اسلام
قرآن اور احادیث کی تعلیمات پر مبنی توحیدی مذہب / From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام ایک توحیدی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے، حضرت محمد ﷺ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک پہنچائی گئی آخری الہامی کتاب (قرآن مجيد) کی تعلیمات پر قائم ہے۔ یعنی دنیاوی اعتبار سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی اسلام (اور مسلم نظریے کے مطابق گذشتہ ادیان کی اصلاح) کا آغاز، 610ء تا 632ء تک 23 سال پر محیط عرصے میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اللہ کی طرف سے اترنے والے الہام (قرآن) سے ہوتا ہے۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا (برائے وجہ : اللسان القرآن)[2] اور اسی زبان میں دنیا کی کل آبادی کا کوئی 24% حصہ یعنی لگ بھگ 1.6 تا 1.8 ارب افراد[3] اس کو پڑھتے ہیں ؛ ان میں (مختلف ذرائع کے مطابق) قریباً 20 تا 30 کروڑ ہی وہ ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے جبکہ 70 تا 80 کروڑ، غیر عرب یا عجمی[4] ہیں جن کی مادری زبان عربی کے سوا کوئی اور ہوتی ہے۔ متعدد شخصی ماخذ سے اپنی موجودہ شکل میں آنے والی دیگر الہامی کتابوں کے برعکس، بوسیلۂ وحی، فردِ واحد (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے منہ سے ادا ہوکر لکھی جانے والی کتاب اور اس کتاب پر عمل پیرا ہونے کی راہنمائی فراہم کرنے والی شریعت[2] ہی دو ایسے وسائل ہیں جن کو اسلام کی معلومات کا منبع قرار دیا جاتا ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
رہنما | موجودہ: کوئی نہیں اول خلیفہ: ابو بکر صدیق آخر خلیفہ: عبد المجید ثانی (بمطابق اہل سنت) | |||
بانی | محمد بن عبد اللہ | |||
مقام ابتدا | مکہ، حجاز، غرب جزیرہ نما عرب۔ | |||
تاریخ ابتدا | اوائل ساتویں صدی۔ | |||
ارکان | شہادت ونماز وزکوۃ وصوم وحج | |||
فرقے | مُتفق علیہا: سنیت، شیعیت، اباضیت غیر مُتفق علیہا: احمدیت، دروز، نصیریت۔ | |||
مقدس مقامات | مسجد حرام، مکہ، سعودی عربمسجد نبوی، مدینہ منورہ، سعودی عربمسجد اقصیٰ، یروشلم، فلسطین | |||
قریبی عقائد والے مذاہب | یہودیت، مسیحیت، مندائیت، بہائیت، سکھ مت | |||
مذہبی خاندان | ابراہیمی مذہب | |||
پیروکاروں کی تعداد | 1.8 بلین (2015ء) [1] | |||
دنیا میں | جنوب مشرقی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، بلاد البلقان اور باقی عالم میں مسلمان اقلیت ہیں۔ | |||
درستی - ترمیم |
اسلام عیسائیت کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے، [5] جس کے پیروکاروں کا تخمینہ تعداد 1.9 بلین افراد یا زمین کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ [6] [7] [8] [9] اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بڑا مذہب ہے اور پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے توقع ہے کہ اکیسویں صدی کے آخر تک یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ [10] 49 ممالک میں مسلمانوں کی آبادی کی اکثریت ہے۔ [11]
زیادہ تر مسلمان دو فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔جن میں اہل سنت ولجماعت (85-90%) ہیں [12] اور اہل تشیع (10-15%)ہیں۔ [13] تقریباً 13% مسلمان انڈونیشیا میں رہتے ہیں، جو سب سے بڑامسلم اکثریتی ملک ہے۔[14] 31% مسلمان جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں، [15] یہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد والا خطہ ہے۔ 20 % مسلمان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں رہتے ہیں، جہاں یہ غالب مذہب ہے، [16] اور 15% سب صحارا افریقہ میں۔ [17] امریکہ ، قفقاز ، وسطی ایشیا ، چین ، یورپ ، جنوب مشرقی ایشیا ، فلپائن اور روس میں بھی بڑی مسلم کمیونٹیاں آباد ہیں۔ [18] [19] اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا بڑا مذہب ہے۔ [20]