![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/4d/Shahrukh_Khan_CE.jpg/640px-Shahrukh_Khan_CE.jpg&w=640&q=50)
شاہ رخ خان
بھارتی اداکار اور پروڈیوسر / From Wikipedia, the free encyclopedia
شاہ رخ خان (تلفظ [' ʃa:ɦrəx xa:n ]؛ پیدائش 2 نومبر، 1965ء)، جنہیں اکثر غیر رسمی طور پر ایس آركے (SRK) نام سے پُکارا جاتا ہے، ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔ اکثر میڈیا میں انھیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔[20][21]
شاہ رخ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 نومبر 1965ء (59 سال)[1][2][3][4][5] ![]() نئی دہلی ![]() |
رہائش | ممبئی [6] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
قد | 5 فٹ 8 انچ (1.73 میٹر) |
مذہب | اسلام [7] ![]() |
زوجہ | گوری خان (1991-تاحال) |
اولاد | آریان خان ، سہانا خان ، ابرام خان ![]() |
والد | تاج محمد خان ![]() |
والدہ | لطیف فاطمہ ![]() |
مناصب | |
![]() ![]() | |
آغاز منصب 2013 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | قومی ڈراما اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی یونیورسٹی ![]() |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان [8]، اداکار [9][10]، منظر نویس ، فلم ساز ، رقاص ![]() |
شعبۂ عمل | cinematography ![]() |
اعزازات | |
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2024) ٹائم 100 (2023)[11] کرسٹل ایوارڈ (2018)[12] ![]() فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:چک دے! انڈیا ) (2008) ![]() فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:سودیس ) (2005) ![]() فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:دیوداس ) (2003)[18] فلم فئیر تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:محبتیں ) (2001) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:کچھ کچھ ہوتا ہے ) (1999) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:دل تو پاگل ہے فلم ) (1998) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:دل والے دلہنیا لے جائیں گے ) (1996) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین منفی اداکاری (برائے:انجام ) (1995) فلم فئیر تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:کبھی ہاں کبھی ناں ) (1995) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:بازی گر ) (1994) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نیا اداکار (برائے:دیوانہ (1992ء فلم) ) (1993) ![]() | |
![]() |
IMDB پر صفحات[19] ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
انھوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انھوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر اعزاز جیتے ہیں۔ وہ اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنھوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا اعزاز آٹھ بار جیتا ہے۔ 2005ء میں بھارت کی حکومت نے انھیں بھارتی سنیما میں کام کے لیے پدم شری سے نوازا۔ شاہ رخ خان ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں ۔ویلتھ ریسرچ فرم ویلتھ ایکس کے مطابق کنگ خان پہلے سب سے امیر بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ فرم نے اداکار کی کل جایداد کا اندازہ ₹3660 کروڑ روپے لگایا ہے۔[22]