From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام اسرائیل کا ایک بڑا مذہب ہے، جس کی بڑی آبادی اسرائیلی کے عرب شہریوں پر مشتمل ہے۔ مسلمان اسرائیلی آبادی کا 17.4٪ ہیں۔[1] یہ اسرائیل میں مذہبی افراد کی یہودیوں کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے۔
سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعد یروشلم شہر اسلام میں تیسرا مقدس شہر ہے۔[2] یروشلم میں ہی حرم قدسی شریف ہے، جہاں سے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو جنت کی سیر کے لیے لے جایا گیا۔[3] یہ عقیدہ مسلمانوں کے لیے مسجد اقصٰی اور قبۃ الصخریٰ کو تقدیس عطا کرتا ہے۔ اسلامی وقف جو اس مقام کا نگران ادارہ ہے اس کی طرف سے، صرف مسلمانوں کو ہی حرم قدسی (جسے یہودی ہیکل دوم کا نام دیتے ہیں) میں باجماعت عبادت (نماز) کی اجازت ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.