فاطمہ صغریٰ
From Wikipedia, the free encyclopedia
فاطمہ صغریٰ بنت حسین (پیدائش:40ھ/661ء– وفات: 110ھ/728ء) امام حسین بن علی اور اُن کی بیوی ”ام اسحاق“ (طلحہ بن عبید اللہ کی بیٹی) کی بیٹی تھیں۔[1][2]
اجمالی معلومات فاطمہ صغریٰ, معلومات شخصیت ...
فاطمہ صغریٰ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 661ء ![]() مدینہ منورہ ![]() |
وفات | سنہ 729ء (67–68 سال) ![]() دمشق ![]() |
شوہر | حسن المثنیٰ ![]() |
اولاد | عبد اللہ بن حسن مثنی ![]() |
والد | حسین ابن علی ![]() |
والدہ | ام اسحاق بنت طلحہ ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدثہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں
فاطمہ بنت الحسین حسین بن علی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں جن کی والدہ کا نام "ام اسحاق" تھا۔ سنہ 61 ہجری کے المناک واقعے میں آپ بھی اپنے والد ماجد کے ہمراہ کربلا میں موجود تھیں اور واقعہ عاشورا کے بعد باقی اہل بیت کے ساتھ اسیر ہو کر کوفہ گئیں اور شام گئیں۔ مصادر میں آپ سے ایک خطبہ بھی منقول ہے نیز محمد باقر کی ایک روایت کے مطابق حسین بن علی نے شہادت سے پہلے وصیت لکھ کر آپ کے سپرد کی تھی جسے آپ نے بعد میں زین العابدین کے حوالے کیا۔آپ نے امام حسین اور زین العابدین سے روایات نقل کی ہیں۔