یروشلم
فلسطین اور اسرائیل کا ایک قدیم شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے یروشلم (ضد ابہام)۔
یروشلم یا القدس شہر یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں تینوں کے نزدیک مقدس ہے۔ یہاں حضرت سلیمان کا تعمیر کردہ معبد ہے جو بنی اسرائیل کے نبیوں کا قبلہ تھا اور اسی شہر سے ان کی تاریخ وابستہ ہے۔ یہی شہر مسیح کی پیدائش کا مقام ہے اور یہی ان کی تبلیغ کا مرکز تھا۔ مسلمان تبدیلی قبلہ سے قبل تک اسی کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے۔
اجمالی معلومات کی طرف سے دعوی کیا, کے زیر انتظام ...
شہر | |
اوپر بائیں سے: یروشلم سمائی نظارہ، القدس قدیم اور قبۃ الصخرۃ، القدس قدیم کا بازار، مغربی کنیست، مغربی دیوار،برج داؤد اور دیوار عثمانی شہرِ قدیم | |
عرفیت: ار ہا کودش (مقدس شہر) ، بیت المقدس | |
کی طرف سے دعوی کیا | اسرائیل اور فلسطین |
کے زیر انتظام | اسرائیل |
حکومت | |
• ناظم شہر | ذکی الغل(فلسطینی)، نیر برکت (اسرائیلی) |
• ناظم شہر (فلسطینی) | ذکی الغل |
رقبہ | |
• شہر | 125.156 کلومیٹر2 (48.323 میل مربع) |
• میٹرو | 652 کلومیٹر2 (252 میل مربع) |
بلندی | 754 میل (2,474 فٹ) |
آبادی (2013) | |
• شہر | 890,428 [1] |
• کثافت | 6,400/کلومیٹر2 (17,000/میل مربع) |
• میٹرو | 1,029,300 |
نام آبادی | یروشلمی |
منطقۂ وقت | (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | (UTC+3) |
ٹیلی فون کوڈ | بین الاقوامی : +972-2 مقامی: 02 |
ویب سائٹ | jerusalem.muni.il[iv] |
بند کریں
بیت المقدس کو القدس بھی کہتے ہیں۔ یہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصٰی اور قبۃ الصخرہ واقع ہیں۔ مکہ مکرمہ سے بیت المقدس کا فاصلہ تقریباً 1300 کلومیٹر ہے۔ شہر 31 درجے 45 دقیقے عرض بلد شمالی اور 35 درجے 13 دقیقے طول بلد مشرقی پر واقع ہے۔ بیت اللحم اور الخلیل اس کے جنوب میں اور رام اللہ شمال میں واقع ہے۔