یوم کپور
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
عبرانی تقویم میں تشری مہینے کے دسویں دن یوم کِپور منایا جاتا ہےـ یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہےـ اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہےـ چونکہ عشرۃ التوبہ کے دوران انسان انسان سے معافی مانگتا ہے، یوم کِپور توبہ کا آخری موقع ہے جس میں یہودی باجماعت خدا سے معافی مانگتے ہیں، اپنے اعمال کی توبہ کرتے ہیں اور آئندہ سال میں نیکیاں کرنے اور گناہ سے پرہیز کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ یوم کِپور کے روزہ میں کھانے، پینے اور ازدواجی تعلقات سے پرہیز کِیا جاتا ہےـ اس کے علاوہ کام سے بھی پرہیز کِیا جاتا ہے چونکہ انسان کا تمام وقت شول (یہودی معبد) میں گزرتا ہے یا پھر گھر میں بیٹھ کر فرداً یا خاندان کے ساتھ عبادت میں۔
یوم کپور | |
---|---|
یہودی دوران عبادت میں ایک سیناگاگ میں یوم کپور کے موقع پر، مصور موریسائی گوٹلیب (1878) عبرانی: יוֹם כִּפּוּר یا יום הכיפורים | |
منانے والے | یہودی، سامری اور کچھ مسیحی گروہ |
قسم | یہودی |
اہمیت | ذاتی اور قومی گناہوں کا کفارہ، ہر شخص کی تقدیر آنے والے سال کے لیے مہر کر دی جاتی ہے۔ |
رسومات | روزہ، عبادت، جسمانی خوشیوں سے پرہیز، کام سے گریز |
تاریخ | تشری کے دسویں دن |
منسلک | راس السنہ، اس سے پہلے یوم کِپور 2015 میں: عرفہ کے دن ہجری تقویم کے مطابق |
یوم کِپور کی شام شُول میں گزرتی ہے جہاں خازان (دعا خواں) "کول نِیدرے" نامی ایک دعا تلاوت سے پڑھتا ہےـ اس شام میں دوست عزیزوں سے معافی مانگنے کا بھی آخری موقع ملتا ہےـ
یوم کِپور کی صبح ایک فرد صبح سے شام تک شُول میں گزارتا ہے۔ جس دوران تورات کے کچھ حصے پڑھے جاتے ہیں اور مزید توبہ کی باجماعت دعائیں کی جاتی ہیں ـ اس کے علاوہ اس موقع پرجن دوست عزیزوں کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے، ان کی فلاح کی دعا کی جاتے ہے، جس کو کادش کہا جاتا ہےـ اس کے بعد کھر آکر خاندان کے ساتھ یا پھر شُول ہی میں یوم کِپور کا روزہ کھولا جاتا ہےـ
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.