قطر
From Wikipedia, the free encyclopedia
قطر (/ˈkætɑːr/،[5] /ˈkɑːtɑːr/ ( سنیے)، /ˈkɑːtər/ or /kəˈtɑːr/ ( سنیے);[6] عربی: قطر Qaṭar [ˈqɑtˤɑr]; علاقائی ہجے: [ˈɡɪtˤɑr])،[7][8] (عربی: دولة قطر Dawlat Qaṭar) مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے جو جزیرہ نمائے عرب کے جزیرہ نمائے قطر میں واقع ہے۔ یہ ایک خود مختار ریاست ہے مگر اس بات پر اختلاف ہے کہ آیا یہ دستوری بادشاہت ہے یا مطلق العنان بادشاہت ہے۔[9][10][11][12][13][14] اس کی زمینی سرحد خلیج فارس اور خلیج بحرین سے ملتی ہیں۔ خلیج فارس قطر کو بحرین سے الگ کرتا ہے۔ 2017ء میں اس کی کل آبادی 2.6 ملین تھی جس میں 313,000 قطری شہری اور 2.3 تارکین وطن ہیں۔[15] قطر کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔[16] قطر دنیا کا سب سے زیادہ فی کس آمدنی اور فہرست ممالک بلحاظ فی کس خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید) والا ملک ہے۔ قطر عالمی بینک اعلیٰ آمدن معیشت والا ملک ہے۔ قطر دنیا کا تیسرا قدرتی گیس کا ثابت شدہ ذخائر والا ملک بھی ہے۔[17]
قطر | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: Where dreams come to life) | |
ترانہ: السلام الامیری | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 25°16′10″N 51°12′46″E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | دوحہ |
سرکاری زبان | عربی [2] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | آئینی بادشاہت |
اعلی ترین منصب | تمیم بن حمد الثانی (25 جون 2013–)[3] |
سربراہ حکومت | محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی (2023–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1870 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+03:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [4] |
ڈومین نیم | qa. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | QA |
بین الاقوامی فون کوڈ | +974 |
درستی - ترمیم |
قطر ہر آل ثانی کی حکومت ہے اور اس کے موجودہ حکمران محمد بن ثانی الثانی ہیں۔ آل ثانی نے 1868ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی اور اسے آزاد ریاست کا درجہ دیا۔ 20ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے بعد قطر سلطنت برطانیہ کا حصہ بنا اور 1971ء میں آزادی حاصل کی۔ 2003ء میں آئین قطر کو 98% کی اکثریت کے ساتھ منظوری ملی۔[18][19] 21ویں صدی میں عرب دنیا کی اہم طاقت بن کر ابھرا۔ اس کا الجزیرہ میڈیا نیٹورک دنیا بھی میں اپنے معیار، مالیات اور ترقی کے لیے مشہور ہے۔۔ اس نے عرب بہار کے دوران میں کئی باغی گروہوں کو تعاون دیا۔[20][21][22] [23][24] فی الحال قطر سفارتی بحران سے دوچار ہے۔ اس پر 2017ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پابندی لگادی تھی۔