بین الاقوامی اسلامی تنظیم ایم From Wikipedia, the free encyclopedia
تنظیم تعاون اسلامی OIC (عربی: منظمة التعاون الإسلامي، انگریزی: Organisation of Islamic Cooperation، فرانسیسی: Organisation de la coopération islamique)ایک بینالاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا کہ اس تنظیم نے اپنے پلیٹ فارم سے اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور مسائل کے حل کے سلسلے میں سوائے اجلاسوں کے کچھ نہیں کیا۔
تنظیم تعاون اسلامی | |
---|---|
شعار: | |
انتظامی مرکز (ہیڈ کواٹر) | جدہ، سعودی عرب |
مقسم | بین سرکاری تنظیم |
رکن ریاستیں 57 | |
Leaders | |
• Secretary General | Hissein Brahim Taha |
قیام | |
• Charter signed | 25 ستمبر 1969 |
آبادی | |
• 2018 تخمینہ | 1.81 بلین |
جی ڈی پی (پی پی پی) | 2019 تخمینہ |
• کل | $27.949 ٹریلین |
• فی کس | $19,451 |
جی ڈی پی (برائے نام) | 2019 تخمینہ |
• کل | $9.904 ٹریلین |
• فی کس | $9,361 |
ایچ ڈی آئی (2018) | 0.672 میڈیم · 122nd |
ویب سائٹ www.oic-oci.org |
21 اگست 1969ء کو مسجد اقصی پر یہودی حملے کے رد عمل کے طور پر 25 ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر رباط میں او آئی سی کا قیام عمل میں آیا۔۔
28 جون، 2011ء کو آستانہ، قازقستان میں اڑتیسویں وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران میں تنظیم نے اپنا پرانا نام تنظیم موتمر اسلامی (عربی: منظمة المؤتمر الإسلامي، انگریزی: Organisation of the Islamic Conference، فرانسیسی: Organisation de la Conférence Islamique) کو تبدیل کرکے نیا نام اسلامی تعاون تنظیم رکھا۔[1] اس وقت تنظیم نے اپنا لوگو بھی تبدیل کر لیا۔
او آئی سی میں پالیسی ترتیب دینے میں سب سے اہم کام رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہے، جو ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ مزید دیکھیے مکمل مضمون ؛
سال میں ایک مرتبہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورت حال اور غور کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔ طالبان کے افغانستان میں بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک کی تشویشناک صورت حال اور سنگین انسانی بحران کے خدشے کے باعث پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔
او آئی سی کا مستقل دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم ہے۔ اس وقت او آئی سی کے سیکرٹری ایاد بن امین مدنی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 31 جنوری 2014ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
مکمل ارکان | |
---|---|
افغانستان | 1969 |
الجزائر | 1969 |
چاڈ | 1969 |
مصر | 1969 |
جمہوریہ گنی | 1969 |
انڈونیشیا | 1969 |
ایران | 1969 |
اردن | 1969 |
کویت | 1969 |
لبنان | 1969 |
لیبیا | 1969 |
ملائیشیا | 1969 |
مالی | 1969 |
ماریطانیہ | 1969 |
المغرب | 1969 |
نائجر | 1969 |
پاکستان | 1969 |
فلسطین | 1969 |
یمن | 1969 |
سعودی عرب | 1969 |
سینی گال | 1969 |
سوڈان | 1969 |
صومالیہ | 1969 |
تیونس | 1969 |
ترکی | 1969 |
بحرین | 1970 |
اومان | 1970 |
قطر | 1970 |
شام | 1970 |
متحدہ عرب امارات | 1970 |
سیرالیون | 1972 |
بنگلہ دیش | 1974 |
گیبون | 1974 |
گیمبیا | 1974 |
گنی بساؤ | 1974 |
یوگینڈا | 1974 |
برکینا فاسو | 1975 |
کیمرون | 1975 |
جزائر قمر | 1976 |
عراق | 1976 |
مالدیپ | 1976 |
جبوتی | 1978 |
بینن | 1982 |
برونائی | 1984 |
نائجیریا | 1986 |
آذربائجان | 1991 |
البانیہ | 1992 |
کرغزستان | 1992 |
تاجکستان | 1992 |
ترکمانستان | 1992 |
موزمبیق | 1994 |
قازقستان | 1995 |
ازبکستان | 1995 |
سورینام | 1996 |
ٹوگو | 1997 |
گیانا | 1998 |
آئیوری کوسٹ | 2001 |
مبصر ممالک | |
بوسنیا و ہرزیگووینا | 1994 |
وسطی افریقی جمہوریہ | 1997 |
ترک قبرص | 1979 |
تھائی لینڈ | 1998 |
روس | 2005 |
مبصر مسلم تنظیمیں | |
مورو قومی محاذ آزادی (مورو اسلامک لبریشن فرنٹ) | 1977 |
مبصر بین الاقوامی تنظیمیں | |
عرب لیگ | 1975 |
اقوام متحدہ | 1976 |
غیر وابستہ ممالک کی تحریک (نام) | 1977 |
تنظیم افریقی اتحاد | 1977 |
اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) | 1995 |
نمبر شمار | تاریخ | ملک | مقام |
---|---|---|---|
پہلا | 22–25 ستمبر 1969ء | المغرب | رباط |
دوسرا[2] | 22–24 فروری 1974ء | پاکستان | لاہور |
تیسرا[3] | 25–29 جنوری 1981ء | سعودی عرب | مکہ اور طائف |
چوتھا | 16–19 جنوری 1984ء | المغرب | دار البیضا |
پانچواں[4] | 26–29 جنوری 1987ء | کویت | کویت شہر |
چھٹا[5] | 9–11 دسمبر 1991ء | سینیگال | ڈاکار |
ساتواں | 13–15 دسمبر 1994ء | المغرب | دار البیضا |
پہلا غیر معمولی | 23–24 مارچ 1997 | پاکستان | اسلام آباد |
آٹھواں | 9–11 دسمبر 1997ء | ایران | تہران |
نواں | 12–13 نومبر 2000ء | قطر | دوحہ |
دوسرا غیر معمولی[6] | 4–5 مارچ 2003ء | قطر | دوحہ |
دسواں | 16–17 اکتوبر 2003ء | ملائیشیا | پتراجایا |
تیسرا غیر معمولی | 7–8 دسمبر 2005ء | سعودی عرب | مکہ |
11واں [7] | 13–14 مارچ 2008ء | سینیگال | ڈاکار |
چوتھا غیر معمولی[8] | 14–15 اگست 2012ء | سعودی عرب | مکہ |
12واں [9] | 6–7 فروری 2013ء | مصر | قاہرہ |
5واں غیر معمولی [10] | 6–7 مارچ 2016ء | انڈونیشیا | جکارتا |
13واں [11] | 14–15 اپریل 2016ء | ترکیہ | استنبول |
6واں غیر معمولی | 13 دسمبر 2017ء | ترکیہ | استنبول |
7واں غیر معمولی | 18 مئی 2018ء | ترکیہ | استنبول |
14واں [12] | 31 مئی 2019ء | سعودی عرب | مکہ |
17واں غیر معمولی | 19 دسمبر 2021ء | پاکستان | اسلام آباد |
وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس | 22 مارچ 2022ء | پاکستان | اسلام آباد |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.