ہارون الرشید
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو جعفر ہارون بن محمد المہدی بن ابی جعفر المنصور، بن محمد بن علی بن عبد اللہ بن عباس الہاشمی القرشی، (پیدائش: 763ء - انتقال: 24 مارچ 809ء) پانچویں اور مشہور ترین عباسی خلیفہ تھے۔ آپ رے شہر میں پیدا ہوئے اور 786ء سے 24 مارچ 809ء تک مسند خلافت پر فائز رہے ۔ جب آپ کے بھائی موسیٰ الہادی کا انتقال 170 ہجری میں ہوا، اور اس وقت ان کی عمر 22 سال تھی اور آپ کو جمعہ کی رات کو خلیفہ بنایا گیا۔ [1] 165 ہجری میں الرشید نے اپنی کزن زبیدہ بنت جعفر سے شادی کی۔ ان کا دور سائنسی، ثقافتی اور مذہبی رواداری کا دور کہلاتا ہے۔ انھوں نے بغداد میں لائبریریاں ، بیت الحکمت کی بنیاد رکھی۔ اور اپنے دور حکومت میں، بغداد کو علم، ثقافت اور تجارت کے مرکز کے طور پر پروان چڑھایا۔[2]
ہارون الرشید | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: هَارُون الرَشِيد) ![]() | |||||||
![]() | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 19 فروری 766ء ![]() رے ![]() | ||||||
وفات | 24 مارچ 809ء (43 سال) ![]() طوس ![]() | ||||||
مدفن | مزار ہارون الرشید ![]() | ||||||
زوجہ | زبیدہ بنت جعفر ![]() | ||||||
اولاد | امین الرشید ، مامون الرشید ، المعتصم باللہ ![]() | ||||||
والد | محمد المہدی ![]() | ||||||
والدہ | ملکہ خیزران ![]() | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | خلیفہ خلافت عباسیہ (بغداد) ![]() | ||||||
مناصب | |||||||
عباسی خلیفہ (5 ) ![]() | |||||||
برسر عہدہ 14 ستمبر 786 – 24 مارچ 809 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
استاذ | شعبہ بن حجاج ، معمر بن المثنى ، علی بن حمزہ کسائی کوفی ![]() | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، شاعر ، خلیفہ ![]() | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
ہارون الرشید |
---|
ان کے دور حکومت میں فن و حرفت اور موسیقی نے بھی عروج حاصل کیا۔ ان کا دربار اتنا شاندار تھا کہ معروف کتاب "الف لیلیٰ" شاید انہی کے دربار سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔