From Wikipedia, the free encyclopedia
ریوین «ریوی» ریولین (عبرانی: רְאוּבֵן "רוּבִי" רִיבְלִין، تلفظ (معاونت·معلومات)؛ پیدائش 9 ستمبر 1939ء) ایک اسرائیلی سیاست دان اور وکیل جو 2014ء سے اسرائیل کے دسویں اور موجودہ صدر ہیں۔ وہ لیکود پارٹی کے ایک رکن ہیں۔ ریوین 2001ء سے 2003ء تک وزیر مواصلات رہے، اس کے بعد وہ 2003ء سے 2006 تک اور پھر دوبارہ 2009ء سے 2013ء تک کنیست کے اسپیکر رہے۔ 10 جون 2014ء کو صدر کے اسرائیل کے لیے منتخب ہوئے۔[9]
ریوین ریولین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عبرانی میں: ראובן ריבלין) | |||||||
دسویں اسرائیلی صدر | |||||||
آغاز منصب 24 جولائی 2014 | |||||||
وزیر اعظم | بنیامین نیتن یاہو | ||||||
| |||||||
کنیست کے اسپیکر | |||||||
مدت منصب 10 مارچ 2009 – 22 فروری 2013 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 28 فروری 2003 – 28 مارچ 2006 | |||||||
| |||||||
وزیر مواصلات | |||||||
مدت منصب 7 مارچ 2001 – 28 فروری 2003 | |||||||
وزیر اعظم | آرئیل شارون | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 9 ستمبر 1939ء (85 سال)[1][2][3][4] یروشلم [1] | ||||||
شہریت | اسرائیل | ||||||
مذہب | یہودیت | ||||||
جماعت | لیکود | ||||||
زوجہ | نحاما ریولین | ||||||
تعداد اولاد | 4 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ عبرانی یروشلم | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، وکیل ، مفسرِ قانون [5] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1]، عبرانی [6]، عربی | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [7]، قانون [7] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | میجر | ||||||
اعزازات | |||||||
گولڈن کی میڈرڈ (نومبر 2017)[8] | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
ریوین کا کہنا ہے کہ عظیم تر اسرائیل میں تمام لوگوں کو قبول کیا جائے گا اور مغربی کنارے و غزہ کے فلسطینیوں کو مکمل اسرائیلی شہریت دی جائے گی۔[10] وہ اقلیتیوں کے حقوق، خاص کر کہ عرب اسرائیلیوں کے حقوق کے پُر زور ہامی بھی ہیں۔[11][12] وہ اسرائیل فلسطین تنازع کے ایک ریاستی حل کے ہامی ہیں۔ ریوین عربی روانی سے بول لیتے ہیں۔[13][14]
ریوین ریولین تعہدی دور کے یروشلم میں ریولین خاندان میں پیدا ہوئے۔ ریولین خاندان 1809 سے یروشلم میں آباد تھا۔ وہ مشہور یہودی شخصیت ولنا گاؤن کے شاگردوں کی نسل سے ہیں۔ ان کے والدین کے نام راخیل «رے» ریولین (والدہ) اور یوسف یوایل ریولین (والد) ہیں۔ ان کے والد نے قرآن کا پہلی بار عبرانی زبان میں ترجمہ کیا تھا[15] اور وہ اسرائیل کے تیسرے صدر کے لیے امیدوار بھی تھے۔[16]
انھوں نے نحاما ریولین سے شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں۔[17] ریوین 1960ء کے اختتام سے سبزی خور ہیں۔[18] وہ سات سال کی عمر سے بیتار یرشلم فٹ بال کلب کے ہامی ہیں، جب انھوں نے اپنا پہلا کھیل کھیلا۔[17][19]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.