دولت مشترکہ ممالک
بین الحکومتی تنظیم / From Wikipedia, the free encyclopedia
اقوام کی دولت مشترکہ ان ملکوں کی تنظیم ہے جو برطانیہ کی نو آبادیاتی رہے ہیں۔ یہ تنظیم 1926ء میں اس وقت قائم ہوئی جب سلطنت برطانیہ کا زوال شروع ہوا۔ اس تنظیم کے 53 رکن ممالک ہیں جن میں پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر دولت مشترکہ بھی موجود ہیں جن میں آسٹریلیا کی دولت مشترکہ اور آزاد ممالک کی دولت مشترکہ شامل ہیں لیکن اقوام کی دولت مشترکہ ایک الگ تنظیم ہے۔
دولت مشترکہ ممالک |
||||||
---|---|---|---|---|---|---|
|
||||||
دولتِ مشترکہ
موجودہ اراکین معطل شدہ اراکین سابقہ اراکین اراکین پر منحصر علاقہ جات اراکین
معطّل شدہ اراکین |
||||||
صدر دفاتر | مرلبورو ہاؤس ، لندن ، مملکتِ متحدہ | |||||
دفتری زبان | انگریزی | |||||
رہنما | ||||||
- | دولت مشترکہ کا صدر | ملکہ ایلیزبیتھ دوم (since 6 February 1952) |
||||
- | معتمد عام | Baroness Patricia Scotland (since 1 اپریل 2008) |
||||
- | سربراہ دفتر | جولیا گلارڈ (since 28 اکتوبر 2011) |
||||
اسٹیبلشمنٹ | ||||||
- | Balfour Declaration | 18 نومبر 1926 | ||||
- | Statute of Westminster | 11 دسمبر 1931 | ||||
- | London Declaration | 28 اپریل 1949 | ||||
رقبہ | ||||||
- | کل | 31,462,574 کلومیٹر2 12,147,768 مربع میل |
||||
آبادی | ||||||
- | 2005 تخمینہ | 2,100,000,000 | ||||
- | کثافت | 61.09/کلومیٹر2 158.2/مربع میل |
||||
ویب سائٹ thecommonwealth.org |
اقوام کی دولت مشترکہ کی اصطلاح 1884ء میں لارڈ روزبیری کے دورۂ آسٹریلیا کے موقع پر وجود میں آئی۔ دولت مشترکہ سیاسی تنظیم نہیں۔ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں جبکہ تنظیمی معاملات معتمد عام (سیکرٹری جنرل) دیکھتا ہے تاہم یہ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ یا معتمد عام کا کسی رکن ملک یا اس کی حکومت پر کوئی اختیار نہیں اور تمام 53 رکن ممالک آزاد ہیں۔ تنظیم کے قائم کرنے کا مقصد رکن ممالک میں
- اقتصادی تعاون کو فروغ دینا
- جمہوریت کو فروغ دینا
- اور حقوق انسانی کی پاسداری ہے۔