Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
جنوب مشرقی ایشیا (south-eastern asia) یا شرق الہند براعظم ایشیا کا ایک خطہ ہے جو ان ممالک پر مشتمل ہے جو جغرافیائی طور پر چین کے جنوب، بھارت کے مشرق اور آسٹریلیا کے شمال میں واقع ہیں۔ یہ علاقہ مختلف پرتوں کے درمیان واقع ہے اس لیے زلزلے اور آتش فشانوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا دراصل دو جغرافیائی خطوں پر مشتمل ہے جن میں برعظيم ایشیا پر واقع علاقہ اور مشرق اور جنوب مشرق کی جانب جزائر اور مجمع الجزائر شامل ہیں۔ برعظیم ایشیا کا حصہ کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل ہے۔ دوسرا علاقہ برونائی، مشرقی تیمور، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور سنگا پور پر مشتمل ہے۔
عام طور پر جنوب مشرقی ایشیا مندرجہ ذیل ممالک پر مشتمل خطے کو کہا جاتا ہے:
ریاست | رقبہ (کلومیٹر2)[1] |
آبادی (2014)[1] |
کثافت (/کلومیٹر2) |
خام ملکی پیداوار (برائے نام), USD (2016)[1] |
خام ملکی پیداوار (برائے نام) فی کس، USD (2016)[1] |
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2013)[2] | دار الحکومت |
---|---|---|---|---|---|---|---|
برونائی دارالسلام | 5,765 | 453,000 | 78 | 17,105,000,000 | $37,759 | 0.852 | بندر سری بگاوان |
کمبوڈیا | 181,035 | 15,561,000 | 85 | 17,291,000,000 | $1,111 | 0.584 | پنوم پن |
مشرقی تیمور | 14,874 | 1,172,000 | 75 | 4,382,000,000 | $3,239 [3] | 0.620 | دیلی |
انڈونیشیا | 1,904,569 | 251,490,000 | 132 | 895,677,000,000[4] | $3,511 [4] | 0.684 | جکارتا |
لاؤس | 236,800 | 6,557,000 | 30 | 11,206,000,000 | $1,709 | 0.569 | وینتیان |
ملائیشیا | 329,847 | 30,034,000 | 91 | 367,712,000,000 | $13,123[5] | 0.773 | کوالالمپور* |
میانمار | 676,000 | 51,419,000 | 98 | 63,881,000,000 | $1,419[6] | 0.524 | نیپیداو |
فلپائن | 342,353 | 101,649,000 | 338 | 369,188,000,000[7] | $3,568[7] | 0.668 | منیلا |
سنگاپور | 724 | 5,554,000 | 7,671 | 289,086,000,000 | $52,049 | 0.901 | سنگاپور (شہر ریاست) |
تھائی لینڈ | 513,120 | 65,236,000 | 127 | 437,344,000,000 | $5,697[6] | 0.722 | بینکاک |
ویت نام | 331,210 | 92,571,000 | 279 | 187,848,000,000 | $2,370[8] | 0.638 | ہنوئی |
مندرجہ بالا تمام ممالک (مشرقی تیمور کے علاوہ) جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے رکن ہیں۔ یہ علاقہ پہلے شرق الہند کہلاتا تھا۔
== مزید دیکھیے ==* ایشیا کے خطے# شمالی ایشیا# وسط ایشیا# مغربی ایشیا# جنوبی ایشیا# مشرقی ایشیا# جنوب مشرقی ایشیا
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.