مانسہرہ
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
مانسہرہ کی وجہ تسمیہ ہمایوں کی ہندوستان واپسی کے بعد جلد ہی جلدی ولی عہد شہنشاہ ہند جلال الدین محبت اکبر کو تخت پر بٹھایا گیا اردنی اور بیرونی سازشوں کو ختم کرنے کے لیے ایک طویل مدت تک مغل اعظم اکبر بر سر پیکار رہا لیکن قندھار میں اپنے بھائی کی بغاوت کے خلاف اپنے سپہ سالار راجا مان سنگھ کو مہم پر روانہ کیا کو پنجاب وحید کے بعد اٹک کے مقام پر مغل شہنشاہ اکبر اور مان سنگھ کی ملاقات ہوئی۔اکبر کے حکم پر اٹک کے مقام پر قلعے کی تعمیر شروع کی گئی جس کا مفصل بیان آئینے اکبری میں موجود ہے راجا مان سنگھ ایک لمبے عرصے تک جیلم کے قلعہ روہتاس اور اٹک قلعہ میں قیام کیا ہزارہ کے مضافات سے بادشاہ کے لیے کشتیاں بنوانے کی غرض سے جنگلات کی کٹائی اور ایک میں شہر کو آباد کیا راجا بال سنگھ کے نام پر مانسہرہ آباد ہوا۔تزک جہانگیری میں بھی حسن ابدال واہ گارڈن اٹک قلعہ اور مانسہرہ شہر کے حوالے سے نور الدین جہانگیر شاید شاہین نے اپنی سوانح حیات میں اس کا ذکر کیا ہے
مانسہرہ | |
---|---|
شہر، ضلع اور تحصیل | |
مانسہرہ شہر کا منظر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | ضلع مانسہرہ |
بلندی | 1,088 میل (3,570 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
مانسہرہ دو لفظوں کا مخفف ہے مان راجا مان سہرا سے سے مراد سرکا تاج
آج کا مانسہرہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک شہر ہے۔ سبزہ زاروں، جھیلوں اور چراگاہوں کی یہ سرزمین ہزارہ سے علاحدہ ہو کر 1976ء میں وجود میں آئی۔ موجودہ ضلع پانچ تحصیلوں مانسہرہ، بالا کوٹ، بفہ پکھل، دربند، تحصیل تناول پھلڑہ، اوگی پر مشتمل ہے۔ ضلع کی سرحدیں کشمیر، شمالی علاقہ جات اور مالاکنڈ ڈویژن سے ملی ہوئی ہیں اور شاہراہِ ریشم بھی اس ضلع سے گزرتی ہے۔ تاریخی طور پر ضلع مانسہرہ سید احمد شہید کی جنگ بالاکوٹ کی و جہ سے مشہور ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں ہمہ گیر ترقی ہونے کے باوجود آج بھی لوگوں کا بڑا ذریعۂ معاش جنگلات ہیں جو لوگوں کی معاشی اور معاشرتی زندگی سنوارنے میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اپنی اخلاقی اقدار کے بارے میں بڑے حساس ہیں۔ سیروسیاحت اِس علاقہ کی تیزی سے ترقی کرنے والی منافع بخش صنعت ہے۔یہاں پر بولی جانی والوں زبانوں میں گوجری‘ہندکو اور پشتو شامل ہیں۔ یہاں مختلف اقوام کے لوگ آباد ہیں جن میں تنولی ، سواتی ، گجر ، اعوان اور سید شامل ہیں۔