افغانستان
ایشیا کا ایک ملک جو پاکستان کے مغرب اور ایران کے شمال میں واقع ہے / From Wikipedia, the free encyclopedia
افغانستان، سرکاری طور پر امارتِ اسلامی افغانستان (دری/پشتو: افغانستان، تلفظ: [avɣɒnesˈtɒn]) وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا میں واقع ایک زمین بند ملک ہے۔[13] [14][15][16]اس کے جنوب اور مشرق میں پاکستان، مغرب میں ایران، شمال مشرق میں چین، شمال میں کرغیزستان، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان ہیں۔ اردگرد کے تمام ممالک سے افغانستان کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلق بہت گہرا ہے۔ اس کے بیشتر لوگ (99 فیصد) مسلمان ہیں اور ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔ یہ ملک بالترتیب ایرانیوں، یونانیوں، عربوں، ترکوں، منگولوں، انگریزوں، روسیوں اور امریکا کے قبضے میں رہا ہے۔ مگر اس کے لوگ بیرونی قبضہ کے خلاف ہمیشہ مزاحمت کرتے رہے ہیں۔ ایک ملک کے طور پر اٹھارویں صدی کے وسط میں احمد شاہ ابدالی کے دور میں یہ ابھرا۔ اگرچہ بعد میں درانی سلطنت کے کافی حصے اردگرد کے ممالک کے حصے بن گئے۔
امارت اسلامی افغانستان دَ اَفغانستان اِسلامی اِمارت (پشتو) امارت اسلامی افغانستان (فارسی) | |
---|---|
شعار: | |
ترانہ: | |
دار الحکومت | کابل 33°N 66°E[1] |
نسلی گروہ | |
مذہب | |
آبادی کا نام | افغان[lower-alpha 1][5][6] |
حکومت | شوریٰ کے تحت اسلامی وحدانی عبوری حکومت |
ہیبت اللہ اخوندزادہ | |
• وزیراعظم | محمد حسن اخوند (قائم مقام) |
• اول نائب وزیر اعظم | عبدالغنی برادر (قائم مقام) |
• دوم نائب وزیر اعظم | عبد الاسلام حنفی (قائم مقام) |
• سوم نائب وزیر اعظم | عبدالکبیر (قائم مقام) |
تشکیل | |
1709 | |
1747 | |
1823 | |
• اعلانِ آزادی | برطانیہ کے رسوخ سے 8 اگست 1919ء 19 اگست 1919ء |
9 جون1926 | |
17 جولائی1973 | |
7 ستمبر1996 | |
26 جنوری2004 | |
15 اگست2021 | |
19 اگست 2021 | |
رقبہ | |
• کل | 652,864[7] کلومیٹر2 (252,072 مربع میل) (40واں) |
• پانی (%) | نہ ہونے کے برابر |
آبادی | |
• 2020 تخمینہ | 31,390,200[8] (44واں) |
• کثافت | 48.08/کلو میٹر2 (124.5/مربع میل) (174واں) |
جی ڈی پی (پی پی پی) | 2018 تخمینہ |
• کل | $72.911 بلین[9] (96واں) |
• فی کس | $2,024[9] (169واں) |
جی ڈی پی (برائے نام) | 2018 تخمینہ |
• کل | $21.657 بلین[9] (111واں) |
• فی کس | $493[9] (177واں) |
جینی (2008) | 27.8[10] low · پہلا |
ایچ ڈی آئی (2019) | 0.511[11] لو · 169واں |
کرنسی | افغانی (AFN) |
منطقۂ وقت | یو ٹی سی+4:30 شمسی تقویم (D†) |
ڈرائیونگ سائیڈ | دائیں |
کالنگ کوڈ | +93 |
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈی | Af. افغانستان۔ |
1919ء میں شاہ امان اللہ خان کی قیادت میں، انگریزوں کے ساتھ بین الاقوامی طرز پر کیے گئے خارجہ پالیسی کے معاہدے کو مسترد کر دیا۔ جس کے بعد افغانستان صحیح معنوں میں ایک آزاد ملک بن گیا۔ مگر انگریزوں کے دور میں اس کے بیشتر علاقے حقیقت میں آزاد ہی تھے اور برطانیہ کبھی اس پر مکمل قبضہ نہیں رکھ سکا۔ 11 ستمبر کے واقعے کو بنیاد بنا کر امریکا نے طالبان پر جنگ مسلط کردی اور طالبان حکومت (امارت اسلامیہ افغانستان) کو گرادیا لیکن 20 سال بعد امریکا کو طویل تباہ کن جنگ کے بعد افغانستان سے نکلنا پڑا۔ بظاہر امریکا کی کٹھ پتلی حکومت (اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے) 15 اگست 2021ء تک قائم رہی لیکن کابل پر طالبان کے قبضے کے ساتھ ہی اس حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا۔ افغانستان پچھلے پینتیس سال سے مسلسل جنگ کی سی حالت میں ہے جس نے اس کو تباہ کر دیا ہے اور اس کی کئی نسلوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ یہ تباہی کبھی غیروں کے ہاتھوں ہوئی اور کبھی خانہ جنگی سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔