ڈبلن
جمہوریہ آئرلینڈ کا دار الحکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈبلن (انگریزی: Dublin ، تلفظ: /ˈdʌblin/، (مقامی طور پر "دُب") ; (آئرستانی: Baile Átha Cliath)[8] آئرش تلفظ: [ˈbˠalʲə aːhə ˈclʲiə; ˌbʲlʲaː ˈclʲiə];"بالہ آہہ کْھلْیَہ") جمہوریہ آئرلینڈ کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ [9][10] ڈبلن آئرلینڈ کے مشرقی ساحل پر صوبہ لینسٹر میں دریائے لفی کے دہانے پر واقع ہے۔ اس کے جنوب میں سلسلہ کوہ ویکلو واقع ہے۔ شہر کے شہری علاقے کی آبادی 1،173،179 ہے۔ [11] کاؤنٹی ڈبلن کی آبادی بمطابق 2016ء 1،347،359 ہے، [12] جبکہ گریٹر ڈبلن علاقہ کی آبادی 1،904،806 نفوس پر مشتمل ہے۔ [13]
Baile Átha Cliath | |
---|---|
شہر | |
عرفیت: میلہ شہر | |
نعرہ: Obedientia Civium Urbis Felicitas "شہریوں کی فرماں برداری سے ایک خوش حال شہر بنتا ہے"[1] | |
آئرلینڈ میں ڈبلن کا مقام | |
متناسقات: 53°20′59″N 6°15′37″W | |
ملک | جمہوریہ آئرلینڈ |
صوبہ | لینسٹر |
حکومت | |
• قسم | سٹی کونسل |
• ہیڈکوارٹر | ڈبلن سٹی ہال |
• لارڈ میئر | نائل رنگ، (آزاد) |
• ایوان زیریں آئرلینڈ | ڈبلن وسطی خلیج ڈبلن شمالی ڈبلن شمالی-مغربی ڈبلن جنوبی-وسطی خلیج ڈبلن جنوبی |
• یورپی پارلیمنٹ | ڈبلن انتخابی حلقہ |
رقبہ[2][3] | |
• شہر | 114.99 کلومیٹر2 (44.4 میل مربع) |
• شہری | 318 کلومیٹر2 (123 میل مربع) |
آبادی | |
• شہر | 553,165[4] |
• کثافت | 4,811/کلومیٹر2 (12,460/میل مربع) |
• شہری | 1,173,179[5] |
• میٹرو | 1,904,806[6] |
• نام آبادی | ڈبلینر، ڈب |
• نسلیت (2011 مردم شماری) | نسلی گروہ
|
منطقۂ وقت | مغربی یورپی وقت (UTC0) |
• گرما (گرمائی وقت) | آئرلینڈ معیاری وقت (UTC+1) |
ڈاک رمز | ڈی01 تا ڈی18، ڈی20، ڈی22، ڈی24 اور ڈی6ڈبلیو |
ٹیلی فون کوڈ | 01 (+3531) |
خام ملکی پیداوار | امریکی ڈالر 90.1 بلین[7] |
فی کس خام ملکی پیداوار | امریکی ڈالر 51,319[7] |
ویب سائٹ | www |
آثار قدیمہ کے ماہرین میں یہ بات اب بھی زیر بحث ہے کہ ساتویں صدی میں کیلٹک زبان بولنے والوں نے ٹھیک کس مقام پر ڈبلن کو آباد کیا تھا۔ [14] بعد میں اس کی توسیع بطور وائی کنگ آبادی ہوئی، نارمن حملے کے بعد مملکت ڈبلن جزیرہ آئرلینڈ کا مرکزی شہر بنا۔ [14] شہر نے سترہویں صدی کے بعد بہت تیزی سے ترقی کی 1800ء میں یونین ایکٹ 100 سے قبل یہ کچھ عرصہ کے لیے سلطنت برطانیہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر تھا۔ 1922ء میں آئرلینڈ کے تقسیم کے بعد ڈبلن آئرش آزاد ریاست (بعد میں نام تبدیل کر کے جمہوریہ آئرلینڈ رکھا گیا) کا دار الحکومت بنا۔
2010ء میں گلوبلائزیشن اینڈ ورلڈ سٹیز ریسرچ نیٹ ورک نے اسے عالمی شہر کا درجہ "الفا" عطا کیا جس سے یہ دنیا کے تیس بہترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ [15][16] یہ تعلیم، فنون، انتظامیہ، معیشت اور صنعت کا ایک تاریخی اور معاصر مرکز ہے۔