Remove ads
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وفاقی حکومت ، آئین پاکستان کے ذریعہ قائم ہوئی From Wikipedia, the free encyclopedia
حکومت پاکستان(انگریزی: Government of Pakistan) وفاقی پارلیمانی نظام ہے۔[1] جس میں صدر پاکستان کا انتخاب عوام کی بجائے منتخب پارلیمان کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سربراہ صدر مملکت ہے جو پاکستان کی افواج کا کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے۔ وزیر اعظم جو انتظامی امور کا سربراہ ہوتا ہے، پارلیمانی اکثریت سے منتخب کیا جاتا ہے۔صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا انتخاب اور تعیناتی بالکل جدا پہلو رکھتے ہیں اور ان کے دور حکومت کا آئینی طور پر آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ 6 ستمبر 2008ء کو پاکستان کے الیکٹورل کالج جو ایوان بالا (سینٹ)، ایوان زیریں (نیشنل اسمبلی) چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ عام طور پر وزیر اعظم ایوان زیریں کی اکثریتی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اور ملک کا انتظام کابینہ کی مدد سے چلاتا ہے جو مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں بالا اور زیریں سے منتخب کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی ارکان اور صوبائی اسمبلی کی ارکان عوام ووٹوں کی ذریعے منتخب کرتے ہیں۔ وزیر اعظم اور صدر اس پارٹی کے منتخب ہوتے ہیں جن کے سب سے زیادہ ارکان یا امیدواران ووٹ جیت چکے ہوں اور باقی پارٹیوں کے نسبت زیادہ نشستیں حاصل کی ہوں۔اسپیکر بھی اکثریتی پارٹی کا منتخب ہوتا ہے، تاہم اپوزیشن پارٹیوں کو بھی بڑے عہدے دیے جا سکتے ہیں۔ ایک آزاد اور جمہوری پارلیمانی نظام میں اسپیکر ایک آزاد امیدوار بھی ہو سکتا ہے اور اپوزیشن سے بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ایک آزاد امیدوار وہ ہوتا ہے جس نے کسی پارٹی کی ٹکٹ پر (نشست پر) الیکشن نہ لڑا ہو۔
ملک | پاکستان |
---|---|
ویب گاہ | pakistan |
سربراہ ریاست | صدر پاکستان (عارف علوی) |
نشست | ایوان صدر پاکستان |
مقننہ | |
مقننہ | مجلس شوریٰ پاکستان |
ایوانِ بالا | ایوان بالا پاکستان |
قائد | صدر ایوان بالا پاکستان (صادق سنجرانی) |
ایوان زیریں | قومی اسمبلی پاکستان |
قائد | اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان (راجہ پرویز اشرف) |
جائے ملاقات | مجلس شوریٰ پاکستان |
انتظامیہ | |
سربراہ حکومت | وزیر اعظم پاکستان (انوار الحق کاکڑ) |
مرکزی حصہ | کابینہ پاکستان |
سول سروس پاکستان | سیکرٹری پاکستان کا قیام |
وزارت | 30 (25 وفاقی وزرا، 5 وزرائے مملکت اور 5 مشیران) |
جواب دہ | قومی اسمبلی پاکستان کو |
عدلیہ | |
عدالت عظمیٰ | عدالت عظمیٰ پاکستان |
منصف اعظم پاکستان | عمر عطا بندیال |
پارلیمانی نظام میں دو جماعتیں اہمیت کی حامل ہوتی ہے ایک وہ جماعت جو تمام جماعتوں سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے اس کو اکثریتی یا حکومتی جماعت کہا جاتا ہے اور دوسری وہ جماعت جو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نشتیں حاصل کرے اسے اپوزیشن پارٹی کہا جاتا ہے مثلاً پاکستان میں 2018ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی سب سے زیادہ نشستیں تھیں تو اس نے حکومت بنا لی اور دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن تھی جو اپوزیشن میں کھڑی ہوئی۔
آئین پاکستان وفاق اور صوبائی حکومت کی تشکیل کرتا ہے۔ آئین کا آرٹیکل90 سے 100 تک وفاقی حکومت کی ساخت جبکہ 129 سے لے کر 140 تک کے آرٹیکلز صوبائی حکومتوں کی ساخت بیان کرتے ہیں۔آرٹیکل 90 کے مطابق:
” | آئین کے تابع وفاقی حکومت کے عاملانہ اختیارات صدر کے نام سے استعمال کیے جائیں گے جو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر مشتمل ہوگی، جو وزیراعظم کے ذریعے کام کرے گی جو وفاق کا چیف ایگیکٹیو ہوتا ہے۔ | “ |
اسی طرح صوبائی حکومتوں کے بارے میں آرٹیکل 129 بیان کرتا ہے:
” | آئین کے تابع صوبائی حکومت کے عاملانہ اختیارات گورنر کے نام سے استعمال کیے جائیں گے جو وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ پر مشتمل ہوگی، جو وزیراعلی کے ذریعے کام کرے گی۔ | “ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.