From Wikipedia, the free encyclopedia
یہودی فلسفہ یہودیت کے الہامی افکار اور یہودی فلسفیوں کے نوشتہ جات پر مشتمل ہے۔[1][2][3] یہودی ربیوں کے مطابق نبی ابراہیم سب سے پہلے فلسفی تھے۔ جبکہ غیر مذہبی اسکالر فیلو یودیس کو اولین اور قدیم ترین فلسفی قرار دیتے ہیں۔ یہودی فلسفہ تشریح بنی اسرائیل ماخذ کائنات اور خدا کی صفات و قدرت پر بحث کرتا ہے۔ اس کا بنیادی ماخذ عبرانی کی کتاب مقدس ہے جسے تنخ کہا جاتا ہے چنانچہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہودی فلسفے کی عمارت تنخ کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ پہلی صدی قبل مسیح سے لے کر دوسری صدی عیسوی عہد تنائیم کے ربی اور ربیان عہد امورائیم جو دوسری صدی عیسوی سے چھٹی صدی عیسوی میں ہوئے، اسے بصیرت خدا شناسی اور فہم کائنات قرار دیتے ہیں۔ یہ موضوعات فکر جیسے وحدت، علم مطلق، قدرت مطلق، فیض رسانی پروردگار، برائے اسرائیل اوراس کے قبیلوں کے نصب العین، مفہوم مسیح و نجات، شریعت کی منشا و مقاصد اور ہلاخاہ پر مشتمل ہیں۔ تالمود کے علاوہ درمیشنا اور میدارش بھی یہودی مکتب فکر کے دانشوروں کے الہیاتی اور فلسفی مباحث میں شامل رہے۔ مزید یہ کہ کبالہ، یہودیت کے سری علوم، صوفی ازم اور خدا کی بعید الفہم تخلیقات بھی فلسفیوں اور دانشوروں کے زیر مطالعہ رہیں۔
یہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|
قرون وسطی کے یہودی نوشتہ جات اور اسلامی احادیث کے مطابق، ابراہیم موحد تھے اور انھیں وحی الہی کے ذریعے توحید کی خبر دی گئی تھی۔ کتاب مزامیر داوود اور امثال سلیمان اس کے علاوہ کتاب ایوب یہودی فلسفے کے اہم ترین ماخذات ہیں۔
فیلو یودیس نے اپنی کتب میں دین یہودیت کے افکار اور فلسفہ یونانی کو باہم مرتبط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس نے کتاب مقدس کے انداز تفسیر کو اختیار کرتے ہوئے یہوداہ کو قدیم یونانی فلسفے کی شاخوں کے ساتھ ممتزج کیا اور یہودیت کو خدا، بشریت اور عالم امکان کی نئی جہتوں سے روشناس کر وایا۔
قرون وسطی سے پہلے کے دور میں فلیون نے تعلیمات یہودیت کو فلسفہ یونان سے مربوط کرنے کی سعی کی؛ قرون وسطی میں یہودی فلسفے پر اسلامی، معتزلی اور اشاعری اثرات غالب ہوئے۔ اس عہد کے یہودی فلسفیوں میں ابن میمون، یوسف بصیر، سلیمان بن جبریل، بحیہ بن پقودہ، یہودا لاوی، حسدائی کرسکاس اور یوسف آلبو کے نام ملتے ہیں۔
ان آخری صدیوں کے دوران یہودی فلسفے میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ اور اس کی وجہ وہ صدمات اور سانحات ہیں جو چودہویں اور پندرہویں صدی کے دوران یہودی قوم پر گذرے۔ شم طوو بن طوو پہلا شخص تھا جس نے کہا کہ افکار ارسطو نے دین یہودیت کو نقصان پہنچایا، اس کے خیال میں یہودی فلسفہ قدیم یونانی فلسفے سے بھی خطرناک ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.