برطانوی حکومت والے ہندوستان میں سیاسی جماعت From Wikipedia, the free encyclopedia
کُل ہند مسلم لیگ (آل انڈیا مسلم لیگ) برطانوی انڈیا میں ایک سیاسی جماعت تھی اور برصغیر میں مسلم ریاست کی تشکیل میں سب سے زیادہ کارفرما قوت تھی۔ انڈیا کی تقسیم کے بعد بھی آل انڈیا مسلم لیگ انڈیا میں ایک اہم جماعت کے طور پر قائم رہی۔ خصوصاً کیرلا میں دوسری پارٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر حکومت سازی کی۔ پاکستان کی تشکیل کے بعد مسلم لیگ اکثر موقعوں پر حکومت میں شامل رہی۔
صدر | آغا خان سوم |
---|---|
بانی | نواب وقار الملک خواجہ سلیم اللہ آغا خان سوم سید امیر علی سيد نبی اللہ |
قائد رہنما | محمد علی جناح لیاقت علی خان محمد ظفر اللہ خان خواجہ ناظم الدین حسین شہید سہروردی فضل الحق ملک فیروز خان نون چودھری خلیق الزماں محمد علی بوگرہ |
تاسیس | 30 دسمبر 1906ء | ء
تحلیل | 14 اگست 1947 | ء
جانشین | مسلم لیگی تفرقہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان مسلم لیگ |
صدر دفتر | لکھنؤ |
نظریات | مسلم قوم پرستی قدامت پسند دو قومی نظریہ ہندوستان میں مسلمانوں کے شہری حقوق |
مذہب | اسلام |
بین الاقوامی اشتراک | آل انڈیا مسلم لیگ (لندن باب) |
پارلیمانی نشستیں | 30 / 102 1945 کے عام انتخابات |
انتخابی نشان | |
ہلال اور ستارہ |
مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی-
آل انڈیا مسلم لیگ كا قیام 1906ء میں ڈھاكہ كے مقام پر عمل میں آیا۔ محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كے سالانہ اجلاس كے ختم ہونے پر برصغیر كے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے مسلم عمائدین نے ڈھاكہ كے نواب سلیم اللہ خاں كی دعوت پر ایك خصوصی اجلاس میں شركت كی۔ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ مسلمانوں كی سیاسی راہنمائی كے لیے ایك سیاسی جماعت تشكیل دی جائے۔ یاد رہے كہ سرسید نے مسلمانوں كو سیاست سے دور رہنے كا مشورہ دیا تھا۔ لیكن بیسویں صدی كے آغاز سے كچھ ایسے واقعات رونما ہونے شروع ہوئے كہ مسلمان ایك سیاسی پلیٹ فارم بنانے كی ضرورت محسوس كرنے لگے۔ ڈھاكہ اجلاس كی صدارت نواب وقار الملك نے كی۔ نواب محسن الملك، مولانامحمد علی جوہر، مولانا ظفر علی خاں، حكیم اجمل خاںاور نواب سلیم اللہ خاں سمیت بہت سے اہم مسلم اكابرین اجلاس میں موجود تھے۔ مسلم لیگ كا پہلا صدر سر آغا خان كو چنا گیا۔ مركزی دفتر علی گڑھ میں قائم ہوا۔ تمام صوبوں میں شاخیں بنائی گئیں۔ برطانیہ میں لندن برانچ كا صدر سید امیر علی كو بنایا گیا۔[1]
بھارت کی ہندو اکثریت کا ایک طبقہ مسلمانوں کو خود سے کم تر جانتا تھا۔ مسلمانوں نے ان پر چونکہ کئی سو سال حکومت کی تھی اس لیے وہ مسلمانوں سے بدلہ لینا چاہتے۔ ان حالات میں دیکھتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک الگ سیاسی جماعت مسلم لیگ بنائی۔
آریہ سماج جیسی تحریکیں چلائی گئیں جن کا مقصد تھا اردو زبان اور رسم الخط کو ختم کر کے اس کی جگہ ہندی زبان رائج کی جائے چنانچہ مسلم تہذیب پر حملہ بھی مسلم سیاسی شعور کی بیداری اور مسلم لیگ کے قیام کا محرک ثابت ہوا۔ [حوالہ درکار]
غیر منقسم ہندوستان کے اکثریتی دائیں محاذ نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے گائے کی قربانی پر بھی پابندی عائد کرنی چاہی جس کی وجہ سے ہندو مسلم فسادات ہونے شروع ہو گئے۔
کچھ اور مقاصد درج ذیل ہیں :
اپنے مقاصد پر سمجھوتہ کیے بغیر مسلمانوں اور دیگر قومیتوں کے درمیان کسی قسم کی عداوت کو بڑھنے سے روکنا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.