بھارتی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
شردھا کپور (پیدائش: 3 مارچ، 1987ء) ایک بھارتیاداکارہ اور گلوکارہ ہیں، جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ آپ ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔ آپ نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010ء) میں ایک معمولی کردار سے کیا۔ آپ نے 2011ء میں فلم لو کا دا اینڈ سے آغاز بطور مرکزی اداکارہ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
شردھا کپور کی پیدائش اور پرورش ممبئی میں ہوئی۔وہ اپنے والد کی طرف سے پنجابی نژاد ہیں اور والدہ کی طرف مراٹھی اور کونکانی کی نسل سے ہیں۔ ان کی ماں کے دادا پنڈھری ناتھ کولہا پورے ، (دینی ناتھ منگیشکر کے بھتیجے) کا تعلق کولہا پور سے تھا اور ان کے ماموں کا تعلق پانجی گوا سے تھا [3][4] ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شردھا کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی پرورش مراٹھی لڑکی کی حیثیت سے ہوئی ہے کیونکہ ان کے ماموں مہاراشٹرا میں رہتے تھے۔و 12و انھوں نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں ہی ایک ادبی تربیت سے گذری۔شردھا کپور کے کنبہ کے ارکان میں ان کے والد شکتی کپور اور والدہ شیونگی کپور، ان کے بڑے بھائی سدھانتھ کپور ان کی دو خالائیں پدمنی کولہا پوری اور تیجاس ونی کولہاپوری سبھی ہندوستانی سینما میں اداکار ہیں۔ وہ لتا منگیشکر ، آشا بھوسلے ، مینا کھڈیکر ، اوشا منگیشکر اور ہری ناتھ منگیشکر کی بھتیجی ہیں و12اداکاراؤں کے کنبے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انھیں۔چھوٹی عمر سے ہی اداکارہ بننے کا شوق تھا ۔ اپنے والدین کے کپڑے پہن کر وہ فلمی مکالموں کی مشق کیا کرتی تھی اور آئینے کے سامنے بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرتی تھی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ بچپن میں شوٹنگ کے مختلف مقامات پر بھی گئیں۔ ڈیوڈ دھون کی ایک شوٹنگ کے دوران انھوں نے اداکار ورون دھون کے ساتھ دوستی کی [5]۔
فلمی کیریئر
شردھا نے فلم عاشقی 2 (2013ء) میں ایک گلوکارہ کا کردار ادا کیا۔ اس کردار سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس فلم لے لیے آپ نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ حاصل کیا۔ اگلے سال آپ وشال بھردواج کی فلم حیدر میں شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں۔ شردھا نے رومانوی فلماک ولن (2014ء)، ڈانس ڈرامائی فلم اے بی سی ڈی 2 (2015ء) اور ہنگامہ خیز فلمباغی (2016ء) سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ یہ فلمیں تجارتی طور پر کافی کامیاب ہوئیں۔[6][7] کچھ تجارتی طور پر ناکامیاب فلموں کے بعد آپ مزاحیہڈراونی فلمستری (2018ء) میں نظر آئیں۔ یہ فلم ان کے فنی سفر کی تجارتی طور پر سب سے زیادہ کامیاب فلم تھی۔
فلموں میں اداکاری کے علاوہ، شردھا نے اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں۔ آپ کئی برائنڈ اور پروڈکٹس کے لیے ترجمان (برائنڈ ایمبیسیڈر) بھی بنی۔ 2015ء میں انھوں نے اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیا۔ آپ اسٹیج شوز، کنسرٹس (concerts) اور تقریب میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوبرو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔
دوسرے کام
فلموں میں کام کرنے کے علاوہ شردھا نے کئی نجی تنظیموں کو بھی اسپورٹ کیا ہے۔[8] اس کے علاوہ آپ نے کئی اسٹیج شوز بھی کیے ہیں اور اپنی فلموں کے لیے کئی گانے بھی گائے ہیں۔ انھوں نے لیکمے فیشن ویک میں کئی ڈیزائنرز کے لیے والک (walk) بھی کی ہے[9][10] اور کئی میگزین کے لیے کور ماڈل (cover model) بھی بنی ہیں۔[11][12][13] شردھا کئی لیکمے کاسمیٹکس، ویٹ، لپٹن سمیت کئی دوسرے پروڈکٹس کے لیے ترجمان (برانڈ ایمبیسیڈر) بھی رہی ہیں۔[14][15]بالی وڈ ہنگامہ نے آپ کو اشتہارات صنعت کی سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک کہا ہے۔[16] بعد میں 2015ء میں، آپ نے اپنے اپنی ایمیزون کی مدد سے اپنی فیشن لائن متعارف کروادی۔[17][18]
"Shraddha Kapoor performs at Uttarakhand telethon"۔ ndtv.com۔ 28 September 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2013الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
"GIRL WITH A DREAM"۔ vervemagazine.in۔ 8 August 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
"Behind Shraddha Kapoor's first Vogue cover"۔ vogue.in۔ 12 August 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
"Sizzling Shraddha Kapoor talks love and life"۔ vogue.in۔ 15 August 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
"Shraddha Kapoor launches maiden fashion line"۔ Daily News and Analysis۔ 26 March 2015۔ 26 March 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2015الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
"Exclusive: Shraddha Kapoor turns designer"۔ vogue.in۔ 7 November 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2015الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
بیرونی روابط
ویکی ذخائر پر شردھا کپور
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔