ظہیر الدین محمد بابر
ہندوستان میں مغل سلطنت کا بانی / From Wikipedia, the free encyclopedia
ظہیر الدین محمد بابر (پیدائش: 14 فروری 1483ء - وفات: 26 دسمبر 1530ء)، ہندوستان میں مغل سلطنت کا بانی تھے۔ ان کے والد عمر شیخ مرزا فرغانہ (ترکستان) کے حاکم تھے۔ باپ کی طرف سے تیمور اور ماں قتلغ نگار خانم کی طرف سے چنگیز خان کی نسل سے تھے۔ اس طرح ان کی رگوں میں دو بڑے فاتحین کا خون دوڑ رہا تھا۔ بابر ابھی بارہ برس کے تھے کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ چچا اور ماموں نے شورش برپا کردی جس کی وجہ سے بابر گیارہ برس تک پریشان رہے۔ کبھی تخت پر قابض ہوجاتے اور کبھی بھاگ کر جنگلوں میں روپوش ہوجاتے۔ بالآخر 1504ء میں، بلخ اور کابل کے حاکم بن گئے۔ یہاں سے انھوں نے ہندوستان کی طرف اپنے مقبوضات کو پھیلانا شروع کیا۔
اجمالی معلومات ظہیر الدین محمد بابر, (فارسی میں: ظهیرالدین مُحمَّد بابُر) ...
| ||||
---|---|---|---|---|
(فارسی میں: ظهیرالدین مُحمَّد بابُر) | ||||
مغل شہنشاہ | ||||
دور حکومت | 30 اپریل 1526 (قدیم تقویم) — 26 دسمبر 1530 (قدیم تقویم) | |||
تاج پوشی | رسمی تاجپوشی نہیں ہوئی | |||
چغتائی / فارسی | بابر | |||
خطاب | السلطان الاعظم والخاقان المکرم پادشاہ غازی شاہِ فرغانہ (1495–1497) ، شاہِ سمرقند (1497) ، شاہِ کابل (1501–1530) | |||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | فروری 23 [قدیم طرز فروری 14] 1483 اندیجان، فرغانہ | |||
وفات | جنوری 5 [قدیم طرز دسمبر 26, 1530] 1531 (عمر 47) آگرہ | |||
مدفن | باغ بابر | |||
تاریخ تدفین | 1531 | |||
مذہب | سنی اسلام | |||
زوجہ | عائشہ سلطان بیگم بیبی مبارکہ یوسف زئی دلدار بیگم گلنار آغاچہ گل رخ بیگم ماہم بیگم آسیہ رضوی نارگُل آغاچہ سیدہ آفاق | |||
ساتھی | بابری اندیجانی [1] | |||
اولاد | مرزا ہندال ، گلبدن بیگم ، نصیر الدین محمد ہمایوں ، کامران مرزا ، عسکری مرزا ، فخر النسا ، گل چہرہ بیگم ، التون بشیک ، معصومہ سلطان بیگم (بابر کی بیٹی) ، گل رخ بیگم | |||
والد | عمر شیخ مرزا ، امیر فرغانہ | |||
والدہ | قتلغ نگار خانم | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | مغل خاندان | |||
نسل | ہمایوں ، کامران مرزا ، عسکری مرزا ، ہندال مرزا ، گلبدن بیگم ، فخر النساء ، التون بِشِک | |||
خاندان | مغل | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | شاعر ، آپ بیتی نگار ، شاہی حکمران ، مصنف [2] | |||
مادری زبان | چغتائی | |||
پیشہ ورانہ زبان | چغتائی ، فارسی ، عربی ، ازبک زبان [3] | |||
کارہائے نمایاں | بابرنامہ | |||
درستی - ترمیم |
بند کریں
اجمالی معلومات
مغل حکمران | |
ظہیر الدین محمد بابر | 1526–1530 |
نصیر الدین محمد ہمایوں | 1530–1540 1555–1556 |
جلال الدین اکبر | 1556–1605 |
نورالدین جہانگیر | 1605–1627 |
شہریار مرزا (اصلی) | 1627–1628 |
شاہجہان | 1628–1658 |
اورنگزیب عالمگیر | 1658–1707 |
محمد اعظم شاہ (برائے نام) | 1707 |
بہادر شاہ اول | 1707–1712 |
جہاں دار شاہ | 1712–1713 |
فرخ سیر | 1713–1719 |
رفیع الدرجات | 1719 |
شاہجہان ثانی | 1719 |
محمد شاہ | 1719–1748 |
احمد شاہ بہادر | 1748–1754 |
عالمگیر ثانی | 1754–1759 |
شاہجہان ثالث (برائے نام) | 1759–1760 |
شاہ عالم ثانی | 1760–1806 |
[[بیدار بخت محمود شاہ بہادر] (برائے نام) | 1788 |
اکبر شاہ ثانی | 1806–1837 |
بہادر شاہ ظفر | 1837–1857 |
برطانیہ نے سلطنت مغلیہ کا خاتمہ کیا |
بند کریں