From Wikipedia, the free encyclopedia
براعظم یورپ کے شمالی علاقوں کو شمالی یورپ (northern europe) کہا جاتا ہے۔ مختلف اوقات میں اس خطے کی مختلف تعریفیں کی گئی ہیں لیکن آج کل اس میں مندرجہ ذیل ممالک کو شامل سمجھا جاتا ہے:
اقوام متحدہ کا محکمہ شماریات شمالی یورپ کی تعریف میں درج ذیل ممالک کو شامل کرتا ہے:
19 ویں صدی سے قبل نارڈک یا شمال کی اصطلاح کو شمالی یورپ کے طور پر لیا جاتا تھا کیونکہ اس میں یورپی روس، بالٹک ممالک (اُس وقت کے لیوونیا اور کورلینڈ) اور گرین لینڈ شامل تھے۔
قدیم زمانوں میں جب یورپ پر رومی سلطنت کا ستارہ عروج پر تھا تھا جس کی حکومت زیادہ تر بحیرہ روم سے ملحقہ ممالک پر مشتمل تھی اس لیے وہ تمام ممالک جو اس بحیرہ کے ساتھ واقع نہیں تھے انھیں شمالی یورپ کا حصہ سمجھا جاتا تھا جس میں جرمنی، زیریں ممالک اور آسٹریا تک شامل تھے۔ کچھ حوالوں سے یہ اصطلاح آج بھی استعمال کی جاتی ہے جیسے شمالی نشاۃ ثانیہ (North Renaissance) کے حوالے سے گفتگو کے موقع پر۔
یورپی اتحاد میں ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، جرمنی، بیلجیم اور نیدر لینڈز کو شمالی گروہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ڈینورک اور رودباد انگلستان کو عام طور پر شمالی اور جنوبی یورپ کے درمیان حد فاصل قرار دیا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.