![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/11/KL_Composite2.jpg/640px-KL_Composite2.jpg&w=640&q=50)
کوالا لمپور
ملائیشیا کا وفاقی علاقہ اور قومی دار الحکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
کوألا لمپور (جاوی: کوالا لومڤور؛ ملائیشیائی تلفظ: [ˈkualə، -a ˈlumpo(r)، -ʊ(r)])، رسمی طور پر وفاقی علاقہ کوالا لمپور ((مالے: Wilayah Persekutuan Kuala Lumpur)) جسے مقامی طور پر اس کے مخفف کے ایل کے نام سے جانا جاتا ہے ملائیشیا کا قومی دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ملائیشیا کے عالمی شہر کے طور پر اس کا رقبہ 243 مربع کلومیٹر (94 مربع میٹر) اور 2016ء کے مطابق اس کی آبادی تقریباً 1.73 ملین تھی۔ [6] کوالا لمپور عظمی جسے وادی کلانگ بھی کہا جاتا ہے ایک شہری علاقہ ہے جس کی آبادی 2017ء میں 7.25 ملین افراد تھی۔ [7] آبادی اور اقتصادی ترقی دونوں میں یہ جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے میٹروپولیٹن علاقوں میں سے ایک ہے۔
Kuala Lumpur | |
---|---|
وفاقی علاقہ اور شہر | |
| |
دیگر نقل نگاری | |
• چینی | 吉隆坡 |
• تمل | கோலாலம்பூர் |
• جاوی | کوالا لومڤور |
![]() گھڑی وار اوپر بائیں سے: پیٹروناس ٹوئن ٹاور، پیٹلنگ اسٹریٹ، جامع مسجد کوالا لمپور اور گومباک/دریائے کلانگ کا ملاپ، قومی یادگار، قومی مسجد، کوالا لمپور کی عمارات۔ وسط: کوالا لمپور ٹاور | |
عرفیت: کے ایل، روشنیوں کا باغ شہر | |
نعرہ: Bersedia Menyumbang Bandaraya Cemerlang (انگریزی: Ready to Contribute towards an Excellent City) | |
![]() | |
متناسقات: 03°08′52″N 101°41′43″E | |
ملک | ملائیشیا |
انتظامی علاقے | |
قیام | 1859[1] |
شہر کا درجہ | 1 فروری 1972 |
وفاقی علاقہ کا درجہ | 1 فروری 1974 |
حکومت | |
• میئر | نور ہاشم احمد |
رقبہ[2] | |
• وفاقی علاقہ اور شہر | 243 کلومیٹر2 (94 میل مربع) |
• میٹرو | 2,243.27 کلومیٹر2 (866.13 میل مربع) |
بلندی[3] | 66 میل (217 فٹ) |
آبادی (2017 اندازہً)[4] | |
• وفاقی علاقہ اور شہر | 1,790,000 (اول) |
• کثافت | 6,891/کلومیٹر2 (17,310/میل مربع) |
• میٹرو | 7,200,000[5] |
• میٹرو کثافت | 6,581/کلومیٹر2 (17,040/میل مربع) |
• نام آبادی | کے ایل لائٹ / کوالا لمپورین |
انسانی ترقیاتی اشاریہ | |
• انسانی ترقیاتی اشاریہ (2017) | 0.857 (انتہائی اعلیٰ) (اول) |
منطقۂ وقت | ملائیشیا میں وقت (UTC+8) |
ڈاک رمز | 50000 تا 60000 |
شمسی تقویم | UTC + 06:46:46 |
علاقہ کوڈ | 03 |
گاڑیوں کا اندراج | V اور W (ٹیکسی کے سوا تمام گاڑیوں کے لیے) HW (ٹیکسیوں کے لیے) |
آیزو 3166-2 | MY-14 |
ویب سائٹ | دفتری ویب سائٹ ![]() |
کوالا لمپور ملائیشیا کا ثقافتی، مالیاتی اور اقتصادی مرکز ہے۔ یہاں پارلیمان ملائیشیا اور شاہ ملائشیا (یانگ دی پرتوان آگونگ) کی سرکاری رہائش گاہ استانا نگارا بھی موجود ہے۔ شہر میں پہلے ایگزیکٹو اور وفاقی حکومت کی عدلیہ کی شاخوں دفاتر بھی موجود تھے تاہم 1999ء کے آغاز میں یہ ملائیشیا کے وفاقی انتظامی مرکز پتراجایا منتقل کر دیے گئے ہیں۔ [8] تاہم سیاسی اداروں کے بعض حصے اب بھی کوالا لمپور میں موجود ہیں۔ کوالا لمپور ملائیشیا کے تین وفاقی علاقہ جات میں سے ایک ہے [9] جو جزیرہ نما ملائیشیا کے وسطی مغربی ساحل پر ریاست سلنگور میں واقع ہے۔ [10]
1990ء کے دہائی سے شہر نے بہت سے بین الاقوامی کھیلوں، سیاسی اور ثقافتی تقریبات کی میزبانی کی ہے جن میں 1998ء کے دولت مشترکہ کھیل اور 2017ء کے جنوب مشرقی ایشیائی کھیل بھی شامل ہیں۔ کوالا لمپور حالیہ دہائیوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر چکا ہے۔ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز جو 1998ء سے 2004ء تک دنیا کی طویل ترین عمارت تھی جو اب بھی دنیا کی طویل ترین جڑواں عمارتیں ہیں کا گھر ہے۔ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز جو ملائیشیا ترقی کی ایک مشہور علامت بن گئے ہیں۔
کوالا لمپور میں ایک سڑکوں کا نظام موجود ہے جبکہ یہاں وسیع پیمانے پر عوامی نقل و حمل کی سہولیات بھی موجود ہیں جو وادی کلانگ مربوط ٹرانزٹ نظام ہے۔ ان میں ماس ریپڈ ٹرانزٹ (ایم آر ٹی)، لائٹ میٹرو (ایل آر ٹی)، بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)، کے ایل مونوریل، تیز رفتار مسافر ریل اور ایئرپورٹ ریل لنک شامل ہیں۔ کوالا لمپور سیاحت اور خریداری کے لیے دنیا کے معروف شہروں میں سے ایک ہے، 2017ء میں یہ دنیا میں دسواں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا شہر تھا۔ [11] شہروں کے دنیا دس بڑے شاپنگ مالوں میں سے تین شہر میں موجود ہیں۔ [12]
کوالا لمپور اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی عالمی قابل سکونت درجہ بندی میں دنیا میں 70ویں نمبر پر اور جنوب مشرقی ایشیا میں سنگاپور کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔ [13] اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے 2017ء کے محفوظ شہر اشاریہ میں کوالا لمپور دنیا میں 60 شہروں میں سے اکتیسویں نمبر پر تھا جو بیجنگ اور شنگھائی سے بہتر ہے۔ [14] کوالا لمپور کا شمار نئے 7 عجائبات شہر میں کیا گیا ہے، [15] اور یونیسکو کی عالمی کتاب دار الحکومت میں 2020ء میں اسے عالمی دار الحکومت کا درجہ دیا گیا ہے۔ [16][17]