اسرائیل
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسرائیل (عبرانی: יִשְׂרָאֵל، نقحر: یِسْرَایْل ) مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے جو بحیرہ روم کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ اس کے شمال میں لبنان، شمال مشرق میں شام، مشرق میں اردن، مشرق اور جنوب مشرق میں فلسطین اور جنوب میں مصر، خلیج عقبہ اور بحیرہ احمر واقع ہیں۔ اسرائیل خود کو یہودی جمہوریہ کہلاتا ہے اور دنیا میں واحد یہود اکثریتی ملک ہے۔
ریاست اسرائیل
| |
---|---|
ترانہ: | |
دار الحکومت | یروشلم (بین الاقوامی سطح پر متنازع ہے) |
سرکاری زبانیں | |
عربی[حاشیہ 1] | |
نسلی گروہ (2018ء) | |
مذہب (2016ء) | |
آبادی کا نام | اسرائیلی |
حکومت | وحدانی پارلیمانی جمہوریہ |
• صدر | رووین رولین |
• وزیراعظم | بنیامین نیتن یاہو |
• کنیست کا اسپیکر | یولی یوایل ادلستین |
• چیف جسٹس | ایستر ہیوت |
مقننہ | کنیست |
آزاد | |
• اعلان | 14 مئی 1948 |
• منظوری | 11 مئی 1949 |
رقبہ | |
• کل | 20,770–22,072 کلومیٹر2 (8,019–8,522 مربع میل)[a] (149واں) |
• پانی | 440 کلومیٹر2 (170 مربع میل) |
• پانی (%) | 2.12% |
آبادی | |
• 2016 تخمینہ | 8,541,000[7] (98واں) |
• 2008 مردم شماری | 7,412,200[8] (99واں) |
• کثافت | 387.63/کلو میٹر2 (1,004.0/مربع میل) (34واں) |
جی ڈی پی (پی پی پی) | 2016[9] تخمینہ |
• کل | $297.046 بلین (55واں) |
• فی کس | $34,833 (33rd) |
جی ڈی پی (برائے نام) | 2016[9] تخمینہ |
• کل | $311.739 بلین (35 واں) |
• فی کس | $36,556 (23واں) |
جینی (2012) | 42.8[10] میڈیم · 106واں |
ایچ ڈی آئی (2014) | 0.894[11] ویری ہائی · 18واں |
کرنسی | جدید شیقل (₪) (ILS) |
منطقۂ وقت | یو ٹی سی+2 (IST) |
یو ٹی سی+3 (IDT) | |
تاریخ فارمیٹ |
|
ڈرائیونگ سائیڈ | دائیں |
کالنگ کوڈ | +972 |
آیزو 3166 کوڈ | IL |
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈی | ۔il ۔ישראל |
29 نومبر، 1947ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم کا منصوبہ منظور کیا۔ 14 مئی، 1948ء کو ڈیوڈ بن گوریان نے اسرائیل کے ملک کے قیام کا اعلان کیا۔ 15 مئی، 1948ء کو یعنی اعلان آزادی کے اگلے روز کئی ہمسایہ ممالک نے اسرائیل پر حملہ کر دیا۔ بعد کے برسوں میں بھی کئی بار اسرائیل کے ہمسایہ ممالک اس پر حملہ کر چکے ہیں۔
اسرائیل کا معاشی مرکز تل ابیب ہے جبکہ سب سے زیادہ آبادی اور صدر مقام یروشلم کو کہا جاتا ہے۔ تاہم بین الاقوامی طور پر یروشلم کو اسرائیل کا حصہ نہیں مانا جاتا۔
نسلی اعتبار سے اسرائیل میں اشکنازی یہودی، مزراہی یہودی، فلسطینی، سفاردی یہودی، یمنی یہودی، ایتھوپیائی یہودی، بحرینی یہودی، بدو، دروز اور دیگر بے شمار گروہ موجود ہیں۔ 2014ء میں اسرائیل کی کل آبادی 8146300 تھی۔ ان میں سے 6110600 افراد یہودی ہیں۔ اسرائیل کا دوسرا بڑا نسلی گروہ عرب ہیں جن کی آبادی 1686000 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ مسیحی اور افریقی ممالک سے آنے والے پناہ گزین اور دیگر مذاہب کے افراد بھی یہاں رہتے ہیں۔
اسرائیل میں نمائندہ جمہوریت ہے اور پارلیمانی نظام چلتا ہے۔ حق رائے دہی سب کو حاصل ہے۔ وزیر اعظم حکومت کا سربراہ ہوتا ہے اور یک ایوانی پارلیمان ہے۔ اسرائیل ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور دنیا کی 43ویں بڑی معیشت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں معیار زندگی کے اعتبار سے اسرائیل سب سے آگے ہے اور ایشیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا میں اوسط زیادہ سے زیادہ عمر کے حوالے سے اسرائیل دنیا کے چند بہترین گنے چنے ممالک میں شامل ہے۔