Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
لتھوانیا (/ˌlɪθjuˈeɪniə/LITH-yoo-AYN-ee-ə)؛(:Lietuva [lʲɪɛtʊˈvɐ]) باضابطہ طور پر جمہوریہ لتھوانیا شمال-مشرقی یورپ کے خطۂ بالٹک کا ایک ملک ہے۔ یہ تین بالٹک ریاستوں میں سے ایک ہے اور بحیرہ بالٹک کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ اس کی سرحد شمال میں لٹویا، مشرق اور جنوب میں بیلاروس، جنوب میں پولینڈ اور جنوب مغرب میں روس اور مغرب میں سویڈن کے ساتھ سمندری سرحد کے ساتھ ملتی ہے۔ لتھوانیا 65,300 مربع کلومیٹر (25,200 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے، جس کی آبادی اٹھائیس لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔ اس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ولنیئس ہے۔ دوسرے بڑے شہر کاوناس، کلیپڈا، شیاؤلیائی اور پینیویجیس ہیں۔
لتھوینیا | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(لیتوانیہ میں: Vienybė težydi) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 55°12′N 24°00′E [1] |
رقبہ | 65300 مربع کلومیٹر [2] |
دارالحکومت | ولنیس [3] |
سرکاری زبان | لیتھوانیائی زبان [4] |
آبادی | 2860002 (1 جنوری 2023)[5] |
|
1306199 (2019)[6] 1309308 (2020)[6] 1314395 (2021)[6] 1329978 (2022)[6] سانچہ:مسافة |
|
1487938 (2019)[6] 1485577 (2020)[6] 1486443 (2021)[6] 1501661 (2022)[6] سانچہ:مسافة |
حکمران | |
طرز حکمرانی | پارلیمانی جمہوریہ ، پارلیمانی جمہوریہ |
سربراہ حکومت | اینگریدا سیمونیت (24 نومبر 2020–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 11 مارچ 1990 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | 18 سال |
شرح بے روزگاری | 11 فیصد (2014)[7] |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | یورو [8][2] |
منطقۂ وقت | 00 (معیاری وقت ) متناسق عالمی وقت+03:00 (روشنیروز بچتی وقت ) |
ٹریفک سمت | دائیں [9] |
ڈومین نیم | lt. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | LT |
بین الاقوامی فون کوڈ | +370 |
درستی - ترمیم |
لتھوانیائی باشندوں کا تعلق بالٹ کے نسلی لسانی گروپ سے ہے اور وہ لتھوانیائی بولتے ہیں، جو صرف چند زندہ بالٹک زبانوں میں سے ایک ہے اور سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔
صدیوں سے، بحیرہ بالٹک کے جنوب مشرقی ساحلوں پر مختلف بالٹک قبائل آباد تھے۔ سنہ 1230ء کی دہائی میں، لتھوانیا کی زمینوں کو پہلی بار مِنڈاؤگاس نے متحد کیا، جس نے 6 جولائی 1253ء کو لیتھوانیا کی بادشاہی تشکیل دی۔ مزید فتوحات کے نتیجے میں گرینڈ ڈچی آف لتھوانیا نے جنم لیا جو چودھویں صدی تک یورپ کی سب سے بڑی ریاست تھی۔ سنہ 1386ء میں، گرینڈ ڈچی آف لتھوانیا سلطنت پولینڈ کے ساتھ ایک حقیقی ذاتی اتحاد میں داخل ہوا اور دونوں سلطنتوں کو سنہ 1569ء میں کنفیڈرل پولش-لتھوانیائی دولت مشترکہ میں متحد کیا، جس نے یورپ کی سب سے بڑی اور خوش حال ریاستوں میں سے ایک تشکیل دی تھی، جو دو صدیوں سے زیادہ عرصہ تک قائم رہی، یہاں تک کہ پڑوسی ممالک نے اسے سنہ 1772ء اور 1795ء کے درمیان آہستہ آہستہ ختم کر دیا، جس میں روسی سلطنت نے لتھوانیا کے بیشتر علاقے کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ پہلی جنگ عظیم کے اختتام کی پر، لتھوانیا نے سنہ 1918ء میں آزادی کا اعلان کیا اور جدید جمہوریہ لتھوانیا کی بنیاد رکھی۔ دوسری جنگ عظیم میں، لتھوانیا پر سوویت یونین نے قبضہ کر لیا۔ سوویت قبضے کے خلاف لتھوانیا کی مسلح مزاحمت 1950ء کے اوائل تک جاری رہیں۔ 11 مارچ 1990ء کو، سوویت یونین کی باضابطہ تحلیل سے ایک سال پہلے، لتھوانیا پہلی سوویت جمہوریہ بنی جس نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
لتھوانیا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جس کی اعلیٰ آمدنی اور ترقی یافتہ معیشت ہے، جو انسانی ترقی کے اشاریہ میں پینتیسویں نمبر پر ہے۔ لتھوانیا یورپی یونین، کونسل آف یورپ، یوروزون، نورڈک انویسٹمنٹ بینک، شینجئن معاہدہ، نیٹو اور OECD کا رکن ہے۔ یہ نورڈک-بالٹک ایٹ (NB8) علاقائی تعاون کی شکل میں بھی حصہ لیتا ہے۔
لیتھونیا بحیرہ بالٹک کی تین ریاستوں (لٹویا، استونیا لتھوینیا)میں سے ایک ہے۔اس کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ لتھونیا کی زمینی سرحدیں شمال میں لیٹویا، مشرق اور جنوب میں بیلاروس، جنوب میں پولینڈ اور مغرب جنوب میں روس سے ملتی ہیں۔ اس ملک کی آبادی 3,053,800 ہے۔ یہ 65,200 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کی زبان لیتھوانیائی ہے۔ 2015ء سے یہاں یورو کرنسی لاگو ہے۔
لیتھونیا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ولنیئس ہے۔ دوسرے بڑے شہر
لتھوینیائی باشندوں کا تعلق بالٹک نسلی لسانی گروپ سے ہے اور وہ لتھوینیائی بولتے ہیں، جو صرف چند زندہ بالٹک زبانوں میں سے ایک ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.