اوڑیا زبان
ایک بھارتی زبان / From Wikipedia, the free encyclopedia
اوڑیا تلفظ [oˈɽiaː] ( سنیے)[11] (سابق نام: اُڑِیا) بھارت کی ریاست اْوڑِشا میں بولی جانے والی ایک ہند آریائی زبان ہے۔[12] یہ اوڑشا (سابق نام: اُڑیسا) کی سرکاری زبان ہے، جہاں کی %82 آبادی اْوڑیا بولتی ہے۔ یہ زبان مغربی بنگال ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں بھی بولی جاتی ہے، اوڑیا بھارت کی ایک سرکاری زبان ہے۔ یہ جھارکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان بھی ہے۔[13][14][15] چھتیس گڑھ میں کم از کم 10 لاکھ افراد کی بڑی آبادی بھی یہ زبان بولتی ہے۔
اجمالی معلومات اْوڑِیا زبان, تلفظ ...
اْوڑِیا زبان | |
---|---|
Odia | |
ଓଡ଼ିଆ | |
'اوڑیا' اوڑیا نظام کتابت میں | |
تلفظ | [oˈɽiaː] ( سنیے) |
مقامی | بھارت |
علاقہ | اْوڑِشا، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش |
نسلیت | اوڑیا قوم |
مقامی متکلمین | 35 ملین (2011–2019)[1][2] متکلمین بطور دوسری زبان: 4 ملین[3] |
ہند یورپی
| |
ابتدائی شکل | پراکرت
|
لہجے |
|
اوڑیا نظام کتابت اوڑیا بریل | |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | بھارت |
منظم از | اوڑشا ساہتیہ اکیڈمی، حکومت اوڑشا[7] |
زبان رموز | |
آیزو 639-1 | or |
آیزو 639-2 | ori |
آیزو 639-3 | ori – مشمولہ رمزانفرادی رموز: ory – Odia spv – سمبلپوری ort – آدیباسی (کوٹیہ) dso – دیسیہ ([ort] کی نقل)[8] |
گلوٹولاگ | macr1269 میکرو-اوڑیا(اوڈرا)[9]oriy1255 اوڑیا[10] |
اوڑیا اکثریت یا تکثیر
اہم اوڑیا اقلیت |
بند کریں
ویکیپیڈیا، آزاد دائرۃ المعارف اوڑیا زبان میں |
اوڑشا اپنی لمبی ادبی تاریخ رکھنے اور دوسری زبانوں سے بڑے پیمانہ پر استعارات نہ لینے کی بنا پر ایک کلاسیکی زبان نامزد کی جانے والی چھٹی بھارتی زبان ہے۔[16][17][18][19] اوڑیا میں قدیم ترین مشہور نوشتہ 10ویں صدی عیسوی کا ہے۔[20]