![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/f9/%25D8%25B7%25D9%2584%25D8%25AD%25D8%25A9_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25B9%25D8%25A8%25D9%258A%25D8%25AF_%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2584%25D9%2587.png/640px-%25D8%25B7%25D9%2584%25D8%25AD%25D8%25A9_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25B9%25D8%25A8%25D9%258A%25D8%25AF_%25D8%25A7%25D9%2584%25D9%2584%25D9%2587.png&w=640&q=50)
طلحہ بن عبید اللہ
صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم / From Wikipedia, the free encyclopedia
طلحہ بن عبیداللہ (28ق.ھ / 36ھ) عشرہ مبشرہ صحابہ کرام رضی اللّٰہ علیہم میں شامل جلیل القدر صحابی رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہیں۔آپ کی کنیت ابو محمد قریشی ہے ، عشرہ مبشرہ میں سے ہیں ، اسلام لانے والوں میں آپ سابقون الاولون میں سے ہیں۔ تمام غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں شریک تھے۔ غزوہ احد میں انھوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی حفاظت کے لیے اپنے ہاتھوں کو بطور ڈھال پیش کر دیا۔ ہاتھوں پر 75 زخم آئے ، انگلیاں سن ہوگئیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ حسین چہرہ گندم گوں بالوں والے تھے۔ ۔ آپ کا نسب یہ تھا طلحہ بن عبید اللہ بن عثمان بن کعب بن لوی، کعب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ جنگ جمل میں شریک ہوئے۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے باوجود یکہ طلحہ ان کے مخالف لشکر یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شریک تھے، جب ان کی شہادت کی خبر سنی تو اتنا روئے کہ آپ کی داڑھی تر ہو گئی، مروان بن حکم نے ان کو تیر سے شہید کیا۔جنگ جمل میں بعمر 64 سال شہید ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ۔[4] [5] [6] [7] [8]
طلحہ بن عبید اللہ | |
---|---|
طلحہ بن عبید اللہ | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 595ء ![]() مکہ ![]() |
وفات | سنہ 656ء (60–61 سال)[1] ![]() بصرہ ![]() |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا [1] ![]() |
قاتل | مروان بن حکم [2] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
زوجہ | حمنہ بنت جحش خولہ بنت قعقاع ام کلثوم بنت ابو بکر قريبہ كبرى بنت ابی اميہ ![]() |
اولاد | محمد بن طلحہ ، موسی بن طلحہ بن عبید اللہ ، عیسی بن طلحہ بن عبید اللہ ، یوسف بن طلحہ ، زکریا بن طلحہ ، ام اسحاق بنت طلحہ ، عائشہ بنت طلحہ ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، عسکری قائد ، صحابی [3]، کاروباری شخصیت [3] ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ![]() |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ احد ، جنگ جمل ، غزوہ خندق ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
عمر کے بعد شوریٰ کے ارکان | |
اختيار خليفہ ثالث | |
عثمان بن عفان |