ازبکستان
From Wikipedia, the free encyclopedia
ازبکستان، باضابطہ نام جمہوریہ ازبکستان (ازبک زبان: O‘zbekiston Jumhuriyati، اوزبکستون جمہوریتی) وسط ایشیا میں خشکی سے محصور (landlocked) ملک ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب و شمال میں قازقستان، مشرق میں کرغزستان اور تاجکستان اور جنوب میں افغانستان اور ترکمانستان سے ملتی ہیں۔
اجمالی معلومات ازبکستان, زمین و آبادی ...
ازبکستان | |
---|---|
پرچم | نشان |
ترانہ: ازبکستان کا ریاستی ترانہ | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 41°N 66°E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | تاشقند |
سرکاری زبان | ازبک زبان [2] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | صدارتی نظام |
اعلی ترین منصب | شوکت میرضیایف (8 ستمبر 2016–) |
سربراہ حکومت | عبداللہ عاریپوف (14 دسمبر 2016–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1991 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+05:00 |
ٹریفک سمت | دائیں [3] |
ڈومین نیم | uz. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | UZ |
بین الاقوامی فون کوڈ | +998 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
یہ لیختینستائن کے بعد دنیا کا واحد ملک ہے جو چاروں طرف سے ایسے ممالک میں گھرا ہے جو خود بھی سمندر سے محروم ہیں۔ انگریزی میں اسے doubly landlocked country (دہرا زمین بند ملک) کہا جاتا ہے۔
ملک کی قومی زبان ازبک ہے، جو ترکی اور دیگر ترک زبانوں سے ملتی جلتی ہے۔ چند ذرائع کے مطابق ملک کی کل آبادی کا تقریباً 42 فیصد تاجک النسل ہیں۔ لفظ ازبک کا مطلب حقیقی رہنما ہے، اوز کا معنی حقیقی اور بک کا معنی رہنما ہے۔