From Wikipedia, the free encyclopedia
ابراہیم علیہ سلام ہی اسرائیل ہے۔ تاریخ لکھنے والوں نے غلط بات مشہور کی ہے کہ یعقوب علیہ سلام ہی اسرائیل ہے کیونکہ بائبل نے جھوٹ اور بات کو تحریف کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔ بائبل ہی ابراہیم علیہ سلام کو تمام قوم کا باب کہتی ہے۔ اور یہ قرآن سے بھی ثابت ہے۔ اللہ نے ابراہیم علیہ سلام کو ہی امام بنایا لوگوں کے لیے ۔ آئیے اس پر ایمانداری سے روشنی ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کتنی سچ بات ہے۔ وَ اِذِ ابۡتَلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّہُنَّ ؕ قَالَ اِنِّیۡ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ؕ قَالَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ؕ قَالَ لَا یَنَالُ عَہۡدِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿124﴾۔ Surat No. 2 Ayat NO. 124
یہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|
جب ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے رب نے کئی کئی باتوں سے آزمایا اور انھوں نے سب کو پورا کر دیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمھیں لوگوں کا امام بنا دوں گا عرض کرنے لگے میری اولاد کو فرمایا میرا وعدہ ظالموں سے نہیں۔ (باب نمبر 17)
جب ابرؔام نِنانوے برس کا ہُوا تب خُداوند ابراؔم کو نظر آیا اور اُس سے کہا کہ مَیں خُدایِ قادِر ہُوں ۔ تو میرے حضور میں چل اور کامِل ہو۔ پیَدایش 17:1۔2 اور میں اپنے اور تیرے درمیان عہد باندھوں گا اور تجھے بہت زیادہ بڑھاؤں گا۔ 3۔ تب ابراؔم سرنگو ہو گیا اور خُدا نے اُس سے ہمکلام ہو کر فرمایاکہ۔ 4۔ دیکھ میرا عہد تیرے ساتھ ہے اور تو سب قوموں کا باپ ہوگا۔ 5. اور تیرا نام پِھر ابراؔم نہیں کہلائیگا بلکہ تیرا نام ابرؔہام ہوگا کیونکہ مَیں تجھے بہت قوموں کا باپ ٹھہرا دیا ہے۔6۔ اور مَیں تجھے بہت برومند کروں گا اور قومیں تیری نسال سے ہوں گی اور بادشاہ تیری اَولاد میں سے برپا ہوں گے۔7.اورمَیں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسال کے درمیان اُنکی سب پُشتوں کے لیے اپنا عہد جو ابدی عہد ہوگا باندھُونگا تاکہ مَیں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔ اب یہاں بات آتی ہے ۔ بائبل نے ابراہیم علیہ سلام کو ابرام سے ابراہیم نام تبدیل کر دیا اسرائیل نہیں نام نہیں دیا کیونکہ وہ یہوداہ کی طرف یہ نام لے جانا چاہتے تھے تاکہ یعقوب سے جو نسل نکلے وہ اسرائیل کہلائے ۔ کیونکہ بائبل کی ہی کتاب سے یعقوب کے ایک بیٹے کا نام یہوداہ تھا اور وہ قبائلی پرست تھا۔ یہودیوں کی چال کامیاب ہو گئی اور مشہور ہو گیا دنیا میں اسرائیل نام یعقوب کو خدا نے دیا جب وہ خدا سے کشتی جیت گیا ۔ یعقوب علیہ سلام نے جائز نکاح راحیل اور ان کی بڑی بہن لیا سے کیا تھا اور دونوں بہنوں کی باندیوں یعنی لونڈیوں کے ساتھ بھی ناجائز تعلوق تھے ۔ یہ بائبل کی پرانی فطرت میں شامل ہے تمام انبیا کرام کو بدنام کرنا ۔ خیر اسرائیل اصل ابراہیم کی نسل کا نام ہے۔ اسرائیل لفظ عبرانی کا ہے جس کا مطلب ہے اللہ کا بندہ ۔ اسرا بندہ ۔ غلام ۔ نوکر ۔ خادم ۔ ئیل کا مطلب خدا کا ۔ ئیل عبرانی میں آرامی اور عربی میں الہ اللہ کی ذات یعنی خدا کے لیے خاص استعمال ہوتا ہے۔ پہلا بیٹا جو ابراہیم علیہ سلام کو اللہ نے عطا کیا وہ اسماعیل علیہ سلام تھے۔ بائبل کہتی ہے ۔ پہلوٹھا بیٹا خدا کے لیے برکت والا ہے۔ دوسرا بیٹا اسحاق ۔ بائبل کے مطابق ہاجرہ نام اسماعیل علیہ سلام کی والدہ کا نام اور سارہ اسحاق علیہ سلام کی والدہ ۔ قرآن والدہ کا نام نہیں بتاتا ۔ Surat No. 14 Ayat NO. 39
اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق ( علیہا السلام ) عطا فرمائے کچھ شک نہیں کہ میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔ اس آیت میں پہلا بیٹا کا نام اسماعیل ہے۔ بائبل کے مطابق اسماعیل علیہ سلام کے بارہ بیٹے تھے۔ اور اِسؔمعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ اَسؔمعیل کا پہلوٹھا نباؔیوت تھا ۔ پِھر قَؔیدار اور اؔوبئیل اور مَؔسبام۔اور مشؔماع اور دُومؔہ اور مؔسّا۔حؔدد اور تَیماؔ اور یطُور اور نؔفیس اور قؔدِمہ۔ یہ اِسؔمعیل علیہ سلام کے بیٹے ہیں اور اِن ہی کے ناموں سے اِنکی بستیاں اور چھاؤنیاں نامزد ہُوئیں اور یہی بارہ اپنے اپنے قبیلہ کے سردار ہُوئے ۔ اور اسحاق کے صرف دو بیٹے تھے۔ عیسو اور یعقوب علیہ سلام جڑوا تھے اپنے بڑے بھائی کے کیونکہ عیسو نے پہلے جنم لیا پھر یعقوب علیہ سلام نے ۔ یعقوب علیہ سلام کے بھی بارہ بیٹے تھے بائبل کے مطابق۔ یعقوب کے بارہ بیٹوں کے نام۔ رُوبن۔ شمعون۔ لاوی۔ یہوداہ۔ اِشکار۔زبولُون۔بنیمین۔ دان۔نفتالی۔جد۔آشر۔ یوسف۔ اور اسرائیل کی اولاد برومنداور کثیرالتعداد اورفراوان اور نہایت زورآور ہو گئی اور وہ مُلک اُن سے بھر گیا۔ اسماعیل کا دوسرا بیٹا قیدار عرب میں آیا اور مدین شہر کو آباد کیا اور مدین شعیب علیہ سلام کا نام ہے جسے بائبل میں مدین کہتے ہیں۔ مدین اسماعیل علیہ سلام کی اولاد سے ہیں اور اسماعیل علیہ سلام باپ ابراہیم علیہ سلام کی وجہ سے اسرائیل ہے۔ اس وجہ سے عیسی مسیح ابن مریم نے کہا تھا وہ نبی جو آئی بنی اسرائیل میں سے آئے گا جس کا نام احمد ہوگا۔ عبرانی لفظ احمد عربی محمد ۔ تو آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بنی اسرائیل میں آئے ابراہیم کی نسل سے ۔ جبکہ اللہ نے کہا نبوت اور کتاب بنی اسرائیل میں رکھی۔ یہودیوں اور نصرانیوں میں کوئی ایک بھی پیغمبر نہیں آیا نہ کتاب رکھی اللہ نے ۔
ابراہیم کے پوتے اور اسحاق کے بیٹے یعقوب کا عبرانی لقب اسرائیل تھا۔ لہذاان کی اولاد بنی اسرائیل کہلائی۔ یعقوب کے بارہ بیٹے تھے اس لیے ابتدا سے بنی اسرئیل بارہ قبیلوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
ابراہیم کا آبائی وطن عراق تھا۔ ابراہیم علیہ السلام عراق سے ہجرت کر کے فلسطین میں آباد ہو گئے۔ سفر ہجرت کے دوران میں آپ نے سارہ اور ہاجرہ سے شادیاں کیں۔ آپ کے چھوٹے بیٹے اسحاق سارہ کے بطن سے تھے جبکہ بڑے بیٹے اسماعیل جو آپ صلی و علیہ وسلم کے جد امجد بھی ہیں ہاجرہ کے بطن سے تھے۔ ابراہیم نے اللہ کے حکم سے اپنے بڑے بیٹے اسماعیل اور ان کی والدہ ہاجرہ کو مکہ میں لاکر آباد کر دیا جبکہ خود سارہ اور چھوٹے بیٹے اسحاق کے ساتھ فلسطین میں ہی مقیم رہے۔
ابراہیم کے چھوٹے بیٹے اسحاق کے بیٹے کا نام یعقوب تھا۔ اپنے والد دادا اور چچا کی طرح آپ بھی اللہ کے برگزیدہ نبی ہوئے۔ یعقوب کے بارہ بیٹے تھے جن میں سب سے چھوٹے یوسف مصر میں ایک بہت بڑے سرکاری عہدے پر متمکن ہوئے تو بے شمار بنی اسرائیل مصر میں جا کر آباد ہو گئے۔ اس دوران میں بھی اس قوم کی ہدایت کے لیے کئی پیغمبر آئے جن میں حضرت ایوب علیہ السلام کافی مشہور ہیں۔ بنی اسرئیل ایک طویل مدت کی آسائش اور حکمرانی کے بعد قبطیوں کی غلامی میں جکڑے گئے تو ان کی رہنمائی اور آزادی کے لیے موسیٰ تشریف لائے۔
موسیٰ بنی اسرائیل کو قبطیوں کی غلامی سے آزاد کراکر بحر احمر کے پار واپس فلسطین میں لے آئے۔ یہاں آپ کے بعد آپ کے بھائی ہارون پیغمبر اور بادشاہ ہوئے۔ اس کے بعد ایک طویل عرصے تک بنی اسرائیل نے فلسطین پر حکومت کی۔ اس دوران میں ان پر اللہ کی طرح طرح کی نعمتیں نازل ہوئیں۔ جیسے من و سلوى وغیرہ تاہم اس قوم نے ان کی قدر نہ کی۔ ان میں سیکڑوں نبی بھیجے گئے، کئی کا انکار کیا گیا، کئی کی نبوت تو قبول کی گئی مگر ان کی نافرمانی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی۔
اس کے بعد بھی اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل کے دو باپ بیٹوں داؤد اور سليمان کوعزت بخشی۔ سلیمان نویں صدی ق م میں فلسطین کے مشہور فرمانروا اور پیغمبر تھے۔ ان کی وفات کے بعددس اسرائیلی قبائل نے ان کے جانشین کی مخالفت کی اور اسرائیل کے نام سے شمالی فلسطین میں اپنی بادشاہت قائم کر لی۔
537 قبل مسیح میں بابل اور نینوا کے حکمران فلسطین پر چڑھ دوڑے۔ انھوں نے بنی اسرائیل کو بڑے پیمانے پر قتل کیا اور ہزاروں کو غلام بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
قرآن کریم میں کئی جگہ اسرائیل کا ذکر آتا ہے۔ ایک سورت کا نام ہی سورۃ بنی اسرائیل ہے۔ یہ قوم اگرچہ بڑی دولت مند تھی مگر دنیا کے مختلف ممالک میں منتشر تھی۔ 1917ء میں برطانیہ نے ان سے وعدہ کیا کہ فلسطین میں ان کی آزاد حکومت قائم کر دی جائے گی۔ لیکن اسرائیلیوں نے ایفائے عہد سے پہلے ہی علاقے میں بسنے والے فلسطینیوں پر بے اندازہ مظالم توڑ کر انھیں اپنے اپنے علاقوں سے کھدیڑ ڈالا اور اپنے طور پر آزادی کا اعلان کر دیا جسے غیر منصفانہ طور پر اول روز ہی سے اسرائیل کی پشت پنا ہی کرنے والی طاقتوں امریکا، برطانیہ روس وغیرہ نے تسلیم کر لیا۔ اور آج تک تقسیم فلسطین کی قراردادیں دنیا بھر کا منہ چڑا رہی ہیں اورغاصب اسرائیلی حکومت قائم ہے۔ [1]
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنۡزِلۡ عَلَيۡنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوۡنُ لَـنَا عِيۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنۡكَۚ وَارۡزُقۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ ۞ ترجمہ:
عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی : اے ہمارے رب : ہم پر آسمان سے کھانے کا خوان نازل فرما تاکہ (وہ دن) ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے عید ہوجائے اور تیری طرف سے نشان (ہو جائے) اور ہمیں رزق عطا فرما اور تو سب سے بہتر رزق عطا فرمانے والا ہے۔
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی : اے ہمارے رب : ہم پر آسمان سے کھانے کا خوان نازل فرما تاکہ (وہ دن) ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے عید ہوجائے اور تیری طرف سے نشان (ہو جائے) اور ہمیں رزق عطا فرما اور تو سب سے بہتر رزق عطا فرمانے والا ہے۔ [2]
عام آدمی کی نظر اور نبی کی نظر :
حواریوں نے جب خوان کی درخواست کی تھی تو کہا تھا ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں اور ہمیں یقین ہوجائے کہ آپ نے سچ کہا تھا ‘ انھوں نے اس خوان سے دنیاوی غرض ‘ یعنی کھانے کو پہلے ذکر کیا اور اخروی غرض ‘ یعنی ایمان کی پختگی کو بعد میں ذکر کیا اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جب دعا کی تو اخروی غرض کو پہلے ذکر کیا اور وہ ہے اگلوں اور پچھلوں کے لیے عید ہونا اور اللہ کی طرف سے نشانی ہونا اور دنیاوی غرض کا بعد میں ذکر کیا اور وہ ہے کہ میں رزق عطا فرما اور اس دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی کہ تو سب سے بہتر رزق عطا فرمانے والا ہے ‘ یہ فرق ہے نبی کی نظر میں اور عام آدمی کی نظر میں۔
عید کے دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے عبادت کی جاتی ہے ‘ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نظر پہلے اللہ کی عبادت کی طرف تھی ‘ پھر فرمایا کہ وہ تیری طرف سے نشانی ہوجائے ‘ یعنی لوگ نزول مائدہ میں غور و فکر کر کے اس کے نازل کرنے والے کی طرف رسائی حاصل کریں اور نظر اور استدلال سے خدا کو پہچانیں ‘ یوں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی نظر ایک بلند مقام سے ‘ اس سے بھی بلند ترک مقام پر پہنچی۔ پھر جب فرمایا ہمیں رزق عطا فرما تو نفس کے حصہ کی طرف نظر کی اور خالق سے مخلوق کی طرف نزول کیا اور جب کہا تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے تو نزول کے بعد پھر خالق کی طرف رجوع کیا ‘ اور یوں اس آیت میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے دو مرتبہ خلق سے خالق اور غیر اللہ سے اللہ کی طرف رجوع کیا۔ اس دعا کے اول میں بھی ان کی نظر اللہ کی طرف تھی اور آخر میں بھی ان کی نظر اللہ کی طرف تھی اور اہل اللہ کا یہی حال ہوتا ہے وہ ہرحال میں اللہ کی طرف نظر رکھتے ہیں۔ اے اللہ ! ہمیں بھی اس بلند مقام سے حظ وافر عطا فرما ! (آمین)
اول اور آخر کے لیے عید ہونے کا معنی :
تاکہ وہ دن ہمارے اول اور آخر کے لیے عید ہوجائے ابن جریج نے کہا اول سے مراد اس وقت کے زندہ لوگ ہیں اور آخر سے مراد بعد میں آنے والے لوگ ہیں۔
سفیان نے کہا اس سے مراد یہ ہے کہ اس دن ہم دو مرتبہ نماز پڑھیں۔
حضرت ابن عباس (رض) نے کہا اس سے مراد یہ ہے کہ جب ہمارے سامنے خوان رکھا جائے تو اول سے لے کر آخر تک سب لوگ کھا لیں۔
سدی نے کہا جس دن مائدہ نازل ہو اس دن کی تعظیم کرتے ہوئے ہم بھی اس دن عید منائیں اور ہمارے بعد آنے والے لوگ بھی۔
امام ابن جریر نے کہا صحیح قول یہ ہے کہ اس دعا کا معنی یہ ہے کہ : یہ دن ہمارے لیے عید ہوجائے اور جس دن یہ خوان نازل ہو ‘ اس دن ہم نماز پڑھیں ‘ جیسے لوگ عید کے دن نماز پڑھتے ہیں۔ [3] 1415 ھ)
بنو اسرائیل پر نازل ہونے والے طعام کا خوان :
امام ابوعیسی محمد بن عیسیٰ ترمذی متوفی 279 ھ روایت کرتے ہیں :
حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آسمان سے جو خوان نازل کیا گیا تھا ‘ اس میں روٹیاں اور گوشت تھا ‘ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس میں نہ خیانت کریں اور نہ اس کو کل کے لیے بچا کر رکھیں۔ انھوں نے خیانت بھی کی اور کل کے لیے بچا کر بھی رکھا ‘ سو ان کو مسخ کر کے بندر اور خنزیر بنادیا گیا۔ [4]
امام ابوجعفر محمد بن جریر طبری متوفی 31٠ ھ روایت کرتے ہیں :
بنو عجل کے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر (رض) کے پہلو میں نماز پڑھی۔ انھوں نے نماز سے فارغ ہو کر مجھ سے پوچھا کیا تمھیں معلوم ہے کہ بنو اسرائیل کے خوان کا کیا معاملہ ہوا تھا ؟ میں نے نہیں۔ انھوں نے کہا بنو اسرائیل نے حضرت عیسیٰ ابن مریم سے سوال کیا کہ ان کے اوپر کھانے کا ایسا خوان نازل کیا جائے جس سے وہ کھانا کھاتے رہیں اور وہ کبھی ختم نہ ہو ‘ ان سے کہا گیا کہ وہ خوان تمھارے پاس رہے گا بشرطیکہ تم اس میں سے کچھ چھپا کر نہ رکھو اور خیانت نہ کرو اور اس میں سے کوئی چیز نہ اٹھاؤ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر تم نے ایسا کیا تم نے ایسا کیا تو میں تم کو ایسا عذاب دوں گا کہ دنیا میں کسی کو ایسا عذاب نہ دیا ہوگا۔ پھر ایک دن بھی نہیں گذرا حتی کہ انھوں نے اس میں سے چھپایا اور اٹھا لیا اور خیانت کی ‘ سو ان کو ایسا عذاب دیا گیا جو دنیا میں کسی کو نہیں دیا گیا تھا اور اے عرب والو ! تم لوگ اونٹوں اور بکریوں کو چراتے تھے ‘ پھر اللہ نے تم میں تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا ‘ جس کے حسب اور نسب کو تم جانتے اور پہچانتے تھے ‘ تمھارے نبی کی زبان سے تم کو اطلاع دی کہ عنقریب تم پورے عرب پر غلبہ پاؤ گے ‘ اور تم کو سونے اور چاندی کے جمع کرنے سے منع کیا اور بخدا تم اب دن رات سونا اور چاندی جمع کر رہے ہو ‘ اور درد ناک عذاب کے مستحق ہو رہے ہو۔
حضرت عمار بیان کرتے ہیں کہ بنو اسرائیل پر مائدہ نازل کیا گیا اس میں جنت کے پھول تھے ‘ ان کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ اس میں سے نہ چھپائیں ‘ نہ خیانت کریں ‘ نہ ذخیرہ کریں ‘ ان لوگوں نے خیانت کی ‘ چھپایا اور ذخیرہ کیا ‘ تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بندر اور خنزیر بنادیا۔ [5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.