یسوع مسیح
مسیحیت کی مرکزی شخصیت / From Wikipedia, the free encyclopedia
یسوع (جنہیں عیسیٰ بھی کہا جاتا ہے اور دوسری زبانوں میں: عبرانی: יֵשׁוּעַ؛ سریانی: ܝܫܘܥ) مسلمانوں اور مسیحیوں دونوں کے نزدیک نہایت مقدس ہستی ہیں۔ مسلمان ان کو اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں اور عیسیٰ کے نام سے پکارتے ہیں۔ یسوع راہ، حق اور زندگی ہے۔ اس نے کہا کہ کوئی اس کے وسیلہ کے بغیر خدا کے پاس نہیں جا سکتا یعنی خدا تک پہنچنے کا واحد وسیلہ ہے وہ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ نظریہ غلط ہے کہ باقی تمام تر مذاہب مختلف راستے ہیں جو خدا تک ہی پہنچتے ہیں۔ جو ہم نے ابھی پڑھا ہے اس کے مطابق خدا تک پہنچنے کا صرف ایک راستہ ، خداوند یسوع مسیح ہے۔ اس کے سواءکوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا ۔ جبکہ مسلمان اور مسیحی دونوں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح بغیر باپ کے ایک کنواری ماں مریم سے پیدا ہوئے۔
یسوع | |
---|---|
ولادت | پیدائش کی تاریخ بیت لحم، رومی سلطنت۔ |
وفات | تصلیب کی تاریخ و قیامت اور الرفع القدس، رومی سلطنت |
محترم در | مسیحیت، اسلام، بہائیت اور کاؤ دائیت |
تہوار | عیدیں و تہوار |
نسب | نسب نامہ، خاندان، ان کے رشتہ دار۔ |
آج سے تقریباً دو ہزار سال پیشتر مشرق وسطیٰ میں یسوع مسیح جنہیں اہل اسلام عیسیٰ ابن مریم کہتے ہیں معبوث ہوئے۔ اس وقت وہاں پر رومی حکومت کا قبضہ تھا۔ مقامی بادشاہ اور گورنر اس کے ماتحت ہی حکومت کرتے تھے۔ سیدنا یسوع مسیح کی تعلیمات اور آپ کی نوعِ انسانی کے لیے محبت سے دنیا کی تمام اقوام آگاہ ہیں۔ بے شک اس امر میں اَختلاف رائے تو پایا جاتا ہے کہ سیدنا یسوع مسیح کون تھے، لیکن غیر متعصب اشخاص کی اکثریت اِس بات پر متفق ہے کہ اگر آپ کی تعلیمات اور آپ کے نمونہ پر عمل کیا جائے، تو محبت اور رحمدلی کو فروغ ہوگا اور نفرت، ظلم اور غرباء کی استحصال میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔