مسیحی
مسیحیت کا پیروکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
مسیحی، وہ شخص جو ابراہیمی، توحیدی اور یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر مبنی مذہب کی پیروی کرتا ہے۔ لفظ "مسیحی" یسوع کے مکمل نام یسوع مسیح کے "مسیح" سے ماخوذ ہے اور یہ مسیح + ی کا مرکب ہے۔ مسیحیوں کو اہلِ اسلام یسوع کے اسلامی نام عیسیٰ کی نسبت "عیسائی"کہتے ہیں۔ حالانکہ عیسی علیہ السلام پر ہر ایمان رکھنے والا ہر انسان عیسائی کہلانا چاہیے ۔ مگر مسیحی خود کو عیسائی کہلانا معیوب سمجھتے ہیں۔ مسیحی یسوع کو تثلیت کا ایک لازمی جز قرار دیتے ہیں اور مسیحیت میں ان کی تعظیم خدا کے روحانی بیٹے کے طور پر کی جاتی ہے اور مسیحیت میں یسوع کو خدائی درجہ حاصل ہے۔ کاتھولک مسیحی اور راسخ العقیدہ مسیحی دونوں کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے بیٹے ہیں۔
اجمالی معلومات کل تعداد, بانی ...
بند کریں