Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
کنیسہ (انگریزی: shul، یونانی:synagogue) یہودی معبد کو کہتے ہیں۔ عبرانی میں اس کو بیت تفیلہ (عبادت گاہ) یا بیت کنیست (جماعت خانہ) بھی کہا جاتا ہے۔
یہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|
عموماً ہر شول میں ایک بڑا سا کمرہ ہوتا ہے۔ جس میں جماعت اکٹھا ہوتی ہے، دو تین چھوٹے کمرے ہوتے ہیں اور کئی میں درسِ تورات کے لیے ایک الگ کمرہ ہوتا ہے جس کو بیت مِدراش کہتے ہیں ـ بڑے شولوں میں اکثر مِقواہ بھی موجود ہوتا ہے جو غسل کے لیے ہوتا ہےـ
شول کی جو دیوار یروشلم کی طرف ہوتی ہے، اس کے ساتھ ایک الماری لگی ہوتی ہے جس کو ارون قودیش کہا جاتا ہےـ اس میں تورات کا مٹھا (scroll) رکھا جاتا ہےـ اس کو صرف خاص مواقع پر ارون سے نکالا جاتا ہے چونکہ جب بھی تورات سامنے ہو تو اس کو پیٹھ نہیں کی جا سکتی ـ
جماعت تورات اور یروشلم کی طرف رخ کر کہ عبادت کرتی ہےـ مرد اور عورتیں الگ بیٹھتے ہیں ـ کئی میں مردوں اور عورتوں کی جماعت ساتھ ساتھ بیٹھتی ہوتی ہے اور ان کے بیچھ میں پردہ کھینجا ہوا ہوتا ہےـ کئی شولوں میں عورتوں کی جماعت مردوں کے پیچھے ہوتی ہےـ تقلید پسند شولوں میں عورتوں کی جماعت مردوں کے پیچھے ایک بالکونی میں بیٹھتی ہےـ
ہال کے بیچھ میں ایک منبر سا ہوتا ہے جس پر سے تہواروں پر توارت سے خزّان تلاوت کرتا ہے اور حاخام درس دیتا ہےـ
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.