برج غلطہ

From Wikipedia, the free encyclopedia

برج غلطہ

برجِ غلطہ یا برجِ غلاطہ (انگریزی: Galata Tower، ترکی: Galata Kulesi) جسے بازنطینی "برج مسیح" اور "برج عظیم" بھی کہا کرتے تھے، استنبول، ترکی (قدیم قسطنطنیہ) میں شاخ زریں کے نزدیک واقع ایک مینار ہے۔ یہ شہر کے قدیم علاقے غلطہ کے اہم آثار قدیمہ میں سے ایک ہے۔ یہ مینار 1348ء میں جینوا کے قابضین نے بنام "برج مسیح" تعمیر کیا تھا۔ دراصل بازنطینیوں کا تیار کردہ قدیم برج غلاطہ چوتھی صلیبی جنگ (1204ء)کے دوران مسیحیوں کی آپسی لڑائی میں تباہ ہو گیا تھا۔ جس کے بعد جینووا کے قابضین نے یہ نیا مینار کھڑا کیا۔ 9 منزلہ برج غلطہ کی کل بلندی 66.90 میٹر ہے اور یہ اپنے قیام کے بعد شہر کی بلند ترین تعمیر تھی۔ برج کا قطر 16.45 میٹر ہے جبکہ اس کی دیواریں 3.75 میٹر موٹی ہیں۔ برج کا اوپری حصہ عثمانی دور میں متعدد بار تعمیر نو کے مراحل سے گذرا۔ معروف عثمانی مورخ اور سیاح اولیاء چلبی کے "سیاحت نامہ" کے مطابق 1630ء کی دہائی میں ہزارفن احمد چلبی نے مصنوعی پروں کے ذریعے اس مینار سے پرواز کی اور آبنائے باسفورس کے پار قسطنطنیہ کے ایشیائی علاقے میں بحفاظت اتر گیا۔ اولیاء چلبی نے ہزار فن احمد چلبی کے بھائی لغاری حسن چلبی کا بھی ذکر کیا ہے جس نے 1633ء میں، بارود سے بھرے پنجرے کے ذریعے، پہلی راکٹ پرواز کی۔ ان دونوں بھائیوں کا ذکر 1638ء میں جان ولکنز کی کتاب " Discovery of a World in Moone" میں بھی ملتا ہے۔ 1960ء کی دہائی میں برج کے اندرونی اصلی لکڑی کے ڈھانچے کو کنکریٹ سے بدل دیا گیا اور اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ برج کے اوپری حصے میں ایک ریستوران اور چائے خانہ بھی واقع ہے جہاں سے استنبول اور باسفورس کا حسین نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

Thumb
شاخ زریں کا ایک حسین منظر، سلطان احمد مسجد اور عین وسط میں برج غلطہ واضح دکھائی دے رہے ہیں
اجمالی معلومات برج غلطہ Tower, سابقہ نام ...
برج غلطہ Tower
Galata Kulesi
Thumb
Galata Tower (February 2020)
سابقہ نامChristea Turris (Tower of Christ)[1]
عمومی معلومات
قسم

معماری طرزRomanesque
مقاماستنبول، ترکیہ
متناسقات41°1′32.36″N 28°58′26.96″E
تکمیل1348؛ 677 برس قبل (1348)
مرمت
  • 1453
  • 1510
  • 1794
  • 1832
  • 1875
  • 1965-1967
  • 1999-2000
  • 2020
مالکDirectorate General of Foundations
اونچائی
تعمیراتی62.59 میٹر (205 فٹ)
اوپر کی منزل40.04 میٹر (131 فٹ)
ابعاد
قطرInterior: 8.95 میٹر (29.4 فٹ)
Exterior: 16.45 میٹر (54.0 فٹ)
تکنیکی تفصیلات
ساختی نظامMasonry
موادStone
منزلوں کی تعداد11 (including the basement, the ground floor and the mezzanine)
لفٹیں2
میدان208 میٹر2 (2,240 فٹ مربع)
بند کریں
Thumb
برجِ غلاطہ

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.