توحید
ایک واحد ، ناقابل تقسیم خدا کا اسلام کا مرکزی توحیدی تصور / From Wikipedia, the free encyclopedia
لفظ توحید کا مطلب اللہ ( خدا ) کو ایک ماننا ہے۔ اس کا اطلاق ذات، صفات اور حقوق تینوں پر ہوتا ہے۔ صوفیائے کرام کے نزدیک توحید کے معنی یہ ہیں کہ صرف خدا کا وجود ہی وجود اصلی ہے۔ وہی اصل حقیقت ہے۔ باقی سب مجاز ہے۔ دنیاوی چیزیں انسان، حیوان، مناظر قدرت، سب اس کی پیدا کی ہوئی ہیں۔ خدا کی ذات واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ لیکن منہج سلف پر قائم محققین صوفیا کی رائے سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اللہ خالق اور باقی سب مخلوق ہیں، دونوں کا حقیقی وجود الگ الگ ہے۔ سلف کے مطابق توحید کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ اپنی ربوبیت، الوہیت اور اسماء وصفات میں اکیلا اور بے مثال ہے۔ وہ بے نظیر اور لاشریک ہے۔