آسٹریلیا
براعظم آسٹریلیا کا تعارف / From Wikipedia, the free encyclopedia
دولت مشترکہ آسٹریلیا (Commonwealth of Australia) جنوبی نصف کُرے کا ایک ملک ہے جو دنیا کے سب سے چھوٹے براعظم پر مشتمل ہے۔ اس میں تسمانیہ کا بڑا جزیرہ اور بحر جنوبی، بحر ہند اور بحر الکاہل کے کئی چھوٹے بڑے جزائر شامل ہیں۔ اس کے ہمسایہ ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور پاپوا نیو گنی شمال کی طرف، سولومن جزائر، وانواتو اور نیو کیلیڈونیا شمال مشرق کی طرف اور نیوزی لینڈ جنوب مشرق کی طرف موجود ہے۔
آسٹریلیا | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: There's NOTHING like Australia) (2010–)[1] | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 25°S 133°E [2] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | کینبرا [3] |
سرکاری زبان | آسٹریلوی انگریزی [4][5] |
آبادی | |
|
|
|
|
گھرانے | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | بالواسطہ جمہوریت [6]، آئینی بادشاہت [7][8]، وفاق [9] |
اعلی ترین منصب | چارلس سوم (8 ستمبر 2022–) |
سربراہ حکومت | انتھونی البانیز (23 مئی 2022–) |
مقننہ | پارلیمان آسٹریلیا [10] |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1 جنوری 1901[11] |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | |
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | آسٹریلوی ڈالر [12][13][14] |
مرکزی بینک | ریزرو بینک آف آسٹریلیا [15] |
ٹریفک سمت | بائیں [16] |
ڈومین نیم | au. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | AU[17] |
بین الاقوامی فون کوڈ | +61[18] |
درستی - ترمیم |
آسٹریلیا کا مرکزی حصہ 42000 سال سے قدیمی آسٹریلین لوگوں سے آباد رہا ہے۔ شمال سے آنے والے اکا دکا ماہی گیروں اور یورپی مہم جوؤں اور تاجروں نے 17ویں صدی میں ادھر آنا شروع کر دیا تھا۔ 1770ءمیں، آسٹریلیا کے مشرقی نصف حصہ پر برطانیہ نے دعویٰ کیا۔ اسے پھر 26 جنوری 1788ء میں، نیو ساؤتھ ویلز کی کالونی کا حصہ بنا دیا گیا۔ جونہی آبادی بڑھتی گئی اور نئے علاقے دریافت ہوتے گئے، 19ویں صدی تک ادھر مزید پانچ کالونیاں بھی بنا دی گئیں۔
یکم جنوری1901ء کو، ان 6 کالونیوں نے مل کر ایک فیڈریشن بنائی اور اس طرح دولت مشترکہ آسٹریلیا وجود میں آئی۔ فیڈریشن سے لے کر اب تک، آسٹریلیا میں معتدل جمہوری سیاسی نظام موجود ہے اور یہ ابھی تک دولت مشترکہ ہے۔ اس کا دار الحکومت کینبرا ہے۔ اس کی آبادی 2 کروڑ 10 لاکھ ہے اور یہ مین لینڈ کے دارلحکومتوں سڈنی، میلبورن، برسبن، پرتھ اور ایڈیلیڈ میں پھیلا ہوا ہے۔