![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c2/India_Odisha_Mayurbhanj_district.svg/langur-640px-India_Odisha_Mayurbhanj_district.svg.png&w=640&q=50)
میوربھنج ضلع
صوبہ اڈیشا کا ایک ضلع / From Wikipedia, the free encyclopedia
میوربھنج ضلع (انگریزی: Mayurbhanj district) مشرقی بھارت کے ایک صوبہ اڈیشا (سابق نام: اڑیسہ) کا رقبہ و ایریا کے اعتبار سے سب سے بڑا ضلع ہے۔[1] [2] جس کا صدر دفتر باریپادا میں ہے۔ دیگر اہم شہروں میں رائیرنگ پور ، کرنجیا اور اڈالا ہیں۔ 2011ء تک گنجام ضلع اور کٹک ضلع کے بعد؛ (30 میں سے) یہ ضلع اڈیشا کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا ضلع ہے۔[3]
اجمالی معلومات ମୟୁରଭଞ ଜିଲ୍ଲା, ملک ...
ମୟୁରଭଞ ଜିଲ୍ଲା | |
---|---|
ضلع | |
![]() Location in Odisha, India | |
ملک | ![]() |
ریاست | اوڈیشا |
صدر مرکز | باریپادا |
حکومت | |
• ضلع مجسٹریٹ و کلیکٹر | وِنیت بھردواج آئی،اے،ایس |
• ممبر آف پارلیمنٹ | بشویشور توڑو (2019) بھارتیہ جنتا پارٹی |
رقبہ | |
• کل | 10,418 کلومیٹر2 (4,022 میل مربع) |
بلندی | 559.31 میل (1,835.01 فٹ) |
زبانیں | |
• دفتری | اڈیہ زبان, انگریزی زبان |
• دیگر مقامی زبانیں | سنتالی، ہو، منڈا |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 757 xxx |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | OR-11/OD-11 |
انسانی جنسی تناسب | 1,005 مذکر/مؤنث |
خواندگی | 65.98% |
لوک سبھا انتخابی حلقہ | میوربھنج |
اوڈیشا قانون ساز اسمبلی | 09 |
موسم | بھارت کے موسمی خطے (کوپن کی موسمی زمرہ بندی) |
بارندگی | 1,648.2 ملیمیٹر (64.89 انچ) |
ویب سائٹ | www |
بند کریں
میوربھنج ضلع 10،418 مربع کلومیٹر (4،022 مربع میل) جغرافیائی رقبہ پر محیط ہے اور صوبہ کے شمال مشرق علاقہ میں واقع ہے۔ یہ شمال مشرق میں مغربی بنگال کے جھرگرام ضلع سے، شمال کی طرف جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم اور مغربی سنگھ بھوم اضلاع سے اور جنوب مشرق میں بالاسور ضلع سے اور مغرب میں کیندوجھر ضلع سے متصل ہے۔[2]