خلیج فارس
بحیرہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
خلیج فارس (فارسی کھاڑی) جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع خلیج ہے۔ یہ تجارتی نقطہ نظر سے دنیا کے اہم ترین آبی علاقوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایران، عراق اور بعض عرب ریاستوں کو بحر ہند سے ملاتی ہے۔
خلیج فارس 1980ء سے 1988ء کے درمیان ایران عراق جنگ کے باعث دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تیل کے ذخائر پر حملے کیے۔ 1991ء میں جنگ خلیج کے موقع پر خلیج فارس ایک مرتبہ پھر جنگ کی زد میں آئی جب امریکا نے کویت پر عراق کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے اتحادیوں کی مدد سے عراق پر حملہ کیا۔
خلیج فارس مچھلیوں، شعب البحر اور موتیوں کی دولت سے مالا مال ہے لیکن گذشتہ تین دہائیوں میں جنگوں کے درمیان تیل کے ذخائر میں رساؤ کے باعث آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔