عثمان بن سعید عمری
From Wikipedia, the free encyclopedia
عُثمان بن سعید عَمْری (متوفی 265 ہجری قمری) جو اَبوعَمرو کے نام سے مشہور ہیں، امام زمانہ کی غیبت صغری کے زمانے میں نواب اربعہ میں سے پہلے نائب خاص ہیں۔ آپ کو امام ہادی(ع)، امام عسکری(ع) اور امام مہدی(ع) کے اصحاب میں سے جانا گیا ہے لیکن کیا آپ کا شمار امام جواد(ع) کے اصحاب میں بھی ہوتا ہے یا نہیں، اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ سن 260 ہجری قمری میں امام مہدی(ع) کی امامت کے آغاز سے لے کر پانچ سال تک آپ امام زمانہ(ع) کے نائب خاص رہے پھر ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے محمد بن عثمان عمری اس عہدے پر فائز ہوئے۔ نیابت کے دوران آپ بغداد چلے گئے اور نیابت کا پورا عرصہ وہیں پر ہی مقیم رہے۔ بغداد سمیت عراق کے مختلف شہروں میں انھوں نے اپنا وکیل مقرر کیا ہوا تھا جو شرعی وجوہات کو لوگوں سے جمع کرکے ان تک پہنچاتے تھے۔ امام مہدی(ع) نے ان کی وفات پر ان کے بیٹے محمد بن عثمان کو تسلیتی خط تحریر فرمایا۔ مختلف منابع میں عثمان بن سعید کو متعدد القابات سے یاد کیا گیا ہے۔
عثمان بن سعید عمری | |
---|---|
(عربی میں: عثمان بن سعيد العمري) ![]() | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | Bit ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
لقب | عَمری، سمّان، اسدی ،عسکری |
درستی - ترمیم ![]() |