بحیرہ ارال
کرہ ارض کی چوتھی سب سے بڑی جھیل / From Wikipedia, the free encyclopedia
بحیرہ ارال وسط ایشیا کی ایک عظیم جھیل ہے جو قازقستان اور ازبکستان کے درمیان میں واقع ہے۔ اس جھیل کے چاروں طرف زمین ہے لیکن اپنے وسیع حجم کے باعث اسے سمندر کہا جاتا ہے۔ اسلامی تاریخ میں اس جھیل کو بحیرہ خوارزم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس جھیل کا نام "ارال۔ ڈینگھز" سے نکلا ہے جو کرغز زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب "جزائر کا سمندر" ہے۔ 1960ء کی دہائی سے اس جھیل کے پانی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ اس میں گرنے والے اہم دریاؤں سیر دریا اور آمو دریا سے نہریں نکال کر اس کے پانی کو وسیع پیمانے پر زراعت کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ان اقدامات سے جھیل کے لیے پانی کے ذرائع ختم ہو کر رہ گئے اور یہ روز بروز سکڑتی چلی گئی اور کم پانی بھی شدید گرمی کے باعث بخارات میں تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ بحیرہ ارال جو کسی زمانے میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی جھیل تھا اب 1960ء کے مقابلے میں صرف 40 فیصد رہ گیا ہے۔ اب عالمی توجہ کے بعد اس قدرتی ورثے کی حفاظت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے لیکن اس سے بھی جھیل کے حجم میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ علاوہ ازیں یہ جھیل انتہائی آلودہ بھی ہے جس کی وجہ سوویت دور اور اس کے بعد ہتھیاروں کے تجربات، صنعتی منصوبہ جات اور کھاد سازی کی صنعت ہے۔
بحیرہ ارال Aral Sea Aral teńizi (قازق) Orol dengizi (ازبک) Аральское море (روسی) | |
---|---|
بحیرہ ارال، 1989ء (بائیں) اور 2014ء (دائیں) | |
مقام | قازقستان – ازبکستان، وسط ایشیا |
متناسقات | 45°N 60°E |
قسم | طاس، جھیل، آبی محزن (شمال) |
بنیادی داخلی بہاو | شمال: دریائے سیحوں جنوب: زمینی پانی صرف (سابقہ آمودریا) |
طاس رقبہ | 1,549,000 کلومیٹر2 (598,100 مربع میل) |
طاس ممالک | قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، روس، افغانستان، ایران[1] |
سطحی رقبہ | 68,000 کلومیٹر2 (26,300 مربع میل) (1960, ایک جھیل) 28,687 کلومیٹر2 (11,076 مربع میل) (1998, دو جھلیں) 17,160 کلومیٹر2 (6,626 مربع میل) (2004, چار جھیلیں) شمال: 3,300 کلومیٹر2 (1,270 مربع میل) (2008) جنوب: 3,500 کلومیٹر2 (1,350 مربع میل) (2005) |
اوسط گہرائی | شمال: 8.7 میٹر (29 فٹ) (2014)[حوالہ درکار] جنوب: 14–15 میٹر (46–49 فٹ) (2005) |
زیادہ سے زیادہ گہرائی | شنال: 42 میٹر (138 فٹ) (2008)[2] 30 میٹر (98 فٹ) (2003) جنوب: 37–40 میٹر (121–131 فٹ) (2005) 102 میٹر (335 فٹ) (1989) |
حجم آب | شنال: 27 کلومیٹر3 (6 cu mi) (2007)[حوالہ درکار] |
سطح بلندی | شنال: 42 میٹر (138 فٹ) (2011) جنوب: 29 میٹر (95 فٹ) (2007) 53.4 میٹر (175 فٹ) (1960)[3] |
آبادیاں | ارال (قازقستان)، میناق، (ازبکستان) |