![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c5/Bundesarchiv_Bild_183-B0628-0015-035%252C_Nikita_S._Chruschtschow.jpg/640px-Bundesarchiv_Bild_183-B0628-0015-035%252C_Nikita_S._Chruschtschow.jpg&w=640&q=50)
نکیتا خروشچیف
From Wikipedia, the free encyclopedia
روسی سیاست دان۔ یوکرین کے سرحدی علاقے میں ایک مزدور خاندان میں پیدا ہوئے۔ والد ایک کان میں کام کرتے تھے۔ ابتدائی زندگی میں مویشی چرائے۔ اس کے بعد یوکرین کی ایک فیکڑی میں ملازم ہو گئے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران میں روسی فوج میں بھرتی ہوئے۔ جنگ کے اواخر میں کیمونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے اور سرخ فوج میں شامل ہو کر زار کے خلاف جنگوں میں حصہ لیا۔ 1921ء میں یوکرین چلے گئے اور لوہے کے کانوں میں کام کرنے کے ساتھ ہائی اسکول میں داخلہ بھی لے لیا۔ 1929ء سے 1931ء تک ماس کو کی صنعتی اکیڈیمی میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں ماس کو کی علاقائی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری ہو گئے۔ اس کمیٹی کے سپرد اس علاقے کے صنعتی ترقی اور ماس کو کی زیر زمین ریل کی تعمیر کا کام تھا۔ اس سلسلے میں انھیں آرڈر آف لینن کا اعزاز دیا گیا۔
نکیتا خروشچیف | |
---|---|
(روسی میں: Никита Сергеевич Хрущёв) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1894ء [1] ![]() |
وفات | 11 ستمبر 1971ء (77 سال)[1][2][3][4][5][6][7] ![]() ماسکو [8] ![]() |
وجہ وفات | دورۂ قلب ![]() |
طرز وفات | طبعی موت ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
نسل | روسی [9][10][11] ![]() |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد (1918–) ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، فوجی افسر ، انقلابی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [12][13] ![]() |
شعبۂ عمل | سیاست [14] ![]() |
عسکری خدمات | |
وفاداری | سوویت اتحاد ![]() |
شاخ | سرخ فوج ![]() |
عہدہ | لیفٹیننٹ جنرل (1943–) ![]() |
لڑائیاں اور جنگیں | مشرقی محاذ (روسی جنگ عظیم) ، دوسری جنگ عظیم ، پہلی جنگ عظیم ![]() |
اعزازات | |
سوویت اتحاد کے ہیرو (1964) ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ہیرو آف سوشلسٹ لیبر (1961) لینن امن انعام (1959) ہیرو آف سوشلسٹ لیبر (1957) ![]() ٹائم سال کی شخصیت (1957) ہیرو آف سوشلسٹ لیبر (1954) ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() | |
دستخط | |
![]() | |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
1937ء میں سوویٹ پارلمینٹ کے ارکان منتخب ہوئے۔ اور 1938ء میں یوکرین کی کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ سیکریڑی مقرر کیے گئے۔ 1941ء میں جب نازی جرمنی نے روس پر حملہ کیا تو خروشیف نے یوکرین میں گوریلا دستوں کو منظم کیا اور جرمن فوجوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 1949ء میں روس میں زرعی کام کی نگرانی کا کام سنبھالا۔ 1953ء میں مارشل اسٹالن کی وفات کے بعد کمیونسٹ پارتی کے فرسٹ سیکرٹری مقرر ہوئے اور مارچ 1958ء میں مارشل بلگان کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1964ء میں ریٹائر ہو گئے۔ نہایت منھ پھٹ لیکن نہایت ذہین اور خوش مزاج تھے۔ اس کے عہد میں روس کی داخلی اور خارجی پالیسیوں میں نرمی پیدا ہوئی۔ امریکا سے تعلقات قدرے بہتر ہو گئے لیکن چین کے ساتھ خراب ہو گئے۔ چین نے ان پر ’’ترمیم پسندی‘‘ اور امریکا کی بے جا خوشامد کا الزام لگایا۔