مملکت متحدہ
یورپ کا ایک ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
مملکت متحدہ برطانیہ عظمیٰ و شمالی آئرستان (United Kingdom of Great Britain and Northern Ireland)، جسے عام طور پر مملکت متحدہ (United Kingdom) یا برطانیہ (Britain) کے طور پر جانا جاتا ہے، شمال مغربی یورپ کا ایک ملک ہے۔ یہ جزیرہ برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے علاوہ ملحقہ سمندر کے مختلف جزائر پر پھیلا ہوا ہے۔
مملکت متحدہ | |
---|---|
برطانوی پرچم | نشان |
شعار(فرانسیسی میں: Dieu et mon droit) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 54°36′N 2°00′W [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | لندن |
سرکاری زبان | انگریزی |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | آئینی بادشاہت |
اعلی ترین منصب | چارلس سوم (8 ستمبر 2022–) |
سربراہ حکومت | رشی سنک (25 اکتوبر 2022–) |
مقننہ | مملکت متحدہ کی پارلیمان |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 12 اپریل 1927 |
عمر کی حدبندیاں | |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | |
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | پاؤنڈ اسٹرلنگ |
مرکزی بینک | بینک آف انگلینڈ |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت±00:00 (معیاری وقت ) |
ٹریفک سمت | بائیں |
ڈومین نیم | uk. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | GB |
بین الاقوامی فون کوڈ | +44 |
درستی - ترمیم |
برطانیہ کے چاروں طرف بحر اوقیانوس اور اس کے ذیلی بحیرے ہیں جن میں بحیرہ شمال، رودباد انگلستان، بحیرہ سیلٹک اور بحیرہ آئرش شامل ہیں۔
برطانیہ چینل سرنگ کے ذریعے فرانس سے منسلک ہے جو رودباد انگلستان کے نیچے سے گذرتی ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ جمہوریہ آئرلینڈ کے ساتھ ملتا ہے۔
در حقیقت مملکت برطانیہ ایک سیاسی اتحاد ہے جو 4 ممالک انگلستان، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ سے مل کر بنا ہے۔ ان کے علاوہ دنیا بھر میں برطانیہ کے دیگر کئی مقبوضات بھی ہیں جن میں برمودا، جبل الطارق یا جبرالٹر، مونٹسیرٹ اور سینٹ ہلینا بھی شامل ہیں۔
برطانیہ ایک آئینی بادشاہت ہے جو دولت مشترکہ کے 16 ممالک کی طرح شہنشاہ چارلس سوم کو اپنا حکمران تصور کرتی ہے۔
برطانیہ جی 8 کا رکن اور انتہائی ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس کی معیشت دنیا کی پانچویں اور یورپ کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے جس کا اندازہ 2.2 کھرب امریکی ڈالرز ہے۔ برطانیہ آبادی کے لحاظ سے یورپی یونین کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے جس کی آبادی 60.2 ملین ہے۔ برطانیہ شمالی اوقیانوسی معاہدہ (نیٹو) اور اقوام متحدہ کا بانی رکن اور سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ برطانیہ دنیا کی بڑی جوہری طاقتوں میں سے ایک ہے۔ یہ یورپی یونین کا بھی رکن ہے۔
سلطنت برطانیہ کے خاتمے کے باوجود انگریزی زبان کے عالمی استعمال اور دولت مشترکہ کے باعث برطانیہ کے اثرات ابھی بھی دنیا پر باقی ہیں۔