ضلع گھوٹکی
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع گھوٹکی پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 970،549 ہے۔ ضلعی صدر مقام میرپور ماتھیلو ہے۔
ضلع | |
Ghotki District | |
پاکستان کے نقشے میں لال رنگ سے گھوٽکی ضلع | |
پاکستان کے نقشے میں لال رنگ سے گھوٽکی ضلع | |
متناسقات: District 28.10°N 69.19°E | |
ضلع | ضلع گھوٹکی |
ضلع کا قيام | 1983 |
رقبہ | |
• کل | 6,726 کلومیٹر2 (2,597 میل مربع) |
آبادی (2017)[1] | |
• کل | 1,646,318 |
• کثافت | 240/کلومیٹر2 (630/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کے معياری وقت (UTC+5) |
ضلع گھوٹکی کی سرحدیں مشرق میں بھارت، جنوب اور جنوب مغرب میں ضلع سکھر، مشرق میں ضلع کندھکوٹ اور شمال میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے ملتی ہیں۔ سندھ کو پنجاب اور سرحد سے منسلک کرنے والی مرکزی ریلوے لائن اسی ضلع سے ہو کر گزرتی ہے اور یہاں کا ریتی ریلوے اسٹیشن پنجاب سے قبل سندھ میں ریل گاڑی کا آخری پڑاؤ ہے۔
ضلع گھوٹکی، صوبہ سندھ کا صنعتی علاقہ ہے۔ گھوٹکی ضلع میں 47 صنعتی اداری ہیں۔ سندھ کو 70 فیصد گیس دیتا ہے جس میں گھوٹکی میں 2050 تیل کے کنویں ہیں اور گھوٹکی ضلع کا جی ڈی پی 200 بلین کے کریب ہے۔ گھوٹکی میں مقیم مقامی کمپنیوں میں۔OGDCL اینگرو کارپریشن، (FFC) فوجی فرٹیلازر کمپنی، (سابق پاک سعودی کھاد) ٹی ان بی لبٹری پاور پلانٹ، اینگرو پاورپروجن پلانٹ اور ڈوسن پاور پلانٹ شامل ہیں۔ ضلع گھوٹکی کے تین گیس فیلڈر بھی ہیں۔ ماڑی گیس فیلڈر، قادرپور گیس فیلڈر اور رحمت گیس فیلڈر شامل ہیں۔ گھوٹکی ضلع چالیس سوتی، جیننگ فیکٹروں میں سے ایک کاٹن ضلع کی بڑی فصلوں میں سے ایک ہے۔ایک اور فصل٫ چینی کی ہے۔ چار شوگر مل گھوٹکی میں واقع ہیں۔ جی ٹی ڈبلیو شوگر ملز_3، ایس جی ایم شوگر ملز، ڈاہرکی شوگر ملز اور رتی شوگر ملز شامل ہیں
گھوٹکی علاقہ اپنے آم، سبزی اور کھجور اور پیڑے کی کثرت سے بھی مشہور ہے۔ گھوٹکی ضلع کے اہم مصنوعات میں کپاس، گندم، چینی، چاول، دودھ وغیر شامل ہے۔ معیشت میں ماہی گیری اور سیاحت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گھوٹکی کی مشہور سوغات گھوٹکی کے پیڑے یہ اس لیے مشہور ہیں کیوں کہ خالص دودھ سے بنائے جاتے ہیں۔ اور ان میں بادام، اخروٹ، ناریل وغیرہ بھی شامل کیے جاتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.