![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/a/a8/%25D8%25B3%25D9%2588%25D8%25B1%25D9%258A%25D9%2587_%25D9%2582%25D8%25A8%25D8%25B1%25D8%25B3%25D8%25AA%25D8%25A7%25D9%2586_%25D8%25A8%25D8%25A7%25D8%25A8_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B5%25D8%25BA%25D9%258A%25D8%25B1-%25D8%25AD%25D8%25B1%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2585_%25D9%2583%25D9%2584%25D8%25AB%25D9%2588%25D9%2585_%25D8%25A8%25D9%2586%25D8%25AA_%25D8%25B9%25D9%2584%25D9%258A_%25D8%25B9_%25D9%2588_%25D8%25B3%25D9%2583%25D9%258A%25D9%2586%25D9%2587_%25D8%25A8%25D9%2586%25D8%25AA_%25D8%25AD%25D8%25B3%25D9%258A%25D9%2586_%25D8%25B9.jpg/640px-%25D8%25B3%25D9%2588%25D8%25B1%25D9%258A%25D9%2587_%25D9%2582%25D8%25A8%25D8%25B1%25D8%25B3%25D8%25AA%25D8%25A7%25D9%2586_%25D8%25A8%25D8%25A7%25D8%25A8_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B5%25D8%25BA%25D9%258A%25D8%25B1-%25D8%25AD%25D8%25B1%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2585_%25D9%2583%25D9%2584%25D8%25AB%25D9%2588%25D9%2585_%25D8%25A8%25D9%2586%25D8%25AA_%25D8%25B9%25D9%2584%25D9%258A_%25D8%25B9_%25D9%2588_%25D8%25B3%25D9%2583%25D9%258A%25D9%2586%25D9%2587_%25D8%25A8%25D9%2586%25D8%25AA_%25D8%25AD%25D8%25B3%25D9%258A%25D9%2586_%25D8%25B9.jpg&w=640&q=50)
سکینہ بنت حسین
امام حسین بن علی کی بیٹی / From Wikipedia, the free encyclopedia
سکینہ بنت حسین (پیدائش: 7 نومبر 676ء 24 ذوالحجہ 56ھ— وفات: 12 نومبر 680ء 13 صفر 61ھ بروز پیر) یا رقیہ بنت حسین امام حسین بن علی کی بیٹی تھیں۔[2][3][4] سکینہ کے والد گرامی سردار کربلا حسین ہیں۔ جناب سکینہ کے والدہ گرامی امرا القیس کی بیٹی رباب تھیں۔ 56ھ میں جناب سکینہ متولد ہوئیں جو حسین کی بڑی عزیز اور چہیتی بیٹی تھیں۔[5]
سکینہ بنت حسین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مدینہ منورہ ![]() |
وفات | 12 نومبر 680ء ![]() دمشق ![]() |
مدفن | باب صغیر ![]() |
شوہر | عبد الله بن حسن ![]() |
والد | حسین ابن علی ![]() |
والدہ | رباب بنت امرؤ القیس ![]() |
بہن/بھائی | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | سانحۂ کربلا ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
ابن اسحاق ہمدانی اپنی کتاب مقتل الاسلام میں رقم طراز ہیں کہ:
جناب سکینہ بنت الحسین علیہ السلام بروز عید مباہلہ بتاریخ 24 ذوالحجہ 56ھ (بروز جمعہ بمطابق 7 نومبر 676ء) کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں اور جس وقت آپ اپنی مادرگرامی رباب علیہ السلام کے ہمراہ کربلا کے سفر پر روانہ ہوئیں اس وقت آپ کی عمر 3 سال 7 ماہ 4 یوم تھی اور آپ کے بھائی شہزادہ علی اصغر علیہ السلام 18 دن کے تھے۔[6]
بعض کی روایت کے مطابق جناب سکینہ علیہ السلام کی ولادت 20 رجب 57ھ میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔ لیکن معتبر روایت یہی ہے کہ آپ 24 ذوالحجہ کو متولد ہوئیں۔[7]