پونگل (تہوار)
From Wikipedia, the free encyclopedia
پونگل (انگریزی: Pongal) جنوبی بھارت بالخصوص تمل لوگوں کا ایک زرعی تہوار ہے۔ اسے تھائی پونگل یا تائی پونگل (தைப்பொங்கல்) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار کئی دنوں تک منایا جاتا ہے۔[2][3][4][5] تمل شمسی تقویم کے اعتبار سے یہ تہوار تائی ماہ کے آغاز میں منایا جاتا ہے[4] اور انگریزی تقویم میں یہ عموما 14 جنوری کو آتا ہے۔[2][6] یہ تہوار سورج دیوتا کے لیے منایا جاتا ہے۔[7] اسی دن مکر سنکرانتی بھی منائی جاتی ہے۔ بھارت کے کئی علاقوں میں ان ہی ایام میں مختلف زرعی تہوار منائے حاتے ہیں۔[8][9][10] پونگل تین دنوں پر مشتمل تہوار ہے۔ پہلا دن بھوگی پونگل، دوسرا دن سوریا پونگل اور تیسرا دن ماٹو پونگل کہلاتا ہے۔[8]
Pongal பொங்கல் | |
---|---|
منانے والے | بھارت، سری لنکا، ملائیشیا، ریاست ہائے متحدہ، انڈونیشیا، موریشس، سنگاپور، مملکت متحدہ، جنوبی افریقا، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، قطر، سلطنت عمان، بحرین، کویت، نیوزی لینڈ میں مقیم تمل لوگ |
قسم | تمل تہوار |
اہمیت | زرعی تہوار۔ کھیتی لے لیے سوریا دیوتا کا شکریہ 4 دن طویل |
تقریبات | Pongal dish, decorations, flour dishes, home coming, prayers, processions, gift giving[1] |
تاریخ | First day of the month of Thai (Tamil calendar) |
منسلک | مکر سنکرانتی Magh Bihu |
بھارت میں تمل ناڈو اور پڈوچیری میں مقیم تمل لوگوں کا خاص تہوار ہے۔[5][11] بھارت کے علاوہ سری لنکا[12][13] میں تمل لوگ بڑی تعداد میں مقیم ہیں اور وہاں بھی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ ملائیشیا، [14][15][16][17]، موریشس[18][19]سنگاپور، [20] ریاستہائے متحدہ امریکا، مملکت متحدہ اور کینیڈا میں مقیم بھارتی تمل لوگوں کے درمیان یہ تہوار بہت مقبول ہے۔[21][22][23]