مروان بن حکم
گورنر مدینہ و اموی حاکم / From Wikipedia, the free encyclopedia
مروان بن حکم کا تعلق بنو امیہ کی دوسری شاخ بنی عاص سے تھا۔ حکم نے فتح مکہ کے بعد اسلام قبول کیا۔ حضرت عثمان نے حکم کے بیٹے مروان کو اپنا سیکرٹری مقرر کیا تھا۔ حضرت عثمان کو اس پر بے حد اعتماد تھا۔ اس لیے مہر خلافت بھی اس کے سپرد کر رکھی تھی۔ جب آپ کے خلاف فسادیوں نے شورش پیدا کی تو حاکم مصر کے نام منسوب خط وغیرہ کی جعلسازی کی ذمہ داری بھی اس پر عائد کی جاتی ہے۔ شہادت عثمان کے بعد مدینہ چھوڑ کر بھاگ نکلا اور معاویہ بن ابو سفیان کے ساتھ جنگ جمل اور جنگ صفین میں حضرت علی کے خلاف لڑا۔ حضرت طلحہ کی شہادت بھی اس کے ہاتھوں ہوئی جو اسی کی فوج کے سربراہ تھے۔ امیر معاویہ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اسے مدینہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ یزید کی موت کے وقت یہ مدینہ ہی میں مقیم تھا۔ جبیر ابن مطعم سے روایت ہے کہ ہم لوگ پیغمبرِ اسلام کی خدمت میں حاضر تھے کہ ادھر سے حکم (مروان کا باپ) گذرا۔ اسے دیکھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے صلب میں جو بچہ ہے اس سے میری امت عذاب اور پریشانی میں مبتلا ہوگی۔[1] اس روایت بارے ابن ابی حاتم کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے اس کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ یہ روایت منکر ہے۔<ref>أبو محمد عبد الرحمن بن محمد بن إدريس بن المنذر التميمي ابن أبي حاتم، الرازي (1427 هـ - 2006 م)۔ العلل۔ 6۔ مطابع الحميضي۔ صفحہ: 555 تحقق من التاريخ في: |date=
(معاونت)</>
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: مروان بن الحكم) ![]() | |||||||
![]() | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 28 مارچ 623ء ![]() مکہ ![]() | ||||||
وفات | 7 مئی 685ء (62 سال) ![]() دمشق ![]() | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
زوجہ | عائشہ بنت معاویہ بن المغیرہ ![]() | ||||||
اولاد | عبدالملک بن مروان ، عبد العزیز بن مروان ، بشر بن مروان ، محمد بن مروان ![]() | ||||||
والد | حکم بن ابی العاص ثقفی ![]() | ||||||
خاندان | خلافت امویہ ![]() | ||||||
مناصب | |||||||
گورنر مدینہ (1 ) ![]() | |||||||
برسر عہدہ 662 – 682 | |||||||
در | سلطنت امویہ | ||||||
| |||||||
![]() ![]() | |||||||
برسر عہدہ جون 684 – 7 مئی 685 | |||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | والی ، سیاست دان ، خلیفہ ![]() | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی ![]() | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | جنگ جمل ، واقعۂ حرہ ، معرکہ مرج راہط (684ء) ![]() | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |