رشی کپور
From Wikipedia, the free encyclopedia
رشی کپور (انگریزی:Rishi Kapoor) ایک بھارتی بالی ووڈ اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔انھوں نے بے شمار سپرہٹ اور لازوال ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رشی کپور | |
---|---|
(ہندی میں: ऋषि कपूर) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 ستمبر 1952ء [1] ![]() ممبئی ![]() |
وفات | 30 اپریل 2020ء (68 سال)[2] ![]() ممبئی [2] ![]() |
وجہ وفات | ابیضاض [3] ![]() |
مدفن | ممبئی ![]() |
طرز وفات | طبعی موت [4] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
زوجہ | نیتو سنگھ (22 جنوری 1980–30 اپریل 2020) ![]() |
اولاد | رنبیر کپور ![]() |
والد | راج کپور ![]() |
والدہ | کرشنا کپور ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، فلم اداکار ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ![]() |
اعزازات | |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
رشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز 1970 کی فلم میرا نام جوکر سے کیا۔ اس فلم میں انھوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد رشی نے بطور اداکار 1973 کی فلم ‘بابی’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ تھیں۔ اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے رشی کو فلم فیئر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔[5]
اس کے بعد رشی کی فلم ‘زہریلا انسان’ آئی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ مرکزی کردار میں تھیں جو بعد میں ان کی جیون ساتھی بن گئیں۔ شوٹنگ کے دوران رشی اکثر نیتو کو تنگ کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ اکثر ناراض رہتی تھیں۔ آہستہ آہستہ ان کا جھگڑا دوستی میں بدل گیا۔ اگرچہ یہ فلم فلاپ رہی لیکن اس فلم نے رشی اور نیتو کے دلوں کو جوڑ دیا۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور 1980 میں شادی کر لی۔ رشی کپور اور نیتو کپور کے دو بچے ہیں بیٹا رنویر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ساہنی۔[6]
رشی کپور نے اپنی زیادہ تر فلموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ لیکن جب سال 2012 میں فلم اگنی پتھ ریلیز ہوئی تو اس فلم میں ایک مضبوط ولن کے طور پر رشی کی اداکاری نے سب کو حیران کر دیا۔ اس فلم میں رشی کپور کے ساتھ ریتک روشن، سنجے دت اور پرینکا چوپڑا بھی تھیں۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے رشی کو آئیفا کا بہترین نگیٹیو کردار کا ایوارڈ ملا۔[7]