لینن امن انعام
From Wikipedia, the free encyclopedia
بین الاقوامی لینن امن انعام (روسی: международная Ленинская премия мира ) سوویت اتحاد کے ولادیمیر لینن کے نام پر ایک اعزاز ہے۔ یہ سوویت حکومت کی طرف سے مقرر ایک پینل کی طرف سے دیا جاتا ہے، یہ ان قابل ذکر افراد کو دیا جاتا ہے جو "کامریڈ کے درمیان امن کو تقویت بخشیں"۔ یہ بطور لوگوں کے درمیان امن کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی سٹالن انعام شروع کیا گیا، لیکن بعد میں اسٹالن ازم کے زوال کے بعد اسے لوگوں کے درمیان امن کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی لینن انعام (روسی: Международная Ленинская премия «За укрепление мира между народами» ) کر دیا گیا ہے۔ نوبل انعام کے برعکس، لینن انعام ہر سال کسی ایک فرد یا ادارے کو نہیں بلکہ ایک ساتھ کئی افراد کو یہ انعام دیا جاتا ہے۔ لینن انعام ان افراد ک ودیا جاتا ہے جو اشتمالی نہیں اور سوویت شہری نہیں لیکن سوویت یونین کے حامی ہیں۔ قابل ذکر وصول کنندگان میں شامل ہیں: فیڈل کاسترو، سلواڈور الینڈ، سین میک برائیڈ، انجیلا ڈیوس، پابلو پکاسو، Oscar Niemeyer، عبد الستار ایدھی اور نیلسن منڈیلا۔