متحدہ عرب امارات
سات امارات پر مشتمل ایک خلیجی ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
متحدہ عرب امارات (عربی: دولة الإمارات العربية المتحدة) جزیرہ نمائے عرب کے جنوب مشرقی ساحلوں پر واقع ایک ملک ہے جو 7 امارات: ابوظہبی، عجمان، دبئی، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور ام القوین پر مشتمل ہے۔ 1971ء سے پہلے، یہ ریاستیں ریاستہائے ساحل متصالح (Trucial States) کہلاتی تھیں۔
اجمالی معلومات متحدہ عرب امارات, زمین و آبادی ...
متحدہ عرب امارات | |
---|---|
متحدہ عرب امارات کا پرچم | نشان |
ترانہ: عیشی بلادی | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 24°24′N 54°18′E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | ابو ظہبی |
سرکاری زبان | عربی [2] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | وفاقی بادشاہت ، مطلق العنان بادشاہت ، آئینی بادشاہت [3][4] |
اعلی ترین منصب | محمد بن زايد آل نہيان (14 مئی 2022–) خلیفہ بن زاید آل نہیان (3 نومبر 2004–13 مئی 2022) زاید بن سلطان آل نہیان (2 دسمبر 1971–2 نومبر 2004) |
سربراہ حکومت | محمد بن راشد آل مکتوم |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1971 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | اماراتی درہم |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+04:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [5] |
ڈومین نیم | ae. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | AE |
بین الاقوامی فون کوڈ | +971 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
متحدہ عرب امارات کی سرحدیں سلطنة عُمان اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔ یہ ملک تیل اور قدرتی گیس کی دولت سے مالامال ہے اور اس کا انکشاف 1970ء میں ہونے والی براہ ِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ہونے والی دریافتوں میں ہوا۔ جس کی بدولت متحدہ عرب امارات کا شمارجلد ہی نہایت امیر ریاستوں میں ہونے لگا۔ متحدہ عرب امارات انسانی فلاح و بہبود کے جدول میں ایشیا کے بہتر ملکوں میں سے ایک اور دنیا کا 39 واں ملک ہے۔