پاکستانی تحقیقی ادارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
قائد اعظم اکیڈمی پاکستان کا ایک علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کے ماتحت کام کرتا ہے، جس کا مقصد قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی و افکار پر تحقیقی مواد کی اشاعت ہے۔
6 نومبر، 1975ء کو قائد اعظم کے صد سالہ جشنِ پیدائش کے موقع پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے ایک ایسا خود مختار ادارہ بنائے جانے کی تجویز پیش کی تھی جو قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی، ان کے کارناموں اور ان کے افکار و خیالات پر کیے جانے والے تحقیقی کاموں کی نشر و اشاعت کی ذمہ دار ہو۔ اس تجویز کی روشنی میں 25 دسمبر، 1975ء کو وزیر تعلیم عبد الحفیظ پیرزادہ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں قائد اعظم اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کا انتظام ایک بورڈ آف گورنرز سنبھالے گا اور وزیرِ تعلیم اس کے سربراہ ہوں گے۔[1]
9 جنوری، 1976ء کو قائد اعظم اکیڈمی کا قیام باقاعدہ طور پر عمل میں آگیا اور جامعہ کراچی کے شعبۂ صحافت کے سربراہ پروفیسر شریف المجاہد کو اس اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ 28 جنوری، 1976ء کو اس اکیڈمی کو خود مختار ادارے کا درجہ دے دیا گیا۔ ابتدا میں ا س اکیڈمی کو پاکستان سیکریٹریٹ کے ایک بلاک میں قائم کیا گیا مگر نومبر 1979ء میں اسے قائد اعظم کے مزار کے سامنے والے بنگلے میں منتقل کر دیا گیا۔[1]
قائد اعظم اکیڈمی نے دس ہزار سے زیادہ کتابوں پر مشتمل ایک لائبریری قائم کی ہے جس سے قائد اعظم کی زندگی کے مخلف پہلوؤں پر ریسرچ کرنے والے افراد استفادہ کرتے ہیں۔[1]
قائد اعظم اکیڈمی قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کے افکار پر انگریزی، اردو، سندھی زبانوں میں سو سے زیادہ کتابیں شائع کر چکا ہے، جن میں سے کچھ کے نام یہ ہیں:[1]
اس ادارے میں پروفیسر شریف المجاہد، ڈاکٹر یعقوب مغل، ڈاکٹر شہلا کاظمی اور خواجہ رضی حیدر ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت اس ادارے میں ڈائریکٹر کا عہدہ خالی ہے۔ زاہد حسین ابرو اس ادارے کے انچارج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.