973ء میں تکمیل کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے بڑا سسپنشن پل بن گیا تاہم یہ ریاستہائے متحدہ امریکا سے باہر دنیا کا سب سے بڑا سسپنشن پل ہے۔
آبنائے باسفورس پر پل کی تعمیر کا فیصلہ پہلی بار 1957ء میں عدنان میندریس کے دور حکومت میں کیا گیا۔ اس کے نقشے کے لیے برطانیہ کے ادارے فری مین فاکس اینڈ پارٹنرز کے ساتھ 1968ء میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پل کا نقشہ معروف برطانوی ماہر تعمیرات سر گلبرٹ رابرٹس نے تیار کیا۔ تعمیر کا آغاز فروری 1970ء میں ہوا جس میں اُس وقت کے صدر جودت سونے اور وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل نے بھی شرکت کی۔ تعمیراتی کام ترک ادارے انکا انسات و صناعی نے انجام دیا۔ اس کام میں برطانیہ اور جرمنی کے دو ادارے میں شامل تھے۔ منصوبے پر 35 مہندسین اور 400 افراد نے کام کیا۔ پل کی تعمیر جمہوریہ ترکی کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے صرف ایک روز بعد 30 اکتوبر 1973ء کو مکمل ہوئی۔ اس کا افتتاح صدر فہری کوروترک اور وزیر اعظم نعیم تولو نے کیا۔ باسفورس پل کی تعمیر پر 200 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی۔
فاتح سلطان محمد پل استنبول، ترکی میں آبنائے باسفورس پر واقع ایک پل ہے۔ یہ پل پندرہویں صدی کے عثمانی سلطان محمد ثانی المعروف محمد فاتح سے موسوم ہے جنھوں نے 1453ء میں استنبول فتح کیا تھا۔ یہ پل استنبول کے یورپی علاقے حصارشتو اور ایشیائی علاقے کاواجک کے درمیان میں واقع ہے۔ یہ پل 1510 میٹر طویل ہے اور اس کے عرشے کا عرض 39 میٹر ہے۔ برجوں کے درمیان میں فاصلہ 1090 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے اس کی بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ پل سطح سمندر سے 64 میٹر بلند ہے۔ فاتح پل کو 1988ء میں اپنی تکمیل کے بعد دنیا کے چھٹے طویل ترین سسپنشن پل کا اعزاز ملا۔
تین جاپانی، ایک اطالوی اور ایک ترک ادارے کے مشترکہ بین الاقوامی منصوبے سے اس پل کی تعمیرات کا کام انجام دیا۔ اس کا نقشہ فری مین فاکس اینڈ پارٹنرز نے بنایا۔ پل 3 جولائی 1988ء کو مکمل ہوا اور اس کا افتتاح اس وقت کے ترک وزیر اعظم ترغت اوزال نے کیا جو اپنی گاڑی کے ذریعے اس پل کو پار کرنے والے پہلے شخص بھی تھے۔ پل پر 130 ملین امریکی ڈالر کی لآگت آئی۔
یاووز سلطان سلیم پل آبنائے باسفورس پر ریل اور گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے استنبول، ترکی میں ایک پل ہے جو پہلے سے موجود دو پلوں کے شمال میں واقع ہے۔ ابتدا میں اس کا نام تیسرا باسفورس پل تھا، پہلا پل باسفورس پل اور دوسرا فاتح سلطان محمد پل تھا تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ یہ آبنائے باسفورس کے بحیرہ اسود میں داخلے کے قریب ہے۔ یورپی طرف یہ سارییر میں غریبچے اور ایشیائی طرف میں یہ بیکوز میں پویرازکوئے کے مقام پر ہے۔ [293]
یوریشیا سرنگ استنبول، ترکی میں ایک زمین دوز سرنگ ہے جو آبنائے باسفورس کے نیچے بنائی گئی ہے۔ سرنگ کا باضابطہ افتتاح 20 دسمبر 2016ء کو ہوا[294][295][296] اور 22 دسمبر 2016ء کو اسے ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔ 5.4 کلومیٹر (3.4 ملی میٹر) دو منزلہ سرنگ استنبول کے یورپی حصے قوم قاپی کو ایشیائی حصے قاضی کوئے سے جوڑتی ہے[297] کل راستہ 14.6 کلومیٹر (9.1 میل) ہے جس میں سرنگ تک جانے والی سڑکیں بھی شامل ہیں۔ [298] یہ سمندری فرش کے نیچے باسفورس کو 106 میٹر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی میں پار کرتا ہے۔ [299][300][301] دونوں براعظموں کے مابین سفر میں 5 منٹ لگتے ہیں۔ [296][298][300][302]
غلطہ پل شاخ زریں، استنبول، ترکی میں واقع ایک پُل ہے۔ جو زمانۂ قدیم سے مختلف صورتوں میں اس کھاڑی پر مختلف صورتوں میں موجود رہا ہے اور آج جو پل اس مقام پر قائم ہے وہ پانچواں پل ہے۔ غلطہ پل خصوصاً انیسویں صدی کے اواخر سے ترک ادب، تھیٹر، شاعری اور ناولوں کا حصہ بنتا رہا ہے۔ شاخ زریں پر قائم قدیم ترین پل کے شواہد چھٹی صدی عیسوی میں ملتے ہیں جب جسٹینین اعظم نے شہر کے مغربی کنارے پر تھیوڈیسیائی دیواروں کے قریب ایک پل تعمیر کیا تھا۔ 1453ء میں فتح قسطنطنیہ کے موقع پر ترکوں نے کشتیوں سے ایک متحرک پل قائم کیا تاکہ افواج کو شاخ زریں کے دوسرے کنارے پر پہنچایا جا سکے۔
سلطان بایزید ثانی کے عہد میں 1502ء میں موجودہ مقام پر ایک پل کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا اور اس امر کے لیے معروف اطالوی مصور لیونارڈو ڈا ونچی نے 240 میٹر طویل اور 24 میٹر عریض پل کا نقشہ پیش کیا۔ جو تعمیر کی صورت میں اپنے وقت کا دنیا کا سب سے طویل پل ہوتا۔ اور ایک اطالوی مصور مائیکل اینجلو کو بھی پل کی تعمیر کے لیے نقشہ بنانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن انھوں نے یہ پیشکش ٹھکرادی اور اس طرح انیسویں صدی تک شاخ زریں پر پل کی تعمیر کا خیال شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔
اتاترک پل جسے آنکاپانی پل بھی کہا جاتا ہے استنبول، ترکی میں شاخ زریں پر ایک ہائی وے پل ہے۔ یہ جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفٰی کمال اتاترک کے نام پر ہے۔
شاخ زریں میٹرو پل استنبول، ترکی میں استنبول میٹرو کی ایم2 لائن کے لیے شاخ زریں پر ایک پل ہے۔ یہ استنبول کے یورپی حصے میں اضلاع بے اوغلو اور فاتح کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ غلطہ پل اور اتاترک پل کے درمیان میں اتاترک پل سے تقریباْ 200 میٹر (660 فٹ) مشرق میں واقع ہے۔ [300][303][304] یہ شاخ زریں پر چوتھا پل ہے۔ [304][305] اس کا افتتاح 15 فروری 2014ء کو ہوا۔ [298]
خلیج پل شاخ زریں (ترکی زبان: Haliç خلیج) پر استنبول، ترکی میں ہائی وے پل ہے۔ یہ جنوب مغرب میں ایوان سرائے کو شمال مغرب میں ہاسکوئے سے ملاتا ہے۔ یہ 1971ء اور 1974ء کے درمیان میں تعمیر کیا گیا۔ پل کی لمبائی 995 میٹر (3،264 فٹ)، چوڑائی 32 میٹر (105 فٹ)اور سطح سمندر سے بلندی 22 میٹر (72 فٹ) ہے۔
استنبول میں بحری کے کیے دو بندرگاہیں موجود ہیں۔ حیدر پاشا بندرگاہ ایک عمومی کارگو بندرگاہ ہے جو حیدر پاشا، استنبول، ترکی میں واقع ہے جبکہ دوسری استنبول بندرگاہ استنبول، ترکی کے ضلع بے اوغلو کے محلے قرہ کوئے میں واقع یک مسافر بندرگاہ ہے۔
فیری بوٹس کی 15 لائنیں استنبول میں خدمت فراہم کر رہی ہیں جو آبنائے باسفورس اور بحیرہ مرمرہ کی 27 بندرگاہوں پر خدمات فراہم کرتی ہیں۔
16 اپریل 1987ء کو بلدیہ استنبول نے تیز رفتار سمندری نقل و حمل کی فراہمی کے لیے ایک کمپنی قائم کی۔ پہلی دس بحری بسیں ناروے سے خریدی گئیں جس سے استنبول کی سمندری نقل و حمل کو جدید بنا دیا گیا۔ آج کمپنی آئی ڈی او کے 29 ٹرمینلز میں 28 بحری بسوں کا بیڑا خدمات انجام دے رہا ہے، جس میں چھ تیز کار فیری بھی شامل ہیں۔
استنبول ساری دنیا کے سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور زیادہ تر سیاح فضائی راستے سے استنبول آتے ہیں۔ اس کے علاوہ سامان اور تجارت کے لیے بھی فضائی راستہ مقبول ہے خاص طور پر جب وقتی طور پر شہر ریل کے نظام سے منسلک نہیں۔
استنبول ہوائی اڈا[306] استنبول، ترکی کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ یہ ضلع ارناوتکوئے شہر کے یورپی حصے میں واقع ہے۔ تمام شیڈول تجارتی مسافر پروازیں 6 اپریل، 2019ء کو استنبول اتاترک ہوائی اڈا سے استنبول ہوائی اڈے پر منتقل کردی گئیں۔[307]
استنبول اتاترک ہوائی اڈا استنبول، ترکی کا اہم بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ یہ ترکی کا سب سے بڑا ہوائی اڈا اور ترکش ایئر لائنز کا صدر دفتر بھی ہے۔
استنبول صبیحہ گوکچن بین الاقوامی ہوائی اڈا ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر کے وسط سے 32 کلومیٹر (20 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔ صبیحہ گوکچن ترکی کی پہلی خاتون ہوا باز تھیں۔ وہ دنیا کی پہلی خاتون ہوا باز تھیں جنھوں نے کسی جنگ میں حصہ لیا۔ وہ ترکی کے پہلے صدر مصطفٰی کمال اتاترک کے گود لیے گئے آٹھ بچوں میں سے ایک تھیں۔
استنبول ہزارفن ایئرفیلڈ استنبول، ترکی کے ضلع چاتالجا میں ایک نجی ملکیت کا ہوائی اڈا ہے۔
استنبول سماندرا فوجی ایئر بیس استنبول، ترکی کے ضلع کارتال میں ایک فوجی ہوائی اڈا ہے۔
سلطنت عثمانیہ کے دور سے ہی ترکی میں ریل کا اعلیٰ نظام موجود تھا۔ بغداد ریلوے برلن کو اس وقت کے سلطنت عثمانیہ کے شہر بغداد سے مربوط کرنے کے لیے 1903ء سے 1940ء کے درمیان میں تعمیر کی گئی۔ اس کے راستے جرمن خلیج فارس میں ایک بندرگاہ قائم کرنا چاہتے تھے۔ یہ جدید دور کے ممالک ترکی، سوریہ اور عراق سے گزرتی تھی اور اس کی لمبائی 1،600 کلومیٹر (1000 میل) تھی۔ حیدر پاشا ریلوے اسٹیشن استنبول میں ایک ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ بغداد ریلوے اور حجاز ریلوے کا ایک اسٹیشن تھا۔ حجاز ریلوے دمشق سے مدینہ تک جاتی تھی۔ اصل منصوبہ میں لائن کو مکہ تک جانا تھا لیکن پہلی جنگ عظیم کے شروع ہونے کی وجہ سے یہ مدینہ منورہ سے آگے نہ جا سکی۔ یہ عثمانی ریلوے نیٹ ورک کا ایک حصہ تھی جس کا مقصد استنبول سے دمشق کی لائن کو آگے تک پھیلانا تھا۔ منصوبہ کا مقصد سلطنت عثمانیہ سے حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کرنا تھا۔ تاہم بغداد ریلوے اور حجاز ریلوے دونوں اب غیر فعال ہیں۔[308][309][310] استنبول سے بین الاقوامی ریل سروس کا آغاز 1889ء میں ہوا جب بخارسٹ اور استنبول کے سیرکیجی ریلوے اسٹیشن مابین ایک ریلوے لائن بچھائی گئی۔ جو بالآخر پیرس سے اورینٹ ایکسپریس کا مشرقی ٹرمنس کے نام سے مشہور ہوا۔ [85] نئے اسٹیشنوں نے دونوں حیدر پاشا ریلوے اسٹیشن اور سیرکیجی ریلوے اسٹیشن کی جگہ لی ہے اور شہر کے غیر مربعط ریلوے نیٹ ورک کو ملایا ہے امید کی جارہی ہے مرمرائی منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے خدمات بحال ہوں گی تاہم ابھی استنبول بین شہر ریل سروس کے بغیر ہے۔ [311]
ترک ریاستی ریلوے مخفف ٹی سی ڈی ڈی حکومتی ملکیت کی قومی ریلوے کمپنی ہے جو ترکی میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ملکیت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ نئی لائنوں کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی بھی ذمہ دار ہے۔ ترکی میں ریلوے کو قومیائے کے عمل کے طور پر 4 جون 1929ء کو ٹی سی ڈی ڈی تشکیل دی گئی۔ [312] ترکی کی ریاستی ریلوے ترکی میں تمام عوامی ریلوے کی مالک اور ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ اس میں ریلوے اسٹیشن، بندرگاہیں، پل اور سرنگیں، یارڈ اور دیکھ بحال کی سہولیات شامل ہیں۔ 2016ء میںء ٹی سی ڈی ڈی کے زیر انتظام 12،532 کلومیٹر (7،787 میل) ریلوے کا ایک فعال نیٹ ورک تھا جو اسے دنیا کا بائیسواں سب سے بڑا ریلوے نظام بناتا ہے۔ انقرہ اور ترکی کے دیگر مقامات کو خدمت عام طور پر ترک ریاستی ریلوے کے ذریعہ پیش کی جاتی ہے لیکن مرمرائی اور انقرہ-استنبول تیز رفتار لائن کی تعمیر نے اس اسٹیشن کو 2012ء میں بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ [311]
مرمرائی استنبول، ترکی میں 76.6 کلومیٹر (47.6 میل) لمبی بین براعظمی مسافر ریل ہے۔
استنبول میٹرو استنبول، ترکی میں عاجلانہ نقل و حمل ایک ریلوے نیٹ ورک ہے۔ یہ میٹرو استنبول کے زیر انتظام ہے۔ میٹرو کا سب سے قدیم سیکشن ایم ون لائن ہے جو 1989 میں کھولی تھی، اب اس میں 89 اسٹیشن شامل ہیں اور 64 مزید زیر تعمیر ہیں۔ [313][314]
لائن | روٹ | افتتاح | لمبائی | اسٹیشن | نوٹس[315] |
---|---|---|---|---|---|
ینی قاپی ↔ اتاترک ایرپورٹ / کیرازلی | 1989[316] | 26.1 کلومیٹر[316] | 23[316] | 0.7 کلومیٹر ینی قاپی کو توسیع افتتاح 9 نومبر 2014.[317] اوقات 06:00 صبح تا 00.00 آدھی رات | |
ینی قاپی ↔ حاجی عثمان | 2000[318] | 23.5 کلومیٹر[318] | 16[318] | جنوبی توسیع (3.5 کلومیٹر ینی قاپی تک بڑھاو، مع 3 اسٹیشن) تکمیل فروری 2014. اوقات 06:15 صبح تا 00.00 آدھی رات | |
کیرازلی ↔ میٹروکینٹ–اولیمپیات | 2013[319] | 15.9 کلومیٹر[319] | 11[319] | ایک جنوبی توسیع (9.0 کلومیٹر باقر کوئے کو، مع 7 اسٹیشن) زیر تعمیر۔ اوقات 06:00 صبح تا 00.00 آدھی رات | |
قاضی کوئے ↔ تاوشان تپہ | 2012[320] | 26.5 کلومیٹر[320] | 19[320] | ایک توسیع 7.4 کلومیٹر استنبول صبیحہ گوکچن بین الاقوامی ہوائی اڈا کو مع 4 مزید اسٹیشن زیر تعمیر ہیں۔ اوقات 06:00 صبح تا 00.00 آدھی رات | |
اسکودار ↔ چکمہ کوئے | 2017[321] | 20 کلومیٹر[321] | 16[321] | افتتاح 15 دسمبر 2017. اوقات 06:00 صبح تا 00.00 آدھی رات وقت از اسکودار تا چکمہ کوئے 27 منٹ ہے۔ | |
لیوینٹ↔ بوغازچی یونیورسٹی/حصار اوستو | 2015[322] | 3.3 کلومیٹر[322] | 4[322] | منی میٹرو دراصل ایک ہلکی میٹرو لائن ہے۔ | |
کل: | 115.3 کلومیٹر[313] | 89[313] |
استنبول یاد ماضی ٹراموے استنبول، ترکی میں دو ثقافتی ورثہ ٹرام کے راستے ہیں، اس کا بنیادی مقصد شہر کے قدیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔ جدید استنبول ٹرام استنبول کے یورپی حصے ٹرام کا ایک جدید نظام ہے۔ پہلا سیکشن "ٹی 1" 1992ء میں کھولا گیا اس کے بعد "ٹی 2" کا افتتاح 2006ء میں ہوا۔ "ٹی 4" 2007ء میں کھولا گیا۔ [323][324]
بس کے بیڑے میں کل 4،012 مختلف انوع کی بسیں موجود ہیں۔[325][326] 2012ء میں روزانہ سواریوں کی تعداد 3،621،908 تھی، جو شہر کی کل یومیہ نقل و حمل کا 30% کی نمائندگی کرتی ہے۔ [327][328]
میٹروبس استنبول، ترکی میں 50 کلومیٹر (31.1 میل) کا بس ریپڈ ٹرانزٹ راستہ ہے جس کے 45 اسٹیشن ہیں۔ اوجیلار کو استنبول یونیورسٹی سے ملانے والے پہلے حصے کی تعمیر کا آغاز 2005ء میں ہوا۔ بس وے کا افتتاح 17 ستمبر 2007ء کو ہوا۔
ترکی میں فضائی آلودگی استنبول میں کاروں، بسوں اور ٹیکسیوں کی وجہ سے شدید ہے جس کی وجہ سے اکثر شہر کو اسموگ[329] کا سامنا ہوتا ہے، یہ کم اخراج زون والے یورپی شہروں میں سے ایک ہے۔ 2019ء میں شہر کی فضائی کوالٹی ایک سطح پر رہی ہے اور ٹریفک کے اوقات کے دوران میں صحت مند لوگوں کے دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کیا۔[330]
استنبول[331] کے جڑواں شہر مندرجہ ذیل ہیں۔
Istanbul کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
لغت و مخزن ویکی لغت سے | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے | |
آزاد تعلیمی مواد و مصروفیات ویکی جامعہ سے | |
آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے | |
مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے | |
آزاد دارالکتب ویکی ماخذ سے | |
آزاد نصابی و دستی کتب ویکی کتب سے |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.