علی نقی
محمد تقی کے فرزند اور شیعہ اثنا عشری کے دسویں امام ہیں / From Wikipedia, the free encyclopedia
علی نقی، محمد تقی کے فرزند اور شیعہ اثنا عشری کے دسویں امام ہیں۔ آپؑ سنہ 220 سے 254 ہجری یعنی 34 برس تک امامت کے منصب پر فائز رہے۔
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
علی نقی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: أبو الحسن عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ الهادي) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 ستمبر 829ء مدینہ منورہ [1] | ||||||
وفات | 27 جون 868ء (39 سال) سامراء [1] | ||||||
وجہ وفات | زہر | ||||||
مدفن | العسکری مسجد | ||||||
قاتل | المعتز باللہ | ||||||
شہریت | دولت عباسیہ | ||||||
اولاد | حسن بن علی عسکری | ||||||
والد | محمد تقی | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
مناصب | |||||||
بارہ امام (10 ) | |||||||
برسر عہدہ 835 – 868 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
استاد | محمد تقی | ||||||
نمایاں شاگرد | حسن بن علی عسکری | ||||||
پیشہ | الٰہیات دان ، امام | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | ||||||
شعبۂ عمل | علم حدیث ، فقہ | ||||||
درستی - ترمیم |
دوران امامت آپ کی زندگی کے اکثر ایام سامرا میں عباسی حکمرانوں کے زیر نگرانی گذرے ہیں۔ آپؑ متعدد عباسی حکمرانوں کے ہم عصر تھے جن میں اہم ترین متوکل عباسی تھا۔
عقائد، تفسیر، فقہ اور اخلاق کے متعدد موضوعات پر آپؑ سے کئی احادیث منقول ہیں۔ آپ سے منقول احادیث کا زیادہ حصہ اہم کلامی موضوعات پر مشتمل ہیں من جملہ ان موضوعات میں تشبیہ و تنبیہ اور جبر و اختیار وغیرہ شامل ہیں۔ زیارت جامعۂ کبیرہ جو حقیقت میں امامت سے متعلق شیعہ عقائد کے عمدہ مسائل اور امام شناسی کا ایک مکمل دورہ ہے، آپؑ ہی کی یادگار ہے۔
امامت کے دوران مختلف علاقوں میں وکلا تعیین کر کے اپنے پیروکاوں سے رابطے میں رہے اور انہی وکلا کے ذریعے شیعوں کے مسائل کو بھی حل و فصل کیا کرتے تھے۔ آپؑ کے شاگردوں میں عبد العظیم حسنی، عثمان بن سعید، ایوب بن نوح، حسن بن راشد اور حسن بن علی ناصر شامل ہیں۔
آپ کا روضہ سامرا میں حرم عسکریین کے نام سے مشہور ہے۔ سن 2006 اور 2007ء میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں اسے تباہ کیا گیا تھا جسے بعد میں پہلے سے بہتر انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔